تبدیلی کے نام پر آنیوالی حکومت کے ڈھائی برسوں میں کیا کیا ہوئی تبدیلیاں؟

0
28

تبدیلی کے نام پر آنیوالی حکومت کے ڈھائی برسوں میں کیا کیا ہوئی تبدیلیاں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اقتدار میں تبدیلی کا نعرہ لے کر آئے تا ہم تحریک انصاف کے ڈھائی سالہ اقتدار میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہ مل سکا البتہ وزرا اور افسران کی تقرریوں و تعیناتیوں میں مسلسل تبدیلی ہو رہی ہے

وزیراعظم عمران خان 2018 کے الیکشن جیت کر وزیراعظم بنے تو وفاقی کابینہ تشکیل دی، کابینہ میں لائے گئے چہروں کو کچھ عرصے بعد ہی بدل گیا، اسد عمر جن پر وزیراعظم اقتدار میں آنے سے پہلے وزیراعظم ناز کرتے تھے ان سے استعفیٰ لیا گیا فواد چوھدری کی وزارت بدلی گئی،بعد ازاں وزیر داخلہ بھی بدل دیئے گئے، چیئرمین کشمیر کمیٹی کو بھی بدلا گیا،پنجاب میں بھی وزرا کو بدلا گیا اور ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز حفیظ شیخ کو بدلا گیا ، دو روز قبل ندیم بابر سے استعفیٰ لیا گیا، اس سے قبل ڈاکٹر ظفر مرزا، ڈاکٹر تانیہ، سے بھی استعفیٰ لیا گیا

تحریک انصاف کی حکومت میں جو واضح تبدیلیاں آئیں وہ وزارتوں میں اور افسران کی تبدیلیاں ہیں،پنجاب میں بھی آئی جی، چیف سیکرٹری ایک دو نہیں بلکہ کئی بار بدلے جا چکے ہیں، سینئر تجزیہ نگار فرخ سلیم کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی اہم کامیابیوں میں سے یہ ہے کہ 5 چئیرمین ایف بی آر تبدیل ہو چکے ہیں، بورڈ آف انوسٹمنٹ کے 4 چئیرمین تبدیل ھو چکے ھیں، سیکرٹری کامرس 4 تبدیل ہو چکے ھیں، آئئی جی پنجاب 6 تبدیل ہو چکے ھیں، چیف سیکرٹری پنجاب 4 تبدیل ہو چکے ھیں، ہایئر ایجوکیشن کے سیکرٹری 9 تبدیل ہو چکے ھیں، فیڈرل فنانس سیکرٹری 3 تبدیل ہو چکے ھیں، ایس سی سی پی کے چئیرمین 3 تبدیل ھو چکے ھیں، انفارمیشن کے وزیر 3 تبدیل ہو چکے ھیں، فوڈ کے وزیر 3 تبدیل ھو چکے ھیں، انڈسٹری کے 3 وزیر تبدیل ہو چکے ھیں، پنجاب ایریگیشن مینسٹر 11 تبدیل ھو چکے ھیں، راولپنڈی کے کمشنر 4 تبدیل ہو چکے ھیں، سیکرٹری انٹیرئر 5 تبدیل ہو چکے ھیں، AC اسسٹنٹ کمشنر بھکر 14 تبدیل ھو چکے ھیں، کمشنر لاہور 6 تبدیل ھو چکے ھیں، کمشنر گوجرانوالہ 7 تبدیل ھو چکے ھیں، وزیر خزانہ 3 تبدیل ھو چکے ھیں ، وزیر پٹرولیم 3 تبدیل ھو چکے ھیں،

فرخ سلیم نے تحریک انصاف کی کامیابیوں کو صرف اسی تک نہیں رکھا بلکہ انہوں نے مزید کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا کہ مرغیاں انڈے🐓 ، بھینسیں🐃 وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں 🚘 ایوان صدر یونیورسٹی گورنر ہاؤسز کی دیواروں کو گرانا 50 لاکھ گھر 5 کروڑ نوکریاں بیرون ملک سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آنے تھے وہ بھی سب آ چکے ہیں، تحریک انصاف کی کامیابیوں کی لسٹ بہت لمبی ہے

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

پی ٹی آئی تبدیلی کی نہیں تباہی کی جماعت،عمران خان کو پیچھے ہٹنا پڑے گا،اہم شخصیت کا دعویٰ

پنجاب میں تبدیلی آنی چاہئے؟ سوال پر شہباز شریف نے کیا جواب دیا

قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا،بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ پڑا ہے ، یہ ہے تبدیلی،وزیراعظم

تاہم عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا، تحریک انصاف کی حکومت کے ان ڈھائی برسوں میں مہنگائی میں دو سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے، بے روزگاری عام ہوئی ہے، اشیاءٰ ضروریہ کی قیمتوں میں نہ صرف اضافہ ہوا بلکہ اس دور میں چینی، آٹا، پٹرول کا بحران بھی آیا، اور ان بحرانوں کے ذمہ داروں کو کسی قسم کی سزا نہیں دی گئی، اس دور حکومت میں پولیس افسران بدلنے کے باوجود جرائم میں کمی ہونے کے باوجود اضافہ ہوا، سب کچھ کا ذمہ دارپچھلی حکومتوں کو قرار دینے کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے تاحال کچھ نہ کیا، غریبوں کو گھر ،نوکریاں دینے کے ڈھائی برس بعد بھی خواب دکھائے جا رہے ہیں البتہ کسی کو گھر نہیں ملا تجاوزات کے نام پر غریبوں کے گھر گرا دیئے گئے، احتساب کے نام پر اپوزیشن اراکین کو جیلوں میں تو ڈالا گیا البتہ کسی سے ایک روپیہ تک برآمد نہیں کیا گیا،

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

گلگت بلتستان کو تبدیلی کے نام پر تباہی سے بچانا ہے،بلاول

Leave a reply