ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، آرمی چیف

0
21

ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، آرمی چیف

باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر آپریشن ضروری ہے تاکہ معیشت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ حکومت ٹڈی دل کنٹرول کرنے کے لیے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے۔ پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ہر وسیلہ فراہم کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات انسداد ٹڈی دل سینٹر کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے صورتحال پر بریفنگ دی


قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے(این ڈی ایم اے) کے مطابق ٹڈی دل پاکستان کے 52 اضلاع میں موجود ہے اور اس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

این ڈی ایم کے مطابق بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخوا10، پنجاب4 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ1128 ٹیموں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور گزشتہ24گھنٹوں میں3لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق4900 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔ بلوچسستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا ہے اور
پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔

اس سے قبل ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا تھا خیبرپختونخوا میں 1000ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی ہے جب کہ سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اب تک پورے ملک میں 4لاکھ 97 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔

Leave a reply