تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید

تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ تبدیلی کا خواب بکھر گیا ہے تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے، مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ معیشت کرپشن کا شکار،حکمرانوں نے قدم قدم پر قوم سے دھوکا کیا، پی ڈی ایم نے دوبارہ متحرک ہو کر حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں، حکمرانوں پر واضح ہوگیا ہے کہ اب قوم انہیں مزید برداشت نہیں کرے گی،ریاست مدینہ کا دعوی کرنیوالے ملک میں بے حیائی، بے راہ روی کو نہیں روک سکے بچوں اور خواتین پر ظلم بڑھ گیا ہے بے روزگاری مہنگائی لاقانونیت سے لوگ تنگ آگئے ہیں سی پیک گیم چینجر ہے جس سے ملک کے تمام علاقوں کو مستفید کرنے کی بجائے اس پراجیکٹ کو رول بیک کرنے کی سازش ہورہی ہے جس میں حکمران پیش پیش ہیں نواز لیگ کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت تباہ حال ہے مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ تین سال کے دوران مہنگائی پر حکومت کنٹرول کرنے میں … تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید پڑھنا جاری رکھیں