ٹی 20 ورلڈ کپ خالی سٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ

0
24

ٹی 20 ورلڈ کپ خالی سٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ

باغی ٹی وی :دنیا بھر میں کورونا وائرس نے جہاں معاشی ، سماجی سرگرمیوں کو متاثر کیا وہاں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بھی منجمد ہو کر رہ گئی ہیں جب لوگ نہ ہوں تو دنیا کا کوئی کام نہں‌چل سکتا. اسی سلسلے سے ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے ایک تجویز سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میگا ایونٹ خالی سٹیڈیمز میں کرایا جائے۔

کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے بھی آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، ایک تجویز سامنے آئی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والا میگا ایونٹ خالی سٹیڈیمز میں کرایا جائے۔
کرکٹ آسٹریلیا حکام کا کہنا ہے کہ ‏عالمی وبا کے درمیان ورلڈ کپ کا انعقاد کیسے ہو، جانچ پڑتال کررہے ہیں، ‏ائیرپورٹس اور ہوٹلز میں رکنے کے لیے حکومتی گائیڈ لائن موجود ہے۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کیون رابرٹس کا کہنا ہے کہ ‏شاید ٹی 20 ورلڈ کپ سے مالی منافع حاصل نہ کر سکیں، ‏صرف نشریاتی حقوق آمدنی حاصل ہو جو تمام بورڈ کیلئے فائدہ مند ہوگی، ہم پر لازم ہے ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
واضح‌رہےکہ کورونا کے باعث رواں سال کے ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس آئندہ برس 23 جولائی سے 8 اگست تک جاپان میں ہی ہوں گے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی، انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی اور ٹوکیو 2020 آرگنائزنگ کمیٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک ہوں گے۔اس کے علاوہ پیرالمپکس (معذور کھلاڑیوں کا اولمپک) 24 اگست 2021 سے 5 ستمبر 2021 تک ہوں گے۔

خیال رہےکہ اس سے پہلے ٹوکیو اولیمپکس کو ملتوی کر دیا گیا تھا. آسٹریلیا اور کینڈا نے اپنے دستے ٹوکیواولمپکس میں نہ بھجوانے کا اعلان کردیا تھا.آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورت حال میں اپنے اتھلیٹکس کو ٹوکیو نہیں بھجوا سکتے۔ اس وقت دنیا ایک مشکل صورت حال سے دوچار ہے اپنے اتھلیٹس کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔

Leave a reply