تبدیلی کا عزم لئے وزیراعظم پہنچے لاہور، ہمراہ کون اورکس نے کیا استقبال؟

تبدیلی کا عزم لئے وزیراعظم پہنچے لاہور، ہمراہ کون اورکس نے کیا استقبال؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے،وزیر اعظم عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے، وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر اور معاون خصوصی ذلفی بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں، لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا.

وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایک روز کا ہے، وزیراعظم لاہور میں صوبائی کابینہ اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو سیاسی صورتحال پر بھی اعتماد میں لیں گے جب کہ وزیراعظم کی صوبائی وزراء سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔لاہور میں اسموگ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی عمران خان کریں گے.

وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سموگ کی بڑھتی صورتحال پر نوٹس لیا تھا،وزیراعظم کواجلاس میں ا سموگ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پرصوبائی کابینہ میں تبدیلیاں بھی متوقع ہیں اورناقص کارکردگی دکھانے والے وزرا سے قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed.