Tag: کراچی شہر

  • پاکستان بھر میں وی پی این تک رسائی میں مشکلات

    پاکستان بھر میں وی پی این تک رسائی میں مشکلات

    پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز میں دشواری کے ساتھ وی پی این تک محدود رسائی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن لھلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔اگست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے) نے وی پی این کے استعمال پر سختی شروع کردی تھی، جس کا مقصد پہلے سے پابندی کا شکار مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ تک رسائی کو محدود کرنا تھا۔آج پاکستان میں متعدد ایکس صارفین نے پلیٹ فارم پر لکھا کہ وی پی این کی رفتار کو کم کیا جارہا ہے اور اس کی رسائی کو محدود کیا جارہا ہے۔انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق صارفین نے وی پی این سروسز ’وی پی این انلمیٹڈ‘ اور ’ٹنل بیئر‘ پر سروس میں تعطل کی شکایت کی، سائٹ پر درج کی گئی تمام شکایات کا تعلق ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک سے کنیکٹ ہونے میں مشکلات کے حوالے سے تھاکچھ ایکس صارفین نے پاکستان میں اب بھی فعال وی پی این سروسز کی فہرستیں پوسٹ کرنا شروع کی ہیں۔

    وزیراعظم اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    سموگ اور دھند، موٹروے متعدد مقامات سے بند کردی گئی

  • میئر کراچی کی صدارت کراچی چڑیا گھر اورسفاری پارک سے  اعلی سطحی اجلاس

    میئر کراچی کی صدارت کراچی چڑیا گھر اورسفاری پارک سے اعلی سطحی اجلاس

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی صدارت میں کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک سے متعلق محکمہ ریکریشن کے افسران کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی آبڑو، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق احمد یوسفزئی، سینئر ڈائریکٹر ریکریشن عمران راجپوت سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی.

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی نے چڑیا گھر اور سفاری پارک سے متعلق افسران سے تفصیلی گفتگو کی اور ہدایت کی کہ کراچی چڑیا گھر میں نئے جانوروں کا اضافہ کیا جائے، بچوں کے لیے آڈیو ویڈیو لائبریری قائم کی جائے، پیٹ شو منعقد کئے جائیں اور چڑیا گھر کے چاروں داخلی دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں، تاکہ چڑیا گھر آنے والے شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں بدھ کا روز خواتین کے لیے مختص ہوتا ہے اور کراچی میں یہ واحد تفریحی جگہ ہے جہاں ایک پورا دن صرف خواتین کے لیے ہے وہ آزادی کے ساتھ پورا دن کراچی چڑیا گھر میں آ کر تفریحی سہولیات سے مستفید ہوسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں مختلف اسکولوں اور کالجز کے طالبات کو دعوت دی جائے کہ وہ خواتین کے لیے مختص دن میں کراچی چڑیاگھر آئیں اور جانوروں اور پرندوں کا قریب سے مشاہدہ کریں اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی افزائش نسل بڑھانے کے انتظامات بھی کئے جائیں جبکہ میگا پروجیکٹس کے تحت جو ترقیاتی کام باقی ہیں انہیں جلد سے جلد مکمل کیا جائے، میئر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر ہمارا تاریخی اثاثہ ہے اس کی حفاظت کرنا اور اسے بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے، میئر کراچی نے کہا کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ کراچی چڑیا گھر میں زیپ لائن اور دیگر مزید تفریحی سہولتیں مہیا کی جاسکیں، میئر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر میں کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو بھی بہتر کیا جائے اور ان ٹھیکیداروں کوپابند کیا جائے کہ جن کے پاس کینٹین اور شاپس کے ٹھیکے ہیں وہ شہریوں کو صحت مند اور معیاری کھانے پینے کی اشیا فراہم کریں، میئر کراچی نے جانوروں کو دی جانے والی خوارک کے حوالے سے بھی افسران سے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ کراچی چڑیاگھر میں 900 کے قریب جانورں اور پرندوں کو صحت مند اور تازہ خوراک مہیا کریں ، انہوں نے کہا کہ وہ اسی ہفتے لانڈھی،کورنگی زو کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں کی سہولیات کا جائزہ لیں گے، میئر کراچی نے سفاری پارک سے متعلق بھی تفصیلات معلوم کیں اور سفاری پارک کو بہتر کرنے کی ہدایت جاری کیں، انہو ں نے کہا کہ سفاری پارک میں موجود جانوروں اور ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے، سفاری پارک میں جو ٹھیکیدار سہولیات فراہم نہیں کررہے انہیں فوری طور پر بلیک لسٹ کردیا جائے، میئر کراچی کو بتایا گیا کہ ڈائنو سفاری کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے اب اسے کے ایم سی خود چلا رہی ہے، اسی طرح جمبو جمپنگ، کینٹین، ہارس رائڈنگ اور پارکنگ کے کنٹریکٹس بھی ختم ہوگئے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ سفاری پارک میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے اس لئے افسران سفاری پارک کو ایک معیاری اور سہولتوں سے آراستہ پارک بنانے کی تجاویز دیں، انہوں افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ عوام کے لیے تفریحی سہولیات بنیادی سہولیات کی طرح ہیں، کراچی کا شمار زیادہ آبادی والے شہروں میں ہوتا ہے اس لئے یہاں زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولتیں مہیا کرنا ضروری ہے۔

    کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
    بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار

    چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

  • کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    شاہ لطیف پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کچھ دن قبل، شہری سے تھانہ شاہ لطیف کے علاقے منزل پمپ کے قریب مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر واردات کی, ملزمان نے موبائل فون اور 20 ہزار روپے کیش اور اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل فون کا لاک کھلوا کر بینک ایپلیکیشن سے 3 لاکھ روپے ٹرانسفر کر کے فرار ہو گئے تھے۔شہری نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر شاہ لطیف پولیس کو دی۔ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اور ملزمان سے 3 لاکھ روپے بھی برآمد کئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم اور ذیشان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز اور موبائل فوز برآمد ہوئے۔شہری کی جانب سے گرفتار ملزمان کی شناخت بھی کی گئی۔گرفتار ملزمان نے بتایا کہ ان کا گروہ اسلحے کے زور پر شہریوں سے وارداتیں کرتا ہے اور موبائل فون کا لاک کھلوا کرشہریوں سے ان کےموبائل فونز سے آنلائن ٹرانزیکشن بھی کرتے ہیں۔گرفتار ملزمان شاہ لطیف سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

    کوئٹہ چمن سیکشن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری

    چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

  • کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

    کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

    ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر رات گئے سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ اور ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او سائیٹ زین رضا بلوچ کی سربراہی میں ایس ایچ او سائیٹ بی اور ایس ایچ او سائیٹ اے نے افسران و جوانوں اور لیڈیز پولیس اہکاران کے ہمراہ سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔دوران آپریشن داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور مشتبہ افراد کا بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔دوران آپریشن اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم، منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان اور عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول اور 1210 گرام چرس بھی برآمد ہوئی۔گرفتار اسٹریٹ کریمنل کی شناخت گلزار اور گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت محمد اویس اور عمر کے ناموں سے ہوئی۔جبکہ رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی میں گرفتار ملزمان کی شناخت شعیب، اضغر، شہزاد اور اربیلو کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    کوئٹہ چمن سیکشن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری

    بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار

    چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

  • اورنج لائن ،ریڈ لائن بی آر ٹی کی تکمیل شہر کو مزید مربوط کر دے گی، شرجیل انعام میمن

    اورنج لائن ،ریڈ لائن بی آر ٹی کی تکمیل شہر کو مزید مربوط کر دے گی، شرجیل انعام میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اورنج لائن اور ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام جاری ہے، اس کی تکمیل شہر کو مزید مربوط کر دے گی.

    باغی ٹی وی کے مطابق ‏ورلڈ پبلک ٹرانسپورٹ ڈے کے موقع پر سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہریوں کے لئے مستحکم، ماحول دوست اور جامع پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے، حکومت سندھ کو پیپلز بس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے اپنے تمام منصوبوں پر فخر ہے، حکومت سندھ کے منصوبوں سے روزانہ ہزاروں شہری سستی، آرامدہ اور آسان سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں. ماحول دوست اور آلودگی کم کرنے میں معاون ای وی بس سروس حکومت سندھ کا انقلابی قدم ہے. شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے لیے محفوظ اور آرامدہ پنک بس سروس پوری دنیا میں پہلی بار حکومت سندھ نےمتعارف کروائی، حکومت سندھ پہلی بار شہریوں کے ڈبل ڈیکر بسز بھی متعارف کروانے جا رہی ہے، روشن، صاف ستھرے مستقبل کے لئے حکومت و عوام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون ضروری ہے.

    تحریک انصاف کا ضمنی بلدیاتی انتخابات سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ

    معمولی تکرار پر شوہر نےبیوی اور 16سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

    ٹھٹھہ: دھند کے باعث 6 گاڑیوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • تحریک انصاف کا ضمنی بلدیاتی انتخابات سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ

    تحریک انصاف کا ضمنی بلدیاتی انتخابات سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر نے الیکشن کمشنر سندھ کو خط تحریر کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے جاری خط کے متن کے مطابق کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کے ضمنی بلدیاتی انتخابات رینجرز کی زیر نگرانی کروائے جائیں۔ خط کے متن کے مطابق پولیس کی نگرانی میں شفافیت ممکن نہیں، ماضی کے نتائج سامنے ہیں۔ خط کے مطابق سندھ حکومت ہر بار انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوتی رہی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے براہ راست انتخاب کیخلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن و دیگر کی درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ وجوہات بعد میں جاری کریں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے براہ راست انتخاب کیخلاف درخواستواں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے جوابی دلائل دیے۔طارق منصور ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فریق وکلا نے جو دلائل دیے تھے ٹائم لائن کے حوالے سے وہ سال 2022 سے شروع ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جوابی دلائل میں جو آپ ریفرنس دے رہے ہیں وہ آپ کے حق میں نہیں جاتے۔ مئیر کے الیکشن کے لیے پہلے پول بنایا گیا اس کے بعد الیکشن کروائے گئے ہیں۔

    معمولی تکرار پر شوہر نےبیوی اور 16سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

    پاکستان نےسکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے

    ٹھٹھہ: دھند کے باعث 6 گاڑیوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • کراچی کے شہری روزانہ رہزنوں کے ہاتھوں قتل ہورہے ہیں ،امین الحق

    کراچی کے شہری روزانہ رہزنوں کے ہاتھوں قتل ہورہے ہیں ،امین الحق

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری کردہ بیان میں سید امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری روزانہ رہزنوں کے ہاتھوں قتل ہورہے ہیں رواں سال سو سے زائد شہری ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں مگر سندھ حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے صوبائی وزرا پلانٹڈ پریس کانفرنسز کے اندر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر دکھانے کی کوششیں کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں رہزنی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث غیر مقامی قاتلوں کو لسانی شیلٹر فراہم کر رہی ہے سندھ پولیس اسنیپ چیکنگ کے نام پر عوام کو لوٹنے اور شہریوں کو پریشان کرنے میں مصروف ہے سندھ کے دور دراز علاقوں سے آئے پولیس افسران کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے اہل نہیں ہیں، سید امین الحق نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر فوری اجلاس طلب کریں اور معاشی حب کو جرائم پیشہ افراد سے نجات دلانے کے لئے ٹھوس اقدامات کو حتمی شکل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    کراچی چیمبر کی سیلز ٹیکس ریٹرن کے لیے حلف نامہ جمع کرانے کی مخالفت

    دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں، مکمل خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

    سپریم کورٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں مقدمات کی تعداد کم

    عوام کو 115پارکوں کا تحفہ ، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، ،جماعت اسلامی کراچی

  • کراچی چیمبر کی سیلز ٹیکس ریٹرن کے لیے حلف نامہ جمع کرانے کی مخالفت

    کراچی چیمبر کی سیلز ٹیکس ریٹرن کے لیے حلف نامہ جمع کرانے کی مخالفت

    کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے سیلز ٹیکس ریٹرن کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانے کی شرط کو بحال کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ جامع مشاورت اور موثر متبادل کے حصول تک حلف نامے کی شرط کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاوید بلوانی نے کہا کہ کے سی سی آئی کی درخواست کے جواب میں ایف بی آر نے ستمبر 2024 کے لیے حلف نامے کی ضرورت کو بجا طور پر واپس لے لیا تھا اور اس اقدام کو ایک پریس ریلیز کے ذریعے مطلع کیا گیا جس میں واضح طور پر ذکر کیا گیا تھا کہ ستمبر 2024 کے ٹیکس کے ریٹرن کے لیے حلف نامہ جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جسے اکتوبر میں جمع کرانا تھا۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ 31 اکتوبر تک جعلی سیلز ٹیکس گوشواروں کے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایف بی آر اسٹیک ہولڈرز سے فعال طور پر متبادل تجاویز طلب کرے گا اور اسٹیک ہولڈرز کے جائز خدشات کی روشنی میں ایف بی آر حلف نامے کی شرط میں ترمیم کرنے پر غور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی قابل عمل متبادل حل تلاش کیا گیا ہے۔کاروباری برادری پہلے ہی بہت زیادہ دباؤ سے دوچار ہے اور یہ غیر تصور شدہ حلف نامے کی شرط صرف تاجر برادری کے لئے مشکلات بڑھانے کے ساتھ ساتھ دھمکیوں کے ماحول کو فروغ دے گی۔کراچی چیمبر کے صدر کے مطابق یہ حلف نامہ داخل کرنے کی ذمہ داری میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ٹیکس دہندگان اور ان کے ملازمین بشمول CFOs، ممکنہ طور پر ٹیکس کریڈٹس کے حوالے سے ایسی ضمانتیں یا یقین دہانیاں فراہم نہیں کر سکتے ہیں جو ان کے سپلائرز سے منسلک دھوکہ دہی یا فرضی رسیدوں اور سپلائی چین میں اس کے بعد کے درجات سے پیدا ہو سکتے ہیں۔

    سپریم کورٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں مقدمات کی تعداد کم

    عوام کو 115پارکوں کا تحفہ ، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، ،جماعت اسلامی کراچی

    زاہد خان کا اے این پی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ

  • عوام کو 115پارکوں کا تحفہ ، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، ،جماعت اسلامی کراچی

    عوام کو 115پارکوں کا تحفہ ، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، ،جماعت اسلامی کراچی

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے صرف ایک سال کے دوران محدود وسائل اور اختیارات کی کمی کے باوجود 9ٹائون میں عوام کو 115پارکوں کا تحفہ دیا اور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا ۔

    16اسٹار فٹبال گرائونڈ فیڈرل بی ایریا بلاک 16میں فٹبال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تحت فٹبال چیمپئین شپ 2024-25 ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ حکومتی نا اہلی اور عدم توجہ کے باعث کراچی میں نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے مواقع موجود نہیں ہیں ، کراچی کے نوجوانوں میں بڑا ٹیلنٹ اور پوٹینشل موجود ہے ، حکومت اگر اپنی ذمہ داری پوری کرے اورسرپرستی کرے تو یہ نوجوان پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن اور ملک کے بہترین سفیر بن سکتے ہیں ،
    ہماری ترجیح ہے کہ نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں ۔تقریب سے ٹائون چیئر مین گلبرگ نصرت اللہ ، فٹبال ایسوسی ایشن سینٹرل کے صدر کفایت اللہ نے خطاب کیا ، ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سلیم پٹنی ، وائس یوسی چیئر مین نعمان الحق، جماعت اسلامی کراچی کے سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد ودیگر بھی موجود تھے ، منعم ظفر خان نے اپنے خطاب میں فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی اور ٹائون کی سطح پر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ، ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے مواقع اور معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی 60فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں کی ہے لیکن افسوس کہ ان کو کھیلوں کے لیے بنیادی سہولیات میسر نہیں ، ماضی میں کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضے کیے گئے اور چائنا کٹنگ کے ذریعے خوب مال کمایا گیا ، کراچی کے نوجوانوں کو غلط راستوں پر لگایا گیا ، سندھ اسپورٹس فیڈریشن کی ایک رپورٹ کے مطابق جو اسمبلی میں بھی پیش کی گئی کراچی میں 229کھیل کے میدان ہیں لیکن افسوس کہ ان میں سے بیشتر میدان کھیلنے کے لیے مہنگے داموں حاصل کرنے پڑتے ہیں جو ہر ایک کے لیے ممکن نہیں ۔منعم ظفر خان نے کہا کہ گزشتہ ماہ نارتھ کراچی کے نوجوان رمیز ابراہیم نے باڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا لیکن افسوس کہ حکومتی سطح پر گولڈ میڈلسٹ نوجوان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ۔نصرت اللہ نے کہا کہ کھیل کے مواقع اور صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ، ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم گلبرگ ٹائون کی سطح پر نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کریں گے ، ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ہم فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ، جنرل سیکریٹری اور دیگر ذمہ داران کو مبارکباد اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔کفایت اللہ نے اپنے خطاب میں منعم ظفر خان اور نصرت اللہ کی شرکت اور حوصلہ افزائی کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا ۔

    صدر مملکت نے سروس ٹریبونل کے ممبران کی تقرری کردی

    صدر مملکت نے سروس ٹریبونل کے ممبران کی تقرری کردی

    طیب اردوان کی نئے امریکی صدر سے جنگیں رکوانے کی امید

  • شرجیل انعام میمن کی کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت

    شرجیل انعام میمن کی کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت

    ‏سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کی ہے.شرجیل انعام میمن کا اس حوالے سے بیان میں کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعاگو ہیں،دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن کے لئے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قومی امن کو یقینی بنانے کے لئے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے.واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، میئر کراچی

    حیدرآباد:شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف

    کراچی ائیرپورٹ حملہ: خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار