تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی،شیری رحمان کا دعویٰ

0
25

تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی،شیری رحمان کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی کی مذمت کی ہے

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کے 5 ہزار سے زائد ملازمین کی برطرفی کی مذمت کرتے ہیں،تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی، ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ وزیر اعظم کی کابینہ نے کیا، کورونا کے دوران لوگوں کو بے روزگار کرنا ظلم ہے،وزیراعظم ہر ادارے کی نجکاری کر کے اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں، حکومت ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ واپس لے،

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کی جبری برطرفی ظلم ہے .یہ کیا پالیسی ہے کہ اسٹیل مل چلانے کے بجائے آئی ایم ایف کی غلامی کرتے ہوئے ہزاروں خاندانوں کو تباہ کردیا جائے۔وزیراعظم صاحب آپ کی معاشی ترقی یہی ہے کہ گھروں کے جلتےچولہے بھی بند کردئیے جائیں۔

برطرفیوں پر پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین نے احتجاج کیا اور دھرنا بھی دیا،احتجاجی مظایرین نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کرکے ٹریفک کی روانی کو متاثر کردیا،ملازمت سے فارغ ہونے کی خبر سن کر پاکستان اسٹیل ملز کے ملازم جن کا مکان نمبر ،B,, 629اسٹیل ٹاؤن ہے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار544 ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے، پے گروپ 2، 3، 4 اور جے اوز کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے۔ ڈی سی ای، ڈی جی ایم، منیجرز بھی نوکریوں سے برطرف کیے گئے اور ملازمین کو بذریعہ ڈاک برطرفی کے خطوط ارسال کردیے گئے ہیں

پاکستان سٹیل ملز جیسا کھربوں مالیت کا ادارہ تباہی کے دھانے پر، نشے میں بدمست حکمران گھر کے برتن بیچنے لگے ہیں، اویس نورانی

Leave a reply