Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • جواں سالہ لڑکا اچانک غائب،اغواء کا خدشہ،پولیس مصروف کاروائی

    جواں سالہ لڑکا اچانک غائب،اغواء کا خدشہ،پولیس مصروف کاروائی

    *
    قصور کے علاقے کوٹ فتح دین خاں سے جواں سالہ لڑکا اغواء،مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن سٹی قصور میں کوٹ فتح دین خاں کے رہائشی محمد عادل نے درخواست درج کروائی ہے کہ میرا بھتیجا زین چند روز قبل گھر میں جھگڑا کرکے گیا جو تاحال گھر کو نہیں پہنچا،اپنی مدد آپ کے تحت کافی کوشش کی مگر تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں خدشہ ہے کسی نامعلوم نے اسے اغواء کرلیا ہے
    ۔پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن ایف آئی آر درج کرکے مصروف کاروائی ہے

  • صاف ستھرا پروگرام ناکام،شہری پریشان ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    صاف ستھرا پروگرام ناکام،شہری پریشان ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    صاف ستھرا پروگرام کے باوجود بیشتر علاقے گندگی میں ڈوبے ہیں،شہری سخت پریشان ،وزیر اعلیٰ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں بیشتر علاقوں میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہونے کے بعض علاقوں میں گندگی سے لوگ سخت پریشان ہیں
    قصور کے نواحی علاقے
    ٹبی کمبواں گلی ٹرانسفارمر والی نزد ڈیرہ سردار مختیار ڈوگر، میں لوگوں کا گندگی سے جینا محال ہے
    نالیوں کا گندا پانی کھڑا رہتا ہے جس سے لوگوں کا گزرنا محال ہے اور اس باعث تعفن پھیلنے سے لوگوں کی زندگیاں مذید اجیرن ہو چکی ہیں اور مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہے
    اہلیانِ علاقہ نے صاف ستھرا پروگرام کی ناکامی پر وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے اور اپنے علاقے کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • محرم الحرام میں نفرت انگیز مواد کیخلاف سوشل میڈیا سائبر ونگ قائم

    محرم الحرام میں نفرت انگیز مواد کیخلاف سوشل میڈیا سائبر ونگ قائم

    قصور
    ڈی پی او کی جانب سے محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شئیر کرنے کے خلاف سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے اور فرقہ واریت کو روکنے کیلئے ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے جو فرقہ واریت پھیلانے اور نفرت انگیز مواد شئیر کرنے والوں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لائے گا
    نیز محرم الحرام کی آمد کیساتھ ڈپٹی کمشنر قصور کی جانب سے پابندی یافتہ افراد کی قصور میں آمد میں پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے

  • محکمہ انہار کی ملی بھگت سے پانی کی چوری،کسان پریشان،نوٹس کی اپیل

    محکمہ انہار کی ملی بھگت سے پانی کی چوری،کسان پریشان،نوٹس کی اپیل

    قصور
    گندم کے ریٹ میں کمی,زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے پریشان کسان کو محمکہ انہار کے لوگ لوٹنے لگے،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق گندم کے ریٹ میں کمی اور مہنگی ادویات کے باعث کسان پریشان ہیں اوپر سے محکمہ انہار کے اہلکاروں نے کسانوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے
    ٹوڈہ پورہ پھاٹک کے قریب لودھی والی موٹر کے کسان نے بتایا کہ ان کے پاس ہر سال پانی نہیں پہنچتا مگر اس کے باوجود 2 سے 3 ہزار روپیہ معاملہ کے طور پر پیسے وصول کئے جاتے ہیں
    میانوالہ سے ٹوڈے پور تک آنے والی راجباہ میں کیلو کے قریب لوگ پانی توڑ کر محمکہ انہار کی ملی بھگت سے پانی اپنے کھیتوں کو لگا لیتے ہیں جس کے باعث پانی دیگر علاقوں میں جاتا ہی نہیں مگر اس کے باوجود کسانوں سے معاملہ لینا باعث تشویش ہے
    متاثرہ کسانوں نے فوری طور پر وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر محمکہ انہار کے راشی اہلکاروں اور پانی چوری کرنے والے کسانوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان تک پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے

  • شدید گرمی کی لہر،سرکاری سکول بند،پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی حاضری

    شدید گرمی کی لہر،سرکاری سکول بند،پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی حاضری

    قصور
    شدید گرمی،سرکاری سکول بند، پرائیویٹ سکولوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ برقرار

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی شدید گرمی کی لہر کے باعث جہاں حکومت نے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دی ہیں، وہیں کئی پرائیویٹ سکولز بچوں کو سادہ کپڑوں میں اسکول بلانے پر مُصر ہیں
    والدین کا کہنا ہے کہ 45 ڈگری سے زائد درجہ حرارت میں بچوں کو اسکول بلانا بچوں کی صحت اور جان سے کھیلنے کے مترادف ہے

    محکمہ تعلیم کی ہدایات کے باوجود بعض نجی تعلیمی ادارے گرمی کو نظر انداز کرتے ہوئے بچوں کو روزانہ اسکول آنے پر مجبور کر رہے ہیں
    والدین اور شہری حلقوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بچوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے

  • قصور سے مردہ مرغیوں کی بڑی سپلائی پکڑی گئی

    قصور سے مردہ مرغیوں کی بڑی سپلائی پکڑی گئی

    قصور
    پیزا برگر شوارما پوائنٹس اور ریسٹورنٹ پر مردہ گوشت کی ترسیل کو ناکام بنا دیا گیا پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کامیاب کاروائی میں 200 کلو مردار مرغیاں برآمد کیں

    تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم قصور نے قصور کے علاقے راجہ جنگ میں 200 کلو گرام مردہ گوشت سپلائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور کی زیر نگرانی سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لیتے ہوئے 200 کلو گرام مردہ گوشت موقع پر تلف کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
    مردہ گوشت مختلف ہوٹل ریسٹورانوں برگر پیزا شوارما پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا

  • سینئر صحافی پر قاتلانہ حملہ،جان سے مارنے کی دھمکی ،صحافی برادری کا احتجاج

    سینئر صحافی پر قاتلانہ حملہ،جان سے مارنے کی دھمکی ،صحافی برادری کا احتجاج

    قصور
    سینئر صحافی پر قاتلانہ حملہ،قصور کی صحافی برادری کا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن سینئیر صحافی قصور میاں عمران شہزاد انصاری پر غنڈہ گرد عناصر نے قاتلانہ حملہ کیا کپڑے پھاڑ دیئے اور ناجائز اسلحہ سے قتل کرنیکی دھمکیاں دیں جس پر صحافی برادری میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
    میاں عمران شہزاد انصاری نائب صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی قصور ہیں ان پر قاتلانہ حملے پر قصور کے
    صحافیوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری مقدمہ درج کیا جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے
    قصور کی صحافی برادری نے ڈپٹی کمشنر قصور ، ڈی پی او قصور سے کہا ہے کہ فوری ایکشن لیں ورنہ قصور کی صحافی برادری شدید احتجاج کریگی

  • بار بار لوڈ شیڈنگ ،بجلی و برف نایاب،ہیٹ ویو،رحم کی اپیل

    بار بار لوڈ شیڈنگ ،بجلی و برف نایاب،ہیٹ ویو،رحم کی اپیل

    قصور
    بیشتر دیہی علاقوں میں بار بار لوڈ شیڈنگ ،بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے،
    بجلی نا پانی،برف نایاب شہری پریشان،

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں سخت گرمی کے باوجود قصور کے بیشتر دیہات میں بار بار لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں حتی کہ کارخانوں کی برف بھی نایاب ہو گئی ہے لوگ ڈبل قیمت پر برف خریدنے پر مجبور ہیں
    بار بار لوڈ شیڈنگ ، ایل ٹی لائنیں پرانی اور تاریں بوسیدہ ہونے کے باعث بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے ہیں
    جبکہ واپڈا حکام محض دعوؤں پر ہی اکتفا کر رہے ہے
    شدت کی گرمی کے باعث بیشتر لوگ ہیٹ ویو کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ رہے ہیں
    نیز برسات نا ہونے کے باعث بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اوپر سے بجلی بھی نہیں ہوتی جس کے باعث مریضوں،عورتوں،بچوں اور بوڑھے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے
    اہلیان علاقہ نے واپڈا حکام سے رحم کی اپیل کی ہے

  • شدید گرمی و عید قربان کے باعث برف کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    شدید گرمی و عید قربان کے باعث برف کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    قصور
    عید قربان و سخت گرمی کے باعث برف کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،خریدار سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی برف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کے باعث خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے برف کارخانہ مالکان نے برف کے بلاک کا ریٹ شروعات موسم گرما میں 350 سے 450 روپیہ کیا تاہم اب عید قربان کے باعث فریجوں میں جگہ نا ہونے اور سخت گرمی ہونے کی وجہ سے برف کی فروخت میں اضافے کے پیش نظر اپنی من مانی کرتے ہوئے برف کے بلاک کی قیمت 650 سے 750 روپیہ کر دی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے
    ر جبکہ مزید ریٹ بڑھنے کا خدشہ بھی ہے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے برف کے بڑھتے ہوئے ریٹ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • عید الاضحیٰ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ،عوام کا اظہار تشکر

    عید الاضحیٰ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ،عوام کا اظہار تشکر

    قصور
    عید الاضحیٰ کے موقع پر قصور پولیس کی اصافی نفری تعینات کی گئی،مساجدوں میں پولیس اہلکار موجود رہے

    تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کیلئے قصور پولیس کی طرف سے ضلع بھر میں 429 مقامات پر 1400 کے قریب سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے
    شہریوں کے تحفظ کیلئے عید قربان کے موقع پر خصوصی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی
    سینئر پولیس افسران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہے
    شہروں کے ساتھ گاؤں دیہات میں بھی عید الاضحیٰ کی نماز کے موقع پر پولیس اہلکار موجود رہے
    ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور ڈپٹی کمشنر عمران علی نے عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منانے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے آفس میں یتیم اور بے سہارا بچوں کیساتھ پیار کیا اور خوب گپ شپ لگائی اور قربانی ادا کی
    ضلع بھر کی عوام نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قصور پولیس کیساتھ ضلعی انتظامیہ و دیگر تمام معاون محکموں کا شکریہ ادا کیا