میڈیا ملازمین کی تنخواہیں اشتہارات سے مشروط ، غریب ورکروں کوان کا حق لے کردیں‌گے ، فیاض الحسن چوہان کا دبنگ اعلان

لاہور: میڈیا ملازمین کی تنخواہیں اشتہارات سے مشروط کر نیکا فیصلہ کرلیا ہے ، غریب ورکروں کوان کا حق لے کردیں‌گے ، اطلاعات کےمطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت نے پرنٹ و الیکٹرانک اداروں کے اشتہارات کو تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرنیکا فیصلہ کر لیا اور جلد اس پر عملدرآمد شروع ہو جائیگا ۔

باغی ٹی وی کے مطابق پریس کلب لاہور کے عہدیداروں ںسینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر ،ممبران گورننگ باڈی امجد فاروق کلو ، حسنین چوہدری ، محی الدین کے علاوہ چیئرمین رائیٹرز گروپ زاہد شفیق طیب،چیئرمین ورکرز گروپ احسن ضیائ،ترجمان شیر افضل بٹ ، سابق پی یوجے صدر وسیم فاروق شاہد، رانا شہزاد ، محبوب چوہدری ،مرزا اعجاز ،بابر شاہ،طارق شاہد ستی ،ظہیر شیخ ،قیصر مغل،سعید احمد ورک و دیگرسے ملاقات کی ،

ذرائع کےمطابق پریس کلب کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت صحافی برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ا ن کے حل کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب رائے حسنین طاہر نے بی بلاک کے ممبران کو متبادل پلاٹوں کی فراہمی،فیز ٹو کیلئے جگہ کی نشاندہی ، ایف بلاک کے پلاٹس کی قسط 18ہزار سے کم کر کے5ہزار روپے او رفوت شدگان صحافیوں کی اقساط معاف کرنے کے علاوہ ترقیاتی کام 2020ءمیں ہی مکمل کرنے کے حوالے سے مطالبات پیش کئے جن کے حل کےلئے وزیر اطلاعات پنجاب نے یقین دہانی بھی کروائی

Comments are closed.