Tag: film industry

  • زارا شیخ نے اپنی زندگی کے تجربات سے کیا سیکھا؟ اداکارہ نے بتا دیا

    زارا شیخ نے اپنی زندگی کے تجربات سے کیا سیکھا؟ اداکارہ نے بتا دیا

    لالی وڈ‌ اداکارہ زارا شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے انڈسٹری میں بیس سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے میں نے اس دوران ہونے والے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں‌یہ رواج ہے کہ ہم دوسروں پر دھیان رکھتے ہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں اور کیا نہیں کررہے ، حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ہم خود پر دیکھیں کہ ہم کیا کررہے ہیں اور ہمیں‌کیا کرنا چاہیے. زارا نے کہا کہ میں نے بیس سال میں یہی سمجھا کہ شوبز میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے ہر کوئی دوسرے کو کاٹ رہا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے انسان کے رویے میں پختگی آتی جاتی ہے.

    اداکاری کے ھوالے سے انہوں نے کہاکہ آرٹسٹ کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی وہ بہتر سے بہترین کردار کی تلاش میں‌ہمیشہ ہی رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں کہ جو میرے بعد بھی یاد کیے جائیں. زارا شیخ نے کہا کہ اداکاری ہی کسی بھی آرٹسٹ کی پہچان ہوتی ہے. اورمیں بہت خوش ہوں کہ میں نے اداکاری کا شعبہ اپنایا.

  • 2023 خوشخبری کا سال ہے شان شاہد

    2023 خوشخبری کا سال ہے شان شاہد

    نوے کی دہائی کے سپر سٹار شان شاہدنے 2023 کو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوشخبری کا سال قرار دیا ہے ، نہ صرف پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بلکہ اس ملک کے لئے خوشخبری کا سال قرار دیا ہے. انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جو فلمیں آئیں انہوں نے شائقین کو سینما گھروں کی طرف کھینچا اور پسند بھی کی گئیں. شائقین اب پاکستانی فلموں پر اعتبار کرنے لگے ہیں جو کہ مثبت بات ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ فلم انڈسٹری بہت جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی اور اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا. یاد رہے کہ شان شاہد نے حال ہی میں

    ریلیز ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی کو آڑھے ہاتھوں‌لیا تھا اور کہا تھا کہ یہ فلم نہیں یوفون کا ایڈ ہے. یہ کہنے کے بعد شان پر کافی تنقید ہوئی اس کے بعدان کو ایک ٹویٹ کرنا پڑا جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں ، ہیش ٹیگ میں ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی لکھا. شان شاہد کی اپنی فلم ضرار جو کہ گزشتہ برس ہی ریلیز ہوئی تھی وہ بری طرح پٹ گئی تھی اور پہلے ہی دن سینما ہالز میں‌گنتی کے لوگ تھے.

  • فلم انڈسٹری کی ترقی کس طرح‌ ممکن ہے منال خان نے بتا دیا

    فلم انڈسٹری کی ترقی کس طرح‌ ممکن ہے منال خان نے بتا دیا

    اداکارہ منال خان جوغلط انگلش بولنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں‌ رہتی ہیں انہوں حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹٍڈ فنکاروں کی کمی نہیں ہے . بس کمی ہے تو مواقعوں گی . اب وقت آن پہنچاہے کہ ہم دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ مل کر فلمیں بنائیں . ہم اگر اپنی انڈسٹری کو فروغ دینا چاہتےہیں تو ہمیں‌آگے بڑھ کر جدید وقت کے تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہو گا. اپنی فلموں کی مارکیٹ‌بڑھانی ہو گی تبہی جا کر فلمی صنعت کی ترقی ہوگی. انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم باہر کے ممالک کے ساتھ ملک کر فلمیں بنائیں گے تو یقینا باہر کے ملکوں کے فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا. انہوں یہ بھی کہا کہ آج کے فنکار اتنے

    باصلاحیت ہیں کہ وہ کسی بھی سیئنر کا ہنس کر مقابلہ کر سکتے ہیں ان کے کام میں اتنی جان ہے اسکی تعریف کئے بغیر کوئی بھی نہیں‌رہ سکتا. انہوں نے کہا کہ میں ڈراموں میں‌واپسی کب کرتی ہوں یہ تو وقت ہی بتائے اور مجھ پہ کوئی روک ٹوک نہیں ہے میں بس اپنے گھر اور گھریلو زندگی کو وقت دے رہی ہوں. یاد رہے کہ منال خان نے کچھ عرصہ قبل شادی کی ہے اور یہ بھی اپنی بہن کی طرح شوبز سے فی الوقت دوری اختیار کئے ہوئے ہیں.