ٹی20 ورلڈ کپ فائنل؛ لاہور والوں کے لئے بڑا فیصلہ

0
29

لاہور:لاہور اور گرد و نواح میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو (Lahore Electric Supply Company) ورلڈ کپ فائنل کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اتوار کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 01 بجے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

پاکستان 2009 کے بعد پہلے مرتبہ ٹی 20 ورلد کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار ادارے لیسکو (Lahore Electric Supply Company) نے میچ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے سے قبل فٹ ہو گئے ہیں اور فائنل میں ان کی شرکت متوقع ہے۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ اور مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملان انجری کے باعث بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہو گئے ہیں اور انہوں نے میلبرن میں پریکٹس سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیا اور نیٹ پر بولنگ کرتے نظر آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک وڈ پاکستان کے خلاف فائنل میں انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہو سکتے ہیں اور ان کی جگہ کرس جارڈن کو آرام دیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ مارک ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک 4 میچز میں 9 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Leave a reply