ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کِٹ کی رونمائی کر دی گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام 'میٹرکس' رکھا گیا ہے
0
175
T20

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کِٹ کی رونمائی کر دی گئی۔

باغی ٹی وی : جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رہنمائی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی عہدیدران نے شرکت کی۔

قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کٹ پہن کر آئے، اس کے علاوہ پی سی بی کی جانب جاری ویڈیو میں نسیم شاہ، وکٹ کیپرمحمد رضوان اور صائم ایوب بھی کِٹ میں نظر آئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام ‘میٹرکس’ رکھا گیا ہے۔

اعلی عدلیہ کیخلاف مہم ، ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ درخواست دائر

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کیا جائے گا، قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوگی-

بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کے لیے پُر عزم دکھائی دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پوری توجہ ورلڈ کپ پر ہے، سب کھلاڑیوں کی توجہ جیت پر ہے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ماضی میں یہی گول تھا کہ ٹرافی لانی ہے، بدقسمتی سے نہیں لاسکے، ذاتی فیصلے نہیں ہو رہے، سات سلیکٹرز ہیں، سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیم کے لیے بہترین ہو گا وہ فیصلہ ہو گا، ٹیم کی ترجیح پہلے ہوتی ہے، یہ میرا، رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ گیری کرسٹن بہت تجربہ کار ہیں، وہ ابھی سے ٹیم کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں، ہر ٹیم کے لیے پلان ہوتا ہے کسی ایک کھلاڑی یا ٹیم کا پلان نہیں ہوتا۔

صدر مملکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

Leave a reply