تاج محل عوام کے لیے کھول دیا گیا

0
106

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تاج محل عوام کے لیے کھول دیا گیا،

تاج محل کورونا کے باعث 6 ماہ سے سیاحت کے لیے بند کیاگیا تھا،تاج محل میں روزانہ 5 ہزار شہریوں کو آنے کی اجازت ہو گی ،سیاحوں کو صرف آن لائن ٹکٹ مہیا کیے جائیں گے

شہاب الدین محمد المعروف شاہ جہاں نے 1628 سے 1658 تک ہندوستان پر راج کیا۔ وہ پانچواں مغل شہنشاہ تھا جس نے ممتاز محل کی محبت میں‌ وہ عظیم اور اعجوبہ عمارت تعمیر کروائی جسے دنیا بھر میں‌ تاج محل کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

شاہ جہاں کے دور کو مغلیہ سلطنت کے عروج کا عہدِ زریں بھی کہا جاتا ہے۔ 1658 میں شاہ جہاں کو اُس کے بیٹے نے معزول کر دیا تھا۔

شاہ جہاں فنِ تعمیر میں‌ دِل چسپی رکھتا تھا اور اس کے عہد میں کئی خوب صورت اور یادگار عمارتیں تعمیر کی گئیں جو آج بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ تاج محل ان میں‌ سے ایک ہے

رپورٹ کے مطابق سیاحوں کیلئے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد لازمی ہو گا۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 54 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اموات 86 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں

تاج محل میں ویلنٹائن ڈے منانے والوں‌ کو ہوئی مایوسی

Leave a reply