Tag: drama baby baji

  • طوبی انور نے پرستاروں کا کیا شکریہ ادا

    طوبی انور نے پرستاروں کا کیا شکریہ ادا

    داکارہ طوبی انور نے اپنے حالیہ وڈیو پیغام میں اپنے پرستاروں‌کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی کو جس طرح سے لوگ پسند کر رہے ہیں وہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے. حالیہ قسط کو دیکھ کر بہت سارے لوگ روئے ہیں اور یقین کیجیے کہ ہم بھی اس کو شوٹ کرتے ہوئے بہت روئے. آپ خود اندازہ کر لیں، اگر آپ دیکھ کر رو رہے ہیں تو شوٹ کرتے وقت ہم کتنے جذباتی ہوئے ہوں گے. طوبی انور نے کہا کہ آئندہ اقساط بہت اچھی ہوں گی.

    انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آپ لوگ ہمیں اپنی پسند کے حوالے سے فیڈ‌ بیک تو دے رہے ہیں ، لیکن ہمیں‌آپ یہ بھی بتائیے کہ آپ اس ڈرامے میں مزید کیا دیکھنا چاہتے ہیں. اس ڈرامے کی کہانی میرے دل کے بہت قریب ہے اور” مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہر گھر میں یہ سب کچھ ہے جو اس ڈرامے میں دکھایا جا رہا ہے.” میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ آپ سب کا شکریہ ادا کر سکوں، آپ سب اس ڈرامے کو یونہی پسند کرتے رہیے اور آخر تک اس ڈرامے کے ساتھ جڑے رہیے ہم آپ کے لئے مزے مزے کی اقسا لاتے رہیں گے.

    میں خواتین کے ساتھ تُو تڑاک نہیں‌کرتا شاہ رخ خان

    والد کی فلموں کے لئے میں‌موزوں نہیں ہوں عاشر وجاہت

    میرا نے اپنے بھائی کےلئے دعائوں کی اپیل کر دی

  • بے بی باجی پسند کرنے پر شکر گزار ہوں جویریا سعود

    بے بی باجی پسند کرنے پر شکر گزار ہوں جویریا سعود

    اداکارہ جویریا سعود نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں‌انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں آپ سب کی بہت زیادہ شکر گزار ہوں کیونکہ آپ نے بے بی باجی میں میرا کردار بہت سراہا ہے. آئندہ اقساط اس سے بھی زیادہ مزیدار اور دلچسپ ہوں گی اور کچھ ایسی چیزیں بھی ہوں گی جن کو دیکھ کر آپ لوگ ہل کر رہ جائیں گے. جویریا سعود نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے لئے کام کرتی ہوں جب وہ میرا کام سراہتے ہیں تو مجھ میں مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے.

    جویریا سعود نے کہا کہ ”مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بے بی باجی ڈرامے کو اس قدر سراہا جائیگا”، اصل میں یہ ڈرامہ کہانی گھر گھر کی ہے اس لئے لوگ اس کہانی کے قریب خود کو زیادہ محسوس کررہے ہیں. یاد رہے کہ ان دنوں ڈرامہ سیریل بے بی باجی آن ائیر ہے اس میں‌جویریا نے سعود کی اہلیہ کا کردار ادا کیا ہے اور ایسی اہلیہ جو خاندانی مسائل کو کم کرنے کی بجائے بڑھانے کا سبب بنتی ہے. جویریا نے اپنے کردار کے ساتھ بہت انصاف کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کا کردار شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے.

     

    میں خواتین کے ساتھ تُو تڑاک نہیں‌کرتا شاہ رخ خان

    والد کی فلموں کے لئے میں‌موزوں نہیں ہوں عاشر وجاہت

    میرا نے اپنے بھائی کےلئے دعائوں کی اپیل کر دی