Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • عید کی آمد کے پیش نظر ہر کسی کی من مانیاں،مہنگائی کا خودساختہ طوفان

    عید کی آمد کے پیش نظر ہر کسی کی من مانیاں،مہنگائی کا خودساختہ طوفان

    قصور
    عید کی آمد کے پیش نظر مہنگائی اور لوگوں کی من مانیاں شروع،ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ہر بندے نے اپنی مرضی کے ریٹس مقرر کرکے اپنی من مانیاں شروع کر دی ہیں جبکہ سرکاری نرخوں پر چیزوں کی فراہمی بہت مشکل ہو گئی ہے
    عید قربان قریب آتے ہی قصائی نخرے دکھانے لگے ہیں اور اپنے نرخ بھی بڑھا دیئے ہیں قصائیوں کی جانب سے
    پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10 ہزار، گائے 18 ہزار اور دوسرے دن بکرا 6 ہزار جبکہ گائے کے 10 ہزار نرخ مقرر کئے گئے ہیں
    دوسری سمت عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں
    کرایوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے
    یکطرفہ کرایہ میں 40 سے 50 روپیہ تک اضافہ کیا گیا ہے
    نیز اسی طرح دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا گیا ہے اور جواز یہ پیش کیا جاتا ہے کہ عید کے پیش نظر زیادہ منافع لینا ہمارا حق ہے
    شہریوں نے آر ٹی سیکرٹری، اے سی قصور اور ڈی سی قصور فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • پنجاب بھر کی طرح قصور میں بھی دفعہ 144 نافذ ،ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    پنجاب بھر کی طرح قصور میں بھی دفعہ 144 نافذ ،ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    قصور
    پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی دفعہ 144 نافذ,ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی دفعہ 144 کے نفاذ کیساتھ متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں
    ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں
    عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے، دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی کرنے، نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے نیز جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنے، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے
    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و سکون اور ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے

  • بند پیٹرول پمپ پر کھڑی بس کو آگ لگ گئی،دوسری بھی لپٹ میں

    بند پیٹرول پمپ پر کھڑی بس کو آگ لگ گئی،دوسری بھی لپٹ میں

    قصور
    بند پیٹرول پمپ پر کھڑی دو بسوں کو آگ لگ گئی،ریسکیو 1122 نے پہنچ کر آگ بجھائی

    تفصیلات کے مطابق
    ریسکیو 1122 قصور کنٹرول روم کو جمبر موڑ پھولنگر سے کال موصول ہوئی کہ ایک بند پیٹرول پمپ پر کھڑی ایک بس میں آگ لگ گئی ہے لہذہ قریبی اسٹیشن سے گاڑیاں بھیجیں
    ریسکیو سٹاف موقع پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ جمبر موڑ پھولنگر قصور کے نزدیک واقع ایک بند پٹرول پمپ پر کھڑی ہوئی ایک بس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی جس کے بعد ساتھ کھڑی ایک اور بس کو بھی اگ نے لپیٹ میں لے لیا
    ریسکیو سٹاف نے بروقت فائر فائٹنگ ریسکیو کرکے دونوں بسوں میں لگی آگ کو کامیابی کے ساتھ بجھا دیا

  • ہسپتال میں شہریوں سے زائد پیسے لینا اور مار پیٹ کرنا معمول ،ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر

    ہسپتال میں شہریوں سے زائد پیسے لینا اور مار پیٹ کرنا معمول ،ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر

    قصور
    بابا بلھے شاہ ہسپتال میں پارکنگ فیس زیادہ لینا اور شہریوں کیساتھ مار پیٹ کرنا معمول بنا گیا،ڈی سی قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق سٹی قصور میں واقع سب سے بڑے سرکاری ہسپتال بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور میں موٹر سائیکل پارکنگ کی پرچی فیس 10 روپیہ کی بجائے 30 روپیہ وصول کرنے پر ہسپتال کے عملے کی شہریوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ہسپتال پارکنگ کا عملہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے واضع رہے کہ سرکاری طور پر موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپیہ مقرر کی گئی ہے مگر کے اس کے باوجود پارکنگ عملہ 30 روپیہ فی موٹر سائیکل وصول کرتا ہے
    شہریوں سے زائد پیسے لینے اور مار پیٹ کرنے پر شہریوں نے ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
    واضع رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شہریوں سے زائد پیسے لینے اور عملے کی طرف سے شہریوں کیساتھ مار پیٹ کرنے کی شکایات موصول ہو چکی ہیں

  • عجیب و غریب بہت بڑی چوری،اہلیان علاقہ میں خوف

    قصور
    تھانہ گنڈہ سنگھ کی حدود میں واقع گاؤں علوآنہ میں لززہ خیز،انوکھی اور بڑی چوری،اہلیان علاقہ میں سخت خوف و ہراس

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ گنڈہ سنگھ کے قریب واقع گاؤں علوآنہ کے دیہاتی عبدالقادر ولد حاجی عبدالجبار کے گھر انوکھی،لرزہ خیز اور بہت بڑی چوری کی واردات ہوئی جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ سخت تشویش کیساتھ خوف و ہراس کا شکار ہیں

    دیہاتی عبدالقادر گھر پر موجود نا تھا کہ اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر نامعلوم چور رات کی تاریکی میں گھر کی دیوار پھاڑ کر اندر داخل ہوئے اور دو لاکھ روپیہ نقدی،5 تولہ طلائی زیورات ،قیمتی سوٹ،چاول و گندم کی بوریاں و گھر کے دیگر سامان کے ساتھ پاسپورٹ و زمینوں کی رجسٹریاں وغیرہ بھی چوری کرکے لے گئے جس پر متاثرہ شہری نے پولیس کو اطلاع کر دی اور پولیس تھانہ گنڈہ سنگھ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کیا تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی شواہد اکھٹے کرنے کیلئے فرانزک لیب نا پہنچی جس پر متاثرہ دیہاتی کیساتھ اہلیانِ علاقہ بھی سخت تشویش کا شکار ہیں
    اس علاقے میں یہ اپنی نوعیت کی واحد چوری ہے جس پر لوگ حیران ہیں کہ اس قدر قیمتی اور حجم پر مبنی سامان چور لے کر باآسانی پولیس کی نظروں میں آئے بغیر باحفاظت نکل گئے
    متاثرہ دیہاتی سمیت اہلیان علاقہ نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لے کر جلد سے جلد نامعلوم چوروں کو پکڑ کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • منشیات کا سوداگر معہ منشیات گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    پولیس نے منشیات کا سوداگر ساتھی سمیت پکڑا لیا اڑھائی کلوگرام افیون اور 22 لاکھ 70 ہزار روپیہ کی رقم برآمد ہوئی

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور محمد اسلم بھٹی نے شہر قصور کے بدنام زمانہ رکن پور کے رہائشی منشیات سوداگر امانتی کمبوہ کو ساتھی اکرم سمیت گرفتار کیا جن کے
    کے قبضہ سے اڑھائی کلوگرام افیون اور 22 لاکھ 70 ہزار روپیہ نقد برآمد ہوئی
    ملزم امانت عرف امانتی کمبوہ ریکارڈ یافتہ اور بدنام منشیات فروش ہے اور عرصہ دراز سے شہر کی نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے تباہ کر رہا تھا
    پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا
    علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری پر سکھ کا سانس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور ایس ایچ او اسلم بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • کور کمانڈر لاہور کی مدثر شہید کے گھر چونیاں آمد،قبر پر دعا کی

    قصور
    کور کمانڈر لاہور کی چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے گاؤں گہلن ہتھاڑ میں آمد،مدثر شہید کے والد سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے قبر پر جا کر دعا کی

    تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر لاہور قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کے گاؤں گہلن میں تشریف لائے جہاں انہوں نے مرکز طیبہ مریدکے میں شہید ہونے والے مدثر طفیل کے گھر میں ان کے والد سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ پاک فوج اپنے ہر شہری کی شہادت کا پورا بدلا لے گی اور ان شاءاللہ کسی بھی سول یا فوجی کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا
    ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی،وفاقی وزیر ملک رشید اور پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے
    کور کمانڈر لاہور نے مدثر طفیل شہید رحمتہ اللہ علیہ کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی
    واضع رہے کہ مدثر شہید کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا تھا جو کہ مرکز طیبہ مریدکے میں سیکیورٹی گارڈ تھے اور ان جارحیت میں شہید ہوئے تھے

  • گنڈا سنگھ بارڈر پر پاک فوج کے حق میں ریلی،ہزاروں افراد کی شرکت

    قصور
    گزشتہ دن پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان زندہ باد ریلی پاکستان مرکزی مسلم قصور کی زیر قیادت نکالی گئی،ہزاروں افراد نے شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک بھارت جنگ کے باعث پاکستان کی فتح اور دشمن کی ذلت آمیز سکشت پر پاکستان مرکزی مسلم کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے
    پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی
    کچہری چوک قصور سے گنڈہ سنگھ بارڈر تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی
    ریلی کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے صدر رانا محمد اشفاق پسروری،سینئر راہنما جاوید عثمان،بشیر وڑائچ و دیگر نے کی اور ریلی سے خطاب کیا
    شرکاء نے بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن سے لڑنے کا عزم کیا اور جرآت مندانہ انداز میں دشمن کو جواب دینے پر شکریہ ادا کیا

  • قصور کے شہید کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا

    قصور
    انڈین جارحیت میں مریدکے میں شہید ہونے والے قصور کہ رہائشی مدثر شہید کو فوجی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،ڈی پی او،ایم این اے،ایم پی اے اعلی افسران سمیت ہزاروں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت میں مریدکے میں شہید ہونے والے قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہتھاڑ کے رہائشی مدثر طفیل شہید کو ان کے آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ دفن کیا گیا
    ان کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلی افسران،ڈی پی او قصور،مقامی ایم این اے و ایم پی اے کے علاوہ اعلی افسران کیساتھ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی
    مدثر شہید مریدکے مسجد ام القراء میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے تھے
    ان کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچنے پر ہزاروں لوگوں نے والہانہ استقبال کیا
    پاک فوج،پولیس و دیگر سیکیورٹی اداروں نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے
    شہید کے والد نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل میرا ایک بیٹا شہید ہوا تھا اب مدثر شہید ہوا ہے جس پر مجھے فخر ہے اور میرے 5 بیٹے اور ہیں جو شہادت کیلئے حاضر ہیں

  • پاک بھارت کشیدگی ،غیور پاکستانی قصوریوں کا بھارت کو پیغام

    قصور
    بھارتی جارحیت کے باوجود قصور انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ کے دیہات و شہر قصور کے لوگ روزمرّہ کی زندگی میں مشغول،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،غیور قصوریوں کا پیغام

    تفصیلات کے مطابق کل رات بھارت کی طرف سے پاکستان پر ہوئے حملوں کے باوجود انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ قصور و شہر قصور میں معمولات زندگی روز مرہ کی بنیاد پر چل رہی ہیں
    قصور کے غیور شہریوں نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ پچھلی دو جنگوں میں قصور کے باسیوں نے بھارتی شہر کھیم کرن و دیگر علاقوں کو مال غنیمت کے طور پر لوٹا تھا جس کی کچھ چیزیں اب بھی قصور کے لوگ استعمال کر رہے ہیں لہذہ بھارت کسی خوش فہمی میں نا رہے ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
    واضع رہے کہ قصور شہر کا انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ سے محض 12 کلومیٹر ہے جبکہ دیگر بارڈر اس سے بھی قریب ہیں اس کے باوجود ہر طرف معمولات زندگی روزمرہ کی بنیاد پر چل رہی ہے