
بالی وڈ اداکارہ تبو جنہوں نے شادی نہیں کی ، وہ اکیلی ہیں لیکن جب وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں تو سائوتھ کے اداکار ناگ ارجن کی محبت میںگرفتار ہو گئیں ، ناگ ارجن اور تبو نے ڈیٹنگ شروع کر دی اور تقریبا دس سال تک یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے ، تبو ناگ کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھیں چونکہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھے اور اپنی بیوی کو چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے، اس لئے تبو نے ان سے اپنا تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا. تبو نے یہ دس سال کے بعد محسوس کیا کہ ناگ اپنی بیوی کو تبو کے لئے نہیں چھوڑ سکتے. یوں ان کا تعلق
ختم ہو گیا اس کے بعد تبو نے اپنے کیرئیر پر توجہ دی ، ماچس اور چاندنی بار جیسی فلمیں کرکے نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیا. تبو نے 14 سال کی عمر میں دیو آنند کے ساتھ ان کی بیٹی کا کردار کرکے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن انہیں اصل شہرت فلم اجے پت سے ملی . اس فلم کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا. تبو آج بھی اکیلی ہیں انہوں نے شادی نہٰیں کی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کے ساتھ کافی خوش ہیں انہیں کسی کی ضرورت نہیں ہے.