تبدیلی کا جھانسا دے کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔ حمزہ شہباز

0
32

تبدیلی کا جھانسا دے کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔ حمزہ شہباز

سنگین کھاد بحران اور پیٹرول قیمتیں بڑھنے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر سمیت پنجاب میں بھی کھاد کا بحران سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔

حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ بددیانت حکومت کے دور میں زرعی ملک غذائی قلت کا شکار ہو چکا ہے۔ کھاد کارخانوں کو گزشتہ چند ماہ کے دوران گیس فراہمی نہ ہونے سے بھی پیداوار کم ہوئی۔ کرپٹ حکومت کی سرپرستی میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کا بازار گرم ہے۔ تین ہزار روپے بلیک میں یوریا مل جانے والا کسان خوش قسمت تصور ہو رہا ہے۔ حکومتی غفلت اور مجرمانہ نااہلی سے گندم کی پیداوار 15 سے 20 فیصد متاثر ہو گی۔ ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بھی کھاد کے لئے دربدر پھرتے کسان پر بجلی بن کر ٹوٹا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل 74 سالوں کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت 31 روپے سے زائد ٹیکسوں کی مد میں اینٹھ رہی ہے۔ یہ حکومت پاکستان کو بھی خدانخواستہ قازقستان جیسے حالات سے دوچار کرانا چاہتی ہے۔ تبدیلی کا جھانسا دے کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔یہ حکومت نہیں عذاب ہے، ہنستے بستے پاکستان کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کی سہولت بند ہونے پر اظہار تشویش کیا ہے اور کہا ہے کہ جناح ہسپتال،سروسز ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں مفت ٹیسٹوں کی سہولت بند کردی گئی ہے جناح ہسپتال اور میو ہسپتال میں ایم آر آئی،سی ٹی سکین سمیت متعدد مشینیں عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں ،سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بھی ایک عرصے سے بند ہو چکا ہے جب سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات میسر نہیں تو عوام نے صحت کارڈ کا اچار ڈالنا ہے؟ عمران خان کا” صحت کارڈ “غریب مریضوں کےلئے ”صبر کارڈ“ بن چکا ہے .عمران خان کی حکومت اب ”کارڈ حکومت“ بن چکی ہے ،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے والے اب ”راشن کارڈ “تک آگئے ہیں قومی لیڈر ملک میں روزگار کے موقع پیدا کرتے ہیں عمران خان نے پوری زندگی چندہ،زکوة اور خیرات پر گزاری ہے عوام ایسے وزیراعظم سے روزگار کی توقع کیسے رکھ سکتے ہیں؟

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بیرسٹرخالدخو رشیدکی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت اورلینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں گلگت بلتستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کو پورا سپورٹ کیا جائے گا۔پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے گلگت بلتستان میں لینڈ ریکارڈ کوڈیجیٹلائزڈ کرنے میں معاونت کریگا۔پنجاب حکومت گلگت بلتستان کو 15 ہزارمیٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی۔ گلگت بلتستان میں عوامی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت پوری معاونت جاری رکھے گی۔پنجاب حکومت نے ہمیشہ دیگر صوبوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی اورفنی معاونت فراہم کی ہےگلگت بلتستان میں بسنے والے عوام ہمارے بہن بھائی ہیں۔ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کرتے رہیں گے۔میں جلد ہی گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں معصوم کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت کی، اور کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کے عوام کے انمٹ رشتے کو جدا نہیں کر سکتی۔ بیرسٹر خالد خورشید نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا ، بیرسٹر خالد خورشید نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملے گا۔وفد میں گلگت بلتستان کے وزیر صحت حاجی گل بہار،مشیرخوراک شمس لون اوردیگر شامل تھے

Leave a reply