Tag: entertainment news

  • ملالہ آسکرز کیلئےنامزد ہالی ووڈ فلم کی شریک پروڈیوسر بن گئیں

    ملالہ آسکرز کیلئےنامزد ہالی ووڈ فلم کی شریک پروڈیوسر بن گئیں

    نیویارک: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آسکرز کیلئے نامزد ہالی ووڈ فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کی شریک پروڈیوسر بن گئیں۔

    باغی ٹی وی: آسکرز کیلئے نامزد پاکستانی فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ کے بعد ملالہ یوسفزئی کو امریکی دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کی ٹیم میں بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر شامل کر لیا گیا ہے۔

    زنس کے اعتبار سے ہالی اور لالی وڈ کی 2022 کی بہترین فلمیں


    اس حوالے سے ایک انٹرویو میں ملالہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے یہ فلم دیکھی تو ان کا نظریہ ہی بدل گیا یہ فلم ایک مضبوط سچی کہانی پر مبنی ہے انہیں امید ہے یہ فلم ناظرین کو چیلنج کرے گی کہ وہ اپنے مفروضوں پر سوال اُٹھائیں اور ہر اس شخص کے ساتھ رحم دلی کا مظاہرہ کریں جس سے وہ ملتے ہیں۔

    پلان تبدیل ، کرن جوہر نہیں اب کریں گی بگ باس فرح خان ہوسٹ

    اپنی ٹوئٹ میں ملالہ نے لکھا کہ جب میں نے پہلی بار یہ فلم دیکھی تو اس نے میرا ذہن کھول دیا اور میرا نقطہ نظر بدل دیا۔ مجھے امریکی ہدایتکار جوشوا سیفٹیل کی’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کی حمایت کرنے پر فخر ہے، یہ نجات کے بارے میں ایک طاقتور اور سچی کہانی ہے۔

    واضح رہے کہ اس شارٹ ڈاکیومنٹری کی کہانی ایک ایسے امریکی میرین افسر پر مبنی ہے جومسلمانوں کی عبادت گاہ مسجد کو بم سے اُڑانے کا منصوبہ بناتا ہے تاہم اس منصوبہ بندی کے دوران کئی مرتبہ مسجد جانے اور مسلمانوں سے متاثر ہو کر اس کا دل بدل جاتا ہے اور وہ مسجد کو بم سے اُڑانے کے بجائے اسلام قبول کر کے مسلمان ہوجاتا ہے امریکی میرین افسر رچرڈ میک کینی اب مذکورہ مسجد کے صدر ہیں اور عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔

    دا گریٹ گاما کسے ڈائریکٹ کرنی چاہیے ناصر ادیب نے بتا دیا

  • دیدار کوانڈین فلم میں کام کی آفر، اپنی شرط رکھ دی

    دیدار کوانڈین فلم میں کام کی آفر، اپنی شرط رکھ دی

    سٹیج اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ دیدار نے ھال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے متعدد مرتبہ انڈیا سے کام کی آفر ہوئی لیکن کسی نہ کسی وجہ سے وہ آفر قابل عمل نہ ہو سکی ، ابھی بھی میرے پاس ایک آفر ہے لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ میں شاید اس فلم میں کام نہیں‌کروں گی ، مجھے ایک اعتراض ہے وہ اعتراض یہ ہے کہ اس فلم کا ہیرو مجھے پسند نہیں ہے وہ ایک گلوکار ہے اگر اسکو تبدیل کر دیا گیا تو ہو سکتا ہے میں فلم کر بھی لوں. دیدار نے مزید کہا کہ ویسے تو انڈین فلمیں میری دلچپسی نہیں ہیں لیکن اگر کوئی اچھی آفر ہو اور میری شرائط پر مجھے فلم ملے تو یقینا کر لوں گی. یاد رہے کہ دیدار سٹیج و فلم اداکارہ نرگس کی چھوٹی بہن ہیں. دونوں نے سٹیج کی دنیا

    میں بہت نام کمایا ان پر سٹیج پر فحش رقص کرنے کے الزامات بھی لگے. نرگس تو شوبز کی چکا چوند چھوڑ کر اپنے بیوٹی پارلر میں مصروف ہو چکی ہیں تاہم دیدار بھی انہی کے نقش قدم پر چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. دونوں بہنوں نے سٹیج پر بہت عروج دیکھا. اس دوران ان کے کئی سکینڈلز بھی بنے لیکن ان دونوں نے کبھی بھی کسی سکینڈل پر پریشانی کا اظہار نہیں کیا.

  • سینل شیٹی کی بیٹی کی شادی کی تقریبات ان کے فارم ہائوس پر ہوں گی

    سینل شیٹی کی بیٹی کی شادی کی تقریبات ان کے فارم ہائوس پر ہوں گی

    نوے کی دہائی میں‌بالی وڈ میں بطور ایکشن ہیرو قدم رکھنے والے سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی جو کہ 17 برس کی ہیں وہ 23 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں. شادی کی تقریبات زورو شور سے جاری ہیں.اتھیا شیٹی اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریبات سنیل شیٹی کے فارم ہائوس پر ہوں گی اس ھوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، تاہم اتھیا اپنے لیول پر کچھ خصوصی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں. کہا جا رہا ہےکہ اس شادی میں سنیل شیٹی کے قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہوں گے اور اتھیا بھی اپنی بہت ہی قریبی دوستوں کو شادی میں‌مدعو کریں گی. یاد رہے کہ اتھیا شیٹی کی شادی کے حوالے سے جب سینل شیٹی سے ایک بار سوال

    ہوا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ اتھیا کو آزادی ہے وہ جس کو پسند کریگی اسکو شادی کی اجازت ہو گی میں اسکی خوشی میں خوش ہوں گا اور مجھے امید ہے کہ اس نے جسکو بھی اپنا جیون ساتھی چنا ہے وہ بہت خوش رہے گی اور وہ اپنے فیصلے پرکبھی پچھتائے گی نہیں . یاد رہے کہ سنیل شیٹی کی بیٹی نے بالی وڈ میں کام کیا ہے لیکن بہت کم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بالی وڈ‌کی فلمیں اتھیا کی منزل نہیں ہیں .

  • کیارا اڈیوانی اور سدھارتھ کی شادی کے وینیو کی سجاوٹ پر کتنا خرچ آئیگا

    کیارا اڈیوانی اور سدھارتھ کی شادی کے وینیو کی سجاوٹ پر کتنا خرچ آئیگا

    کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک ہے. گزشتہ برس ان دونوں کی شادی کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن اس سال یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں. اگلے ماہ کی 6 تاریخ کو دونوں شادی کررہے ہیں اور شادی کی تقریبات راجھستھان کے رائل ہوٹل میں‌ ہوں گی. کہا جا رہا ہے کہ خالی اس وینیو کی سجاوٹ میں پچیس لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے. یہ وہی ہوٹل ہے جس میں‌کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کی تھی. کہا جا رہا ہے کہ 65 ایکٹر رقبے پر بنے اس ہوٹل میں جدید سہولیات ہیں ، یہ وینیو کیارا کو 90 لاکھ میں‌ملا ہے. اس میں دو بڑی جھلیں بھی ہیں‌، گارڈنز اور ڈانس فلوار کے علاوہ اوپن ایریاز اور بڑے ڈائننگ ایریاز بھی ہیں. کہا جا رہا ہے

    کہ کیارا اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں. یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی شادی یادگار اس لئے بھی ہو گی کیونکہ اس میں ہونے والے انتظامات سپنوں جیسے ہیں. کترینہ اور وکی کوشل کے بعد کیارا اور سدھارتھ اپنی شادی کو اس جگہ پر یادگار بنانے جا رہے ہیں.

  • امریکہ میں بھائی کا انتقال ہوا میں جنازے میں شریک نہ ہو سکی صرحا اصغر

    امریکہ میں بھائی کا انتقال ہوا میں جنازے میں شریک نہ ہو سکی صرحا اصغر

    چھوٹی سکرین کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ ہونے والی ٹریجڈی کو بیان کیا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا بھائی جو کہ امریکہ میں‌رہتا تھا اور امریکہ کی آرمی میں‌کام کرتا تھا اس نے امریکن آرمی کے لئے کئی سال تک کام کیا، اسکی ڈیوٹی آفغانستان میں لگی تھی ، وہ اپنے کیمپ میں‌موجود تھا کہ اس کیمپ پر حملہ کردیا گیا اس حملے کے نتیجے میں‌میرے بھائی اللہ کو پیارے ہوگئے. میرے بھائی کو امریکہ میں ہی دفن کیا گیا میں اس کے جنازے میں شریک نہ کو سکی ، میرے یہاں اے لیولز کے پیپرز تھے جن کو میں مس نہیں‌کر سکتی تھی کیونکہ میرا بھائی بہت شوق اے میری فیس بھرتا تھا. صرحا نے کہا کہ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے لیکن یقینا

    افسوس ہے کہ بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکی. صرحا نے کہا کہ میں کسی کے بھی جنازے میں ویسے ہی شریک نہیں‌ہو سکتی ، مجھ میں جنازہ اٹینڈ کرنے کا حوصلہ اورہمت ہی نہیں ہے. یوں صرحا نے بتایا کہ وہ کتنی کمزور دل ہیں کہ دنیا سے چلے جانے والے کسی بھی انسان کے جنازے میں شریک نہیں‌ہو سکتیں.

  • دا  گریٹ گاما کسے ڈائریکٹ کرنی چاہیے ناصر ادیب نے بتا دیا

    دا گریٹ گاما کسے ڈائریکٹ کرنی چاہیے ناصر ادیب نے بتا دیا

    ناصر ادیب اور بلال لاشاری کی جوڑی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسا شاہکار بنا کر شائقین کے دل جیت لئے ہیں. اس فلم نے کامیابی کے وہ ریکارڈز قائم کئے ہیں جس کا سوچا بھی نہیں‌جا سکتا تھا. اس فلم میں جس جس نے جو جو بھی کام کیا ہے اس سے اب مزید بہت بہتر بلکہ بہترین کام کی توقع کی جا رہی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد ناصر ادیب کو بہت سارے فلمسازوں نے بطور رائٹر سائن کر لیا ہے. تاہم ناصر ادیب کا ابھی تک کا سب سے زیادہ ایکسٹائٹنگ پراجیکٹ دا گریٍٹ گاما ہے. شائقین کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے ، اس فلم کی کاسٹ کیا ہو گی کون مرکزی کردار کرے گا اس کی مکمل تفصیلات سامنے آنے والی ہیں. اس فلم کے لئے ابھی ڈاریکٹر کا انتخاب بھی نہیں‌کیا گیا ، لہذا ناصر ادیب کا کہنا ہے

    کہ دا گریٹ‌گاما بہت بڑے بجٹ کے ساتھ فلم بننے جا رہی ہے ، اس کی ڈائریکشن کلاسک ہونی چاہیے اور اس فلم کو بلال لاشاری یا حسن عسکری جیسے ڈائریکٹر کو بھی ڈائریکٹ کرنا چاہیے تب جا کر بات بنے گی. یہ فلم جتنی بڑی ہے اتنا ہی بڑا اور تجربہ کار ڈائریکٹر درکار ہے اور بلال لاشاری حسن عسکری اس کےلئے بہترین چوائس ہیں . یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر کا انتخاب تاحال نہیں‌ہوا اب دیکھنا یہ ہے کہ بلال لاشاری ، حسن عسکری یا کوئی اور اس فلم کو ڈائریکٹ کرتاہے.

  • پلان تبدیل ، کرن جوہر نہیں اب کریں گی بگ باس فرح خان ہوسٹ

    پلان تبدیل ، کرن جوہر نہیں اب کریں گی بگ باس فرح خان ہوسٹ

    رئیلٹی شو بگ باس جس کو اس بار چار ہفتے بڑھا دیا گیا ہے لیکن سلمان خان ، ساجد خان اور عبداللہ کو شو چھوڑنا پڑا کیونکہ بگ باس کے ساتھ جو کنٹریکٹ طے پایا تھا وہ انہیں‌ہر حال میں ختم کرنا تھا کیونکہ ان کو آگے بھی شوٹنگ کرنی تھی اور وہ ڈیٹس دے چکے تھے. سلمان خان کے چلے جانے کے بعد کہا جا رہا تھا فلم میکر کرن جوہر بگ باس کی چار ہفتوں‌کی ہوسٹنگ کریں گے لیکن اب پلان میں‌تبدیلی آگئی ہے اب کرن جوہر نہیں‌بلکہ ساجد خان کی بہن فرح‌خآن بگ باس کی ہوسٹنگ کریں گی. کرن جوہر اس شو کی ہوسٹنگ کیوں نہیں‌کررہے اسکی تٍفصیلات سامنے نہیں آ سکیں. لیکن یہ کنفرم ہو چکا ہے کہ فرح‌خان بگ باس کی ہوسٹنگ کرنے جا رہی ہیں. یاد رہے کہ سلمان خان گزشتہ 13 برس سے بگ باس

    کی ہوسٹنگ کررہے ہیں ان کے علاوہ کبھی بھی کسی نے بگ باس کی ہوسٹنگ کی تو انہیں‌پسند نہیں‌کیا گیا، فرح‌خآن پہلے بھی مختصر عرصے کے لئے بگ باس کی ہوسٹنگ کر چکی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ سلمان کے بعد ان کی ہوسٹنگ کو پسند کیا جاتا ہے یا نہیں . بگ باس بھارت کا سب سے بڑا ا ور مقبول ترین رئیلٹی شو ہے.

  • قوال بھی ہوئے وائرل گرل عائشہ کے دیوانے

    قوال بھی ہوئے وائرل گرل عائشہ کے دیوانے

    میرا دل یہ پکارے آجا سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی عائشہ اب ایک سلیبرٹی بن چکی ہیں. وہ جہاں بھی جاتی ہیں لوگ ان کو پہچانتے ہیں اور ان کے ساتھ انہی کے ڈانس سٹیپس کرتے ہوئے نظر آتے ہیں. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عائشہ ایک شادی کے فنکشن میں‌موجود ہیں اور کھڑی جھوم رہی ہیں. ان کے سامنے کچھ قوال بیٹھے ہیں اور انہوں نے عائشہ کو میرا دل یہ پکارے آجا ڈیڈیکیٹ کیا اور وہ سن کر محظوظ ہو رہی ہیں. تفصیلات کے مطابق عائشہ ایک شادی کے فنکشن میں‌ ہیں جہاں قوال پرفارمنس دے رہے ہیں انہوں نے

    عائشہ کو دیکھتے ہوئے ان کو میرا دل یہ پکارے آجا ڈیڈیکیٹ کیا. یاد رہے کہ عائشہ ابھی تک متعدد برینڈز کے فوٹو شوٹ بھی کر چکی ہیں اور بھارت تک ان کی شہرت جا پہنچی ہے . بالی وڈ‌کی معروف اداکارائوں نے ان کے ڈانس سٹیپس کو فالو کرتے ہوئے اپنی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی ہیں . یوں عائشہ کی شہرت دنیا کے ہر اس کونے تک پہنچ چکی ہے جہاں اردو اور ہندی گانوں کو سمجھنے والے لوگ موجود ہیں.

  • مہربانو عرفی جاوید کے نقش قدم پر ؟‌

    مہربانو عرفی جاوید کے نقش قدم پر ؟‌

    ایک وقت تھا ہالی وڈ‌ کی اداکارائوں کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ بولڈ ڈریسنگ کرتی ہیں یا فلموں میں بولڈ ڈریس پہتی ہیں لیکن پچھلے چند برسوں سے پاکستان میں بھی ہماری اداکارائیں کسی سے پیچھے نہیں‌رہیں. وینا ملک ہوں‌یا لیلی ، سب نے فلموں میں‌بولڈ‌ڈریسز زیب تن کئے، اب ٹی وی کی اداکارائیں بھی ایسے ہی ڈریسز میں نظر آتی ہیں وہ ڈراموں میں تو ایسے ڈریس نہیں پہنتی لیکن سوشل میڈیا پر وہ جتنی بھی تصاویر شئیر کرتی ہیں وہ ان میں‌ویسٹرن اور مختصر لباس میں‌ہی نظر آتی ہیں. حال ہی میں‌اداکارہ مہربانو نے سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر شئیر کیں ان تصاویر میں وہ بولڈ‌ٹاپ زیب تن کئے ہوئے ہیں ، برائون رنگ کے اس ڈریس میں انہوں نے جیسے ہی تصاویر اپلوڈ‌کیں ان پرسوشل میڈیا صارفین

    نے تنقید کے نشتر برسائے. اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین نے شرم و حیا کا درس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ عرفی جاوید کے نقش قدم پر چل نکلی ہین‌ اتنے سخت کمنٹس کے بعد مہر بانو کو اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن ہی بند کرنا پڑا. یاد رہے کہ مہر بانو نے چڑیلز ویب سیریز کے ساتھ ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے وہ ایک بڑی فین فالونگ بھی رکھتی ہیں تاہم ان کی بولڈ تصاویر کی وجہ سے انہیں خاصی تنقید کا سامنا ہے.

  • نعمان اعجاز کی ڈانس پریکٹس وڈیو وائرل

    نعمان اعجاز کی ڈانس پریکٹس وڈیو وائرل

    اداکار نعمان اعجاز جن کی گزشتہ دنوں‌اپنی اہلیہ کے ساتھ فیملی کی شادی پر ڈانس کرتے ہوئے کی وڈیو وائرل ہوئی شائقین نے اپنے پسندیدہ سٹار کو ڈانس کرتے ہوئے خوب پسند کیا. اس وڈیو کے خصوصی طور پر نعمان اعجاز کے ڈانس سٹیپس کو بہت پسند کیا گیا. اب گزشتہ رات سے نعمان اعجاز کی ایک اور ڈانس وڈیو وائرل ہو رہی ہے. اس وڈیو میں نعمان اعجاز اپنی اہلیہ کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ وہ اپنی فیملی کے مردوں اور دوستوں کے ساتھ ڈانس کی پریکٹس کررہے ہیں. نعمان اعجاز جس گانے پر ڈانس کی پریکٹس کررہے ہیں وہ بالی وڈ‌کا گانا ، آپکا کیا ہوگا جناب عالی ہے. نعمان اعجاز کے ڈانس سٹیپس کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اور ان کی یہ وڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے، نعمان کی ڈانس وڈیوز اس لئے بھی

    وائرل ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے مداحوں نے ان کو سکرین پر کبھی ناچتے اور گاتے ہوئے نہیں سنا. نعمان اعجاز آج کل اپنی ایک فیملی کی شادی کی تقریب میں‌مصروف ہیں اور اسی کے لئے ڈانس کرتے ہوئے دکھائی بھی دے رہے ہیں. یاد رہے کہ نعمان اعجاز بہت جلد اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی ہوم پروڈکشن میں نظر آئیں گے. اس میں ان کے ساتھ فلمسٹار صاھبہ بھی ایک اہم کردار میں‌نظر آئیں گی .