Tag: drama industry

  • شوہر نے کہا تم سے ڈرتا نہیں‌ پیار کرتا ہوں‌ صرحا اصغر

    شوہر نے کہا تم سے ڈرتا نہیں‌ پیار کرتا ہوں‌ صرحا اصغر

    چھوٹی سکرین کی اداکارہ صرحااصغر جو ہمیں اکثریوٹیوب پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آتی ہیں انہوں نے باقاعدہ اپنا ایک چینل بنا رکھا ہے جس پر وہ اپنی ڈانس کی وڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں . ان کے ڈانس کو کافی پسند بھی کیا جاتا ہے ان کے ساتھ ان وڈیوز میں اداکارہ ربیعہ کلثوم بھی دکھائی دیتی ہیں . صرحا اکثر نے کم عمر میں ہی کیرئیر کے عروج پر شادی بھی کر لی ہے وہ کم مگر معیاری کام کرتی ہیں‌ گوکہ ابھی تک انہوں نے مرکزی کردار تو ادا نہیں‌کئے لیکن ایسے کردار ضرور ادا کئے ہیں جن کو شائقین نوٹس کر لیتے ہیں. صرحا اصغر نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو دیا ہے جس

    میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے ایک بار کہا تھا کہ میں تم سے ڈرتا نہیں‌ہوں پیار کرتا ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے غصہ بہت زیادہ نہیں آتا لیکن اگر غصہ آتا بھی ہے تو تب آتا ہے جب چیزیں ٹھیک نہ ہو رہی ہوں . صرحا نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے بہت عجیب لگتا ہے جب کوئی کہتا ہے کہ صرحا کو بہت غصہ آتا ہے ، حالانکہ میں‌بہت زیادہ غصہ نہیں‌کرتی غصہ آنے والی باتوں‌پر ہی غصہ کرتی ہوں جو کہ جائز اور قدرتی ہے.واضح رہے کہ صرحا بہت نڈر ہیں ان کے دل میں‌جو آتا ہے وہ بول دیتی ہیں.

  • شگفتہ اعجاز نے دل ہلا دینے والی وڈیو شئیر کر دی

    شگفتہ اعجاز نے دل ہلا دینے والی وڈیو شئیر کر دی

    اداکارہ شگفتہ اعجاز جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ نہ صرف با مقصد وڈیوز بنا کر ٹک ٹاک سمیت دیگر ایپس پر شئیر کرتی ہیں بلکہ اس پر کھل کر بات بھی کرتی ہیں. حال ہی میں‌جو ملک میں‌مہنگائی کی لہر چل رہی ہے وہ ہر طبقے کےلئے پریشان کن ہے. ہر کوئی پریشان ہے لیکن ہمارے حکمران عوام کو ریلیف دینے میں‌ناکام نظر آتے ہیں. حکومت نے سستے آٹا کا ریلیف دیا ہے ، سستا آٹا لینے کےلئے لوگ لمبی قطاروں میں گھنٹوں صرف کررہے ہیں کہ کسی طرح‌سے ان کو سستا آٹا مل جائے اور وہ اپنے بچوں کو کھلا سکیں. اس دوران بہت سارے لوگ

    دھکم پیل میں اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں جو کہ یقینا دردناک ہے. مشی خان ، سمیع خان کے بعد اب سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی بول پڑی ہیں. انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی وڈیو شئیر کی ہے جس میں بزرگ جوان ہر عمر کا نوجوان آٹے کی بوری لینے کےلئے کھڑے ہیں. اور منتیں کررہے ہیں‌کہ ہمیں ایک بوری دیدو ، شگفتہ اعجاز نے لکھا کہ کیا یہ قابل یقین ہے ؟‌ یقینا اس وڈیو نے دیکھنے والوں کا دل دہلا دیا ہے یہی نہیں بلکہ دو تین دن سے مسلسل ایسی وڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہی ہیں . جو کہ ہماری حکومتوں اور سیاستدانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے .

  • شاہ رخ خان کی 4 سال سے  فلم ریلیز نہیں ہوئی پھر بھی دنیا کے امیر ترین اداکار

    شاہ رخ خان کی 4 سال سے فلم ریلیز نہیں ہوئی پھر بھی دنیا کے امیر ترین اداکار

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان گزشتہ تیس برسوں شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں‌. وہ کمرشل ، ماڈلنگ یا ایکٹنگ کا اچھا خاصا چارج کرتے ہیں. شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں اب فلموں کا کم چارج کرتا لیکن باقی چیزیں کرنے کے اچھے خاصے پیسے لیتا ہوں . چاہے وہ ایوارڈ فنکشن میں ڈانس کرنا ہو ، ہوسٹنگ ہو یا کمرشل ہو. حال ہی میں ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک فہرست جاری کی گئی ہے اس فہرست میں‌بتایا گیا ہے کہ دنیا کے کون سے آرٹسٹ امیر ترین ہیں اس فہرست کے مطابق شاہ رخ خان 770 ملین ڈالرز یعنی 6,306 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکار ہیں۔اس فہرست میں پہلے نمبر

    پر امریکی کامیڈین اور اداکار جیری سین فیلڈ موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت 1 بلین ڈالرز ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اسی ماہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے یہ فلم مسلسل تنازعات کا شکار ہے. فلم کا ٹریلر جہاں بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے وہیں اس پر تنقید بھی ہو رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے یا نہیں .

  • عثمان مختار کی اہلیہ سکرپٹ رائٹر بنیں گی؟‌

    عثمان مختار کی اہلیہ سکرپٹ رائٹر بنیں گی؟‌

    آج کل اداکار ہوں‌ یا ان کے فیملی ممبرز وہ لوگوں میں کافی مقبول ہیں‌، عثمان مختار اور ان کی اہلیہ بھی خاصے مقبول ہیں ، اداکار کی اہلیہ شوبز انڈسٹری سے نہیں‌ لیکن عثمان مختار کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے معروف ہیں . ان سے سوشل میڈیا پر حال ہی میں‌کسی صارف نے پوچھا کہ کیا آپ ایکٹنگ کی دنیا میں‌قدم رکھ رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ نہیں‌مجھے اداکارہ بننے میں دلچپسی نہیں ہے شاید میں‌سکرپٹ رائٹنگ میں اپنی قسمت آزمائوں‌، عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان کو صارفین نے اداکاری میں‌قسمت آزمانے کے مشورے دئیے. لیکن زنیرہ اکرم خان نے صاف منع کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اداکاری کرنے کا شوق ہی نہیں‌ہے اور جس چیز کا شوق نہ ہو وہ نہیں‌کرنا چاہیے. مجھے لکھنے کا شوق ہے میں‌ اسی

    میں‌قسمت آزمائوں گی . یاد رہے کہ اداکار عثمان مختار زیادہ تر سنجیدہ کردار ہی کرتے ہیں اگر ان کی اہلیہ لکھنا شروع کرتی ہیں تو کیا وہ اپنے شوہر کے لئے کوئی کامیڈی کردار لکھنا چاہیں گی یا وہ بھی ان کے لئے سنجیدہ کردار ہی لکھنا چاہیں گی ، یہ تو وقت ہی بتائے گا. عثمان مختار آخری بار ڈرامہ سیریل ہم کہاں‌کے سچے تھے میں ماہرہ خان کے مقابلے میں‌نظر آئے تھے.

  • علی سیٹھی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    علی سیٹھی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    علی سیٹھی کا گیت پسوڑی نے کامیابی کے وہ ریکارڈز قائم کر لیے ہیں‌جو کہ آج تک کوک سٹوڈیو کا کوئی دوسرا گیت اپنے نام نہیں‌ کرسکا. پسوڑی گانا کی مقبولیت میں‌کمی آنے کا نام ہی نہیں‌لے رہی . پسوڑی گیت پر تو بالی وڈ کی معروف شخصیات بھی تھرک اٹھی تھیں. پسوڑی گیت کے گائیک علی سیٹھی آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں. وہ اب امریکی میوزک فیسیٹول کوچیلا میں‌پرفارم کرنے جا رہے ہیں . یہ ایک بڑا میوزک فیسٹیول ہے جس میں پرفارم کرنا ہر کسی کے حصے میں‌نہیں آتا. لیکن علی سیٹھی پاکستان کے وہ گلوکار بن گئے ہیں جو کوچیلا فلم فیسیٹیول میں پرفارم کرنے جا رہے ہیں انہوں نے اس فیسیٹول میں شرکت کے لئے اپنے مداحوں کو اپیل کی انہوں نے لکھا کہ 13 جنوری سے ٹکٹوں‌ پر سیل لگ

    رہی ہے سب فائدہ اٹھائیں . واضح رہے کہ کوچیلا امریکی میوزک فیسٹیول ہے جو کہ کیلیفورنیا کے صحرا کولوراڈو میں سالانہ بنیاد پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اس میوزک فیسٹیول میں دنیا بھر سے بڑے اور نامور گلوکاروں اس فیسٹیول میں پرفارم کرتے ہیں۔ یوں علی سیٹھی کے امریکہ مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کو اپنے پسندیدہ گلوکار کو لایو دیکھنے کا موقع میسر آئیگا.

  • کنزا ہاشمی اور زاہد احمد کا مشورہ

    کنزا ہاشمی اور زاہد احمد کا مشورہ

    آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے پتہ ہی نہیں‌چلتا کہ کونسی وڈیو اور تصویر کب کس رنگ سے وائرل ہو جائے اگر تو مثبت انداز میں‌کسی کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے تو اچھی بات ہے اور اسکی زندگی بن جاتی ہے لیکن اگر کسی کی کوئی وڈیو اورتصویر غلط انداز میں‌وائرل ہو گئی ہے تو اگلے کی زندگی بھی تباہ ہوجاتی ہے. اسی چیز پرروشنی ڈالنے کےلئے اداکار زاہد احمد اور کنرہ ہاشمی نےایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی اور اس میں اپنےمداحوں کو خبردار کیا. زاہد احمد اور کنرا دونوں نے کہا کہ کبھی بھی اپنی تصاویر اور وڈیوز اپنے دوستوں کے ساتھ یا سوشل میڈیا پر شئیر نہ کریں‌کوئی پتہ نہیں‌کب کیا ہو جائے اور آپ کی زندگی تباہ ہوجائے. انہوں نے کہا کہ جتنا مرضی کوئی آپکا دوست ہو اور قریبی ہو کبھی اس

    کے ساتھ کوئی پرسنل بات شئیر نہ کریں کیا پتہ کوئی دوسرا کیمرہ ریکارڈنگ کے لئے استعمال ہو رہا ہو اور کل کو آپ کا یہی اپنا اجنبی بنا جائے اور آپ کی شخصیت ، کردار ، کیرئیر سب دائو پر لگ جائے. یوں ان دونوں نے اہنے مداحوں کو خبردار کیا کہ کسی کو اپنا مت سمجھیں کچھ پتہ نہیں‌ہوتا کس سے کب تعلق ختم ہوجائے اور وہ آپ کے ساتھ اپنی دشمنی نکالے.