اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا 23 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس۔اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو لیٹر جاری کر دیا ہے۔ 23 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فہیم خان کی طرف سے بدمزگی کے واقعہ پر لیٹر جاری کیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کیا گیا ہے۔
اسپیکر اسد قیصرکا کہنا ہے کہ ایوان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ایوان کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔قطع نظر کہ ممبران کا تعلق حزب اقتدار سے ہے یا حزب اختلاف سے،اجلاس میں بدمزگی پیدا کرنے والے ممبران کے خلاف کاروائی ہر صورت عمل میں لائی جاے گی۔
Tag: اسد قیصر

ایوان کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اسد قیصر

بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے قانون سازی تاریخی اہمیت کی حامل ہے، اسد قیصر
قومی اسمبلی میں بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک بل اکثریت رائے سے منظور۔
اسد قیصرکا کہنا ہے کہ بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے قانون سازی تاریخی اہمیت کی حامل ہے ، سکولوں میں بچوں پر جسمانی سزاؤں کے تدارک کے قانون سازی ناگزیر تھی، جسمانی سزاؤں سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما سمیت تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی تھیں، معروف گلوکار و سماجی کارکن اور زندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد رائے کی بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں،بچوں پر ہونے والے جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے قانون سازی کے عمل میں وزیر انسانی حقوق شیریں مہرالنسا مزاری اور رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
ایوان میں سازگار ماحول کو یقینی بنانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسپیکرسد قیصر
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات۔
اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل کے روز وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قانون سازی اور قومی اہمیت کے حامل اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلایا جائے گا۔دونوں رہنماؤں کا ایوان کی کاروائی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت چلانے پر اتفاق کیا گیا۔
اسپیکرسد قیصر نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانا اور ایوان میں سازگار ماحول کو یقینی بنانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی سے نہ جمہوریت کی خدمت ہے نہ ہی عوام کی۔انہوں نے مزید کہا آئندہ اجلاس میں قانون سازی اور قومی اہمیت کے حامل اہم مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا۔اسپیکر نے کہا کہ ایوان کی کاروائی خوشگوار ماحول میں چلنے سے عوامی اہمیت کے امور اور قانون سازی بہتر انداز میں کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں اپنے منتخب نمائندوں کی طرف لگی ہوئی ہیں لہذا عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے عوام کے منتخب نمائندوں کو پارلیمنٹ کے ذریعے ان کے مسائل کو حل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے پارلیمنٹ کا موثر انداز میں استعمال کر کے عوامی مسائل کا حل تجویز کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ایوان کی کاروائی موثر انداز سے چلانے پر اسپیکر کے کردار کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی کاروائی میں ہمیشہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو برابر موقع فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ممبران قومی اسمبلی آئندہ اجلاس میں قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھیں گے اور ایوان کی کاروائی ساز گار ماحول میں چلانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو ملک اور عوامی اہمیت کے حامل اہم مسائل کو زیر بحث لانا چاہیے تاکہ عوام کا اپنے منتخب نمائندوں پر اعتماد میں اضافہ ہو سکے گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین قانون ساز ادارے کی ریڑھ کی ہڈی,اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
قومی اسمبلی کے ملازمین ادارے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں.ملازمین کو ترقی اور ٹرینئگ کے مواقع فراہم کرنے سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا.موجودہ اسپیکر کے دور میں ملازمین کی ترقیوں کی نظیر اسمبلی کی تاریخ میں موجود نہیں ہے.
اسلام آباد: 1 فروری 2021: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین اس قانون ساز ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو انتہائی محنت، لگن اور دلجمعی سے اس ادارے کے لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوران سروس ترقی اور ملازمین کی حوصلہ افزائی ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے احکامات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر کا منصب سنبھالنے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ قومی اسمبلی کے افسران اور عملہ پندرہ سال یا اس سے زیادہ عرصے ایک ہی گریڈ میں اپنے فرائص سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر کیڈرز میں ترقیاتی اور ٹریننگ کے مواقع موجود نہیں تھے لحاظہ سروس سٹرکچر، سروسز کے قواعد اور ٹرینگ کے جامع رولز کو ترتیب دینے کے احکامات جاری کیے گیے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2019 میں ڈائریکٹو کے ذریعے سروس کے نئے قواعد کے نفاذ کے بعد ، پہلے مرحلے میں 304 ملازمین کو ترقی یا ان کو ٹائم اسکیل پروموشن دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرحلہ میں اکثریتی ملازمین میں نائب قاصد، اسٹاف کار ڈرائیور اور ایوان کا دیگر ذیلی عملہ شامل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 187 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے جن میں سے 111 ملازمین میں نان گزیٹڈ عملہ شامل ہے۔ اسپیکر نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اپنی قابلیت کو بروکار لاتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین تنظیمی اہداف کے حصول کیلئے پوری لگن کے ساتھ خدمت سر انجام۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے اقربا پروری اور سفارش کی ثقافت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کے ملازمین نے اسپیکر کی میرٹ پر مبنی ترقی کی پالیسی پر تشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر کے دور میں ہونے والی ترقیوں کی نظیر اسمبلی کی تاریخ میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور اپ گریڈیشن کی میرٹ پر مبنی پالیسی ملازمین اور ادارہ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ادارہ کے بہترین مفاد میں وہ اپنی خدمات ایمانداری اور انتہائی محنت اور لگن سے سرانجام دیتے رہیں گے۔
اس تقریب میں سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، قانون سازی اور آئینی امور سے متعلق اسپیکر کے مشیر لطیف یوسف زئی، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) چوہدری مبارک علی، اسپیکر کے سیکرٹری شہریار خان اور سیکرٹریٹ کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
تبدیلی آگلئی ، عام شخص بھی قومی اسمبلی جائے گا ،مخصوص نشستیں دی جائیںگی ،
اسلام آباد: تبدیلی آگلئی ، عام شخص بھی قومی اسمبلی جائے گا ،مخصوص نشستیں دی جائیںگی ،اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑا اہم قدم اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی تک شہریوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا
عوام کی رسائی کے اس منصوبے کا اسپیکر اسد قیصر کل 4 اکتوبر کو دن 12 بجے افتتاح کریں گے، ہر شہری شناختی کارڈ کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا۔انھوں نے کہا ایوان کی کارروائی تک عام پاکستانی کو رسائی دینے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو منتخب نمایندوں سے رابطوں میں آسانی پیدا ہوگی، یہ ایوان عوام کے ووٹوں سے وجود آیا، اس میں رسائی عوام کا حق ہے۔
“مسلمانوں کو نہیں ، غیر مسلموں کو آسام میں پناہ بھی دے گی اور شہریت بھی ،کیوں ؟ اہم خبر آگئی” لاک ہے
مسلمانوں کو نہیں ، غیر مسلموں کو آسام میں پناہ بھی دے گی اور شہریت بھی ،کیوں ؟ اہم خبر آگئی
عوام کی رسائی کے متعلق بات کرتےہوئے اسپیکراسد قیصر نے کہا ایوان بالا اور ایوان زیریں عوام کے تمام حقوق کے ضامن ہیں، ، گزشتہ سال دسمبر میں انھوں نے سیاست دانوں پر ذاتی گارڈز پارلیمنٹ احاطے میں لانے پر پابندی لگا دی تھی۔جب کہ اس سے قبل اکتوبر میں اسد قیصر نے حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ بھی کیا تھا۔
“کینسر کی 20 اقسام کی شناخت کے لیے فقط ایک بلڈ ٹیسٹ ، انقلابی ٹیسٹ کے چرچے عام ہوگئے” لاک ہے
کینسر کی 20 اقسام کی شناخت کے لیے فقط ایک بلڈ ٹیسٹ ، انقلابی ٹیسٹ کے چرچے عام ہوگئے







