ٹی ٹوئنٹی کرکٹ : پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

0
53

پاکستان دو سو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والا پہلے ملک بن گیا ہے،جبکہ پاکستان نے اپنا 200واں میچ جیت کر اسے اور یادگار بنا دیا-

باغی ٹی وی : پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت پوری دنیا کو پیچھے چھو ڑ دیا ہے پاکستان نے یہ اعزاز کراچی میں انگلینڈ کیخلاف حاصل کیا، 200 ون ڈے میچز میں سے پاکستان 122 جیتا ہے اور 72 میچز ہارا ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان

دوسرے نمبر پر بھارت ہے جس نے اب تک 182 میچز کھیلے، جبکہ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز نے 171 اور چوتھے پر نیوزی لینڈ جس نے 170 میچز کھیلے ہیں۔

ایشین چیمپین سری لنکا اور ورلڈ چیمپین آسٹریلیا 165 میچز کھیل چکے ہیں، انگلینڈ نے 158 میچز میں حصہ لیا جنوبی افریقا نے اب تک 157میچز کھیلے، آئر لینڈ اور بنگلا دیش 134 ٹی ٹوینٹی کھیل چکے ہیں زمبابوے نے 112 اور افغانستان نے اب تک 104 میچز میں حصہ لیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے اپنا 200واں میچ جیت کر اسے اور یادگار بنا دیا کراچی میں کھیلے جانے والے اس چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں ٹیموں نے تبدیلیاں کیں، پاکستان نے آج اپنی ٹیم میں حیدر علی کی جگہ آصف علی اور شاہنواز دہانی کی جگہ وسیم جونئیر کو شامل کیا۔ جبکہ انگلینڈ نے مارک ووڈ اور سیم کرن کی جگہ اولی سٹون اور ایلکس ہیلز کو کھلایا تھا-

قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑی فوری طور پر مستعفیٰ

انگلینڈ کی سات وکٹیں گر نے کے بعد ٹیل اینڈرز کریز پر تھے اور 18 گیندوں پر 33 رنز انتہائی مشکل دکھائی دیتے تھے لیکن لیام ڈاسن نے حسنین کے آخری اوور میں 24 رنز بنا کر میچ کو تقریباً انگلینڈ کی جیت تک پہنچا دیا تھا

لیکن یہاں سے کھیل نے بازی پلٹی اور حارث روؤف 19ویں اوور میں دو گیندوں پر لیام ڈاسن اور اولی سٹون کو آؤٹ کر کے پاکستان کو ایک بار پھر میچ میں واپس لے آئےاور پھر ٹوپلی بھی رن آؤٹ ہوگئے آخری بلے بازوں میں صرف ڈاسن ہی چل سکے لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کی پوری ٹیم تین رنز کی کمی سے میچ ہار گئی پاکستان نے اپنا 200واں میچ جیت کر اسے اور یادگار بنا گیا، پاکستان نے اس جیت کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

Leave a reply