ٹی 20ورلڈکپ:پاکستان کوجیت اورافغانستان کوزبردست کھیل مبارک:وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مبارکباد

0
26

لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ :پاکستان کو جیت اورافغانستان کو زبردست کھیل مبارک ہو:وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مبارکباد ,اطلاعات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل کی طرف گامزن ہے تو دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد ملنے کا تانتا بندھ گیا۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کی کامیابی پر مبارک ہو ٹیم پاکستان لکھا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پر بیان پر لکھا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم بھی زبردست میچ کھیلی، میں نے کبھی کسی کرکٹ ملک کو بین الاقوامی کرکٹ میں اتنی تیزی سے ترقی کرتے اور اتنی مسابقتی بنتے نہیں دیکھا۔ اس مسابقتی جذبے اور ٹیلنٹ کے ساتھ افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹر پر لکھا کہ پھر سے مزا آ گیا، گرین شرٹس کی شاندار جیت نے اسے ایک بار پھر ایک عادت بنالیا، میں افغانستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہمدردی کرتا ہوں۔ آپ کے پاس عالمی معیار کے زبردست سپنرز موجود ہیں۔ آپ کے سامنے ایک بڑا مستقبل ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آصف علی نے زبردست اور دلکش اننگز کھیلی ۔ ٹیم پاکستان کی ایک اور شاندار فتح پر آپ کا شکریہ۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹر پر لکھا کہ انشاللہ پاکستان تمام میچ جیتے گا! آصف علی آپ نے دل خوش کر دیا۔ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ افغانستان ٹیم نے بھی اچھا میچ کھیلا ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے لکھا کہ پاکستان کی افغانستان سے ٹی 20 ورلڈکپ میں ایک سنسنی خیز مقابلہ میں جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، آصف علی کے چھکوں نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ویل پلیڈ افغانستان، ویل ڈن پاکستان!

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹر پر آصف علی کو چیتا لکھا اور کہا کہ قومی ٹیم نے ایک اور میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی، افغانستان کی ٹیم اچھا کھیلی۔

Leave a reply