تبو عرفان خان کے بیٹے کو دیکھ کر ایموشنل ہوگئیں

عرفان خان بالی وڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک تھے۔ اگرچہ وہ اب ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کی یادیں اور ان کی فلمیں ہمیشہ ہماری زندگیوں میں نقش رہیں گی۔ ان کا بیٹا بابل خان جو اکثر اپنے والد کی یادوں کو سوشل میڈیا پر زندہ رکھنے کو یقینی بناتا رہتا ہے جلد ہی قلا سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ انویتا دت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ترپتی ڈمری، سواستیکا مکھرجی اور امیت سیال بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ گزشتہ شب فلم کا پریمیئر کیا گیا جس میں عرفان خان کی قریبی دوست تبو سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔جس لمحے تبو نے عرفان خان کے بیٹے کو دیکھا تو وہ کافی جذباتی ہو گئیں اور آگے بڑھ کر ان کے بیٹے کو گلے لگا لیا.

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تبو کو کالے گاؤن میں دیکھا جا سکتا ہے. قلا کے پریمیئر کے ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے جب تبو کی نظر بابل خان پر پڑی تو انہوں نے خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ اسے ہاتھ ہلایا جب وہ پاس آیا تو تبو نے اسے گلے لگا لیا اور جذباتی ہو گئیں . سوشل میڈیا پر وائرل اس وڈیو پر صارفین نے تبو اور عرفان خان کی دوستی پر دلچسپ اور خوبصورت تبصرے کئے. یاد رہے کہ فلم گزشتہ روز نیٹ فلیکس پر ریلیز ہو چکی ہے.

Comments are closed.