ٹی 20 کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرامید

0
46

ٹی 20 کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرامید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسرے ٹی ٹونٹی کے مرد میدان بابر اعظم سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرامید ہيں کہتے ہیں کہ جونیئر سینیئرز کا اچھا کمبینیشن بن گیا ہے،

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے بابر اعظم نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئیرز کی واپسی کا ٹیم کو فائدہ ہوا ہے پہلے ميچ ميں شعيب ملک اور دوسرے ميں محمد حفيظ کي کارکردگي آوٹ سٹينڈنگ رہي ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان سرفراز احمد پي ايس ايل ميں پرفارم کرکے ٹيم ميں اپني جگہ بنا سکتے ہيں ۔ ٹيم کي قيادت کا کوئي پريشر نہيں ہے تمام کھلاڑي ساتھ دے رہے ہيں اس ليئے پريشر نہيں ہے سيريز بھي جيتي ہے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے ميچ ميں وکٹ بيٹنگ کے ليے آسان تھا پاکستان ميں کرکٹ ہوگي تو وکٹيں بھي بہتر ہوں گي۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرے میچ کو جیت کر وائٹ واش کرنے کی کوشش کریں گے

بنگلہ دیشی ہیڈکوچ رسل ڈومنکو کہتے ہیں بنگلہ دیش کی بیٹنگ ناتجربہ کار ہے پاکستان نے بہترین بالنگ کی ۔ آج کي شکست پر بہت مايوسي ہوئي ہے وکٹ بيٹنگ کے ليے بہتر تھي ليکن بڑا اسکور نہيں کرسکے پہلے ميچ ميں 15اور دوسرے ميں 25 رنز کم بناے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹيموں ميں فرق رينکينگ کا ہے پاکستان نمبر ون اور بنگلہ ديش نويں نمبر پر ہے ۔ پاکستان کي سائيڈ فنٹاسٹک ہے اس ميں بابر اعظم شعيب ملک اور محمد حفيظ جيسے کھلاڑي شامل ہيں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلي مرتبہ پاکستان آيا ہوں يہاں کے شاہقين کا رويہ بہت دوستانہ ہے جس ميں لطف اندوز ہوا ہوں ليکن بدقسمتي سے ہم اچھي کرکٹ نہيں کھيل سکے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو ہرا کر سیریز جیت لی۔

کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں۔ سیریز میں قومی ٹیم نے 0-2 سے برتری حاصل کر لی۔ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ بنگال ٹائیگر کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد نعیم بڑا سکور نہ بناسکے اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، انہیں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

بنگال ٹائیگر کی دوسری وکٹ 22 رنز کے مجموعی سکور پر گری، مہدی حسن 9 رنز بناکر ہی ہمت ہار بیٹھے، بنگالی بلے باز محمد حسنین کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

تمیم اقبال اور لٹن داس نے تیسری وکٹ میں 21 رنز کی شراکت قائم کی، مگر لٹن داس بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے اور 8 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، اس کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز عفف حسین تھے جو محمد حسنین کی گیند کا شکار بنے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے بابر اعظم اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا تو نوجوان بیٹسمین احسان علی سات گیندوں کھیلنے کے بعد صفر پر شفیع الاسلام کی گیند پر حریف کپتان محمود اللہ کو کیچ دے بیٹھے۔

بابر اعظم اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں اچھی اننگز کھیلی، حفیظ نے 39 گیندوں پر ففٹی بنائی جبکہ کپتان نے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔قومی ٹیم نے ہدف 17 اوورز میں حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم 66جبکہ محمد حفیظ 67رنز بنائے۔ مہمان باؤلر صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

ٹی 20سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش سے دوسرا میچ بھی جیت لیا

Leave a reply