Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • لین دین کے تنازعہ پر جوان قتل،علاقہ میں خوف و ہراس

    قصور
    لین دین کے تنازعہ پر تلخ کلام پر ایک شحض قتل،علاقہ میں خوف و ہراس ،قاتل کو جلد پکڑنے کی استدعاء

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ بی ڈویژن کی حدود بستی ونیکا میں حافظ محمد احمد ولد جاوید اکرم رہائشی بستی ونیکا کو پیسوں کے لین دین کے معاملے پر شازیب نامی شخص نے گولی مار کر قتل کر دیا
    گولی مقتول کو دائیں جانب چھاتی میں لگی اور بائیں جانب پار ہو گئی
    قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہو گیا
    مقامی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر بلھے شاہ ہسپتال منتقل کی اور قانونی کاروائی کا آغاز کیا
    قتل پر علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور شہریوں نے قاتل کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی استدعا کی ہے

  • عالمی یوم مزدور پر مزدوروں نے کھیتوں میں گندم کاٹی،آج چھٹی

    قصور
    گزشتہ دن یکم مئی عالمی یوم مزدور پر فیکٹریوں،کارخانوں اور دفاتروں میں چھٹی تھی تاہم مزدور نے پھر بھی گندم کی کٹائی کی،گھروں میں کام کرنے والی عورتوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسروں کے گھروں میں کام کیا،آج بارش کے باعث مزدور گندم کٹائی سے چھٹی کرے گا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن یکم مئی کے موقع پر دنیا بھر کی طرح عالمی یوم مزدور کے موقع پر ضلع قصور میں بھی بیشتر کارخانے،دفاتر اور فیکٹریاں بند رہیں تاہم ان میں سے بہت سے مزدور ایسے بھی ہیں جو ڈیلی ویجز بنیادوں پر کام کرتے ہیں اور کل کی چھٹی ان کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی
    اسی طرح عالمی یوم مزدور کے موقع پر سیمینارز منعقد کرنے والوں کے گھروں میں مزدور عورتوں نے اپنے گھر کا کام کام چھوڑ کر مزدوری کی تاکہ ان کے گھر کا چولہا جلتا رہے
    گزشتہ دن یکم مئی عالمی یوم مزدور پر بھی مزدوروں نے کھیتوں میں گندم کی فصل کی کٹائی کی تاہم آج رات آنے والی شدید آندھی اور بارش کے باعث آج مزدور گندم کی کٹائی سے چھٹی کرے گا
    غریب مزدوروں کا کہنا ہے اس عالمی یوم مزدور سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں فائدہ صرف ان کا ہے جو سرکاری و نیم سرکاری ملازم ہیں ہم ڈیلی ویجز کے مزدور ہیں اس دن پر ہماری مزدوری کاٹی جاتی ہے
    اگر گورنمنٹ کو اتنی ہی ہمدردی ہے مزدور سے تو اس دن کی مزدوری ہمیں خود دیا کرے تاکہ ہمارے گھروں کے چولہے جلتے رہیں

  • سرعام وارداتیں ،روڈ بلاک،پولیس ناکام

    قصور
    پولیس وارداتیں رکوانے میں مکمل ناکام،ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا،لاہور قصور روڈ بطور احتجاج بند کئے رکھا گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے میں مکمل ناکام رہی ہے
    گزشتہ دن تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود دفتوہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے شہری سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو شدید زخمی کر دیا جس پر شہریوں نے لاہور قصور فیروز پور روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا
    احتجاجی مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
    کیا
    آئے دن کی سرعام وارداتوں کے پیش نظر علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے

  • 24 سالہ مغوی بازیاب،6 اغواء کار ملزمان گرفتار

    قصور
    24 سالہ مغوی بازیاب ،6 اغواء کار ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے 24 سالہ مغوی نوجوان بازیاب کروا لیا اور 6 اغواء کار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او ملک جبار کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کی
    19 اپریل کو بلوکی سے اغوا ہونیوالا 24 سالہ نوجوان منیر احمد بازیاب ہوا اور الحمدللہ مکمل محفوظ رہا جبکہ 6 اغوا کار ملزمان دلشاد وغیرہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
    پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں جرم 377 درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں
    ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی پتوکی سجاد اکبر کو احکامات جاری کئے تھے

  • کرپشن بےنقاب کرنا صحافی کاجرم بن گیا،اعلی افسر کی جانب سے صحافی پر ایف آئی ار درج کروا دی گئی

    قصور
    بے نظیر انکم سپورٹ کی کرپشن بے نقاب کرنا صحافی کو مہنگا پڑ گیا،صحافی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی گئی،قصور کی صحافی برادری کا احتجاج اور ایف آئی ار ختم کروانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق رائل ٹی وی الہ آباد کے رپورٹر کے خلاف بے نظیر، انکم سپورٹ پروگرام میں لوٹ مار کرنے والوں کو بے نقاب کرنے اور سوشل میڈیا پر متاثرہ خاتون کی آواز بننے پر ایف آئی آر درج کرنا انتہائی غیر ذمہ دانہ اور قابل مذمت ہے
    قصور کی صحافی برادری صحافی مشتاق عرف پپو کے خلاف ڈسٹرکٹ آفیسر کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتی ہے اور فی الفور مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کرتی ہے
    واضع رہے کہ کئی روز سے نیشنل و انٹرنیشنل چینلز پر ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف نیوز چل رہیں تھیں چائیے تو تھا کہ انکے خلاف مقدمات درج کئے جاتے الٹا صحافی کے خلاف ایف آئی ار درج کرنا انتہائی لمحہ فکریہ اور آزادی صحافت پر کاری وار ہے
    قانون کا تقاضہ تو یہ ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر 1500 روپیہ کٹوتی کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جاتی جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کی ملی بھگت اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے
    صحافی برادری کا کہنا ہے کہ جھوٹی ایف آئی ار درج کرنے سے حق سچ کی اواز کو نہی دبایا جا سکتا اب تو اپ نے جھوٹی ایف آئی ار دے کر ثابت کر دیا کہ کرپشن کو چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے افسران اپنے ماتحتوں کے ساتھ ہیں
    قصور کی پوری صحافی برادری ڈی پی او قصور سے جھوٹی ایف آئی آر ختم کرنے اور متعلقہ افسر کے خلاف انکوائری کا کرنے کا مطالبہ کرتی ہے بصورت دیگر پورے ضلع قصور کی صحافی برادری احتجاج کرے گی اور حق اور سچ کو ایک بار پھر سے پوری قوم کے سامنے لا کر رہے گی

  • پاک بھارت کشیدگی کے باوجود اظہار یکجہتی فلسطین کیلئے پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال

    قصور
    آج بسلسلہ اظہار یکجہتی فلسطین مکمل شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال،اسرائیل کی بدمعاشی کے خلاف عوام پاکستان سراپا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باوجود
    آج بروز ہفتہ قصور شہر میں بسلسلہ اظہار یکجہتی فلسطین،مکمل ہڑتال
    ہے جس کا مقصد اپنے مظلوم اور بے سہارا فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور اسرائیلی بدمعاشی کے خلاف احتجاج کرنا ہے
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ ،جماعت اسلامی،تحریک لبیک و دیگر سیاسی،سیاسی مذہبی و سماجی جماعتوں کی طرف سے مشترکہ طور پر آج کی ہڑتال ہے جس کی حمایت
    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور نے بھی کی ہے
    آج جگہ جگہ فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گیں اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی جائے گی
    واضع رہے کہ پاک بھارت سخت ترین کشیدگی کے باوجود قصور کی غیور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے اور لوگوں میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی زور پکڑ گئی ہے
    بیشتر علاقوں میں کولا کولا و پیپسی کی گاڑیوں کو مقامی لوگوں نے اپنے علاقوں میں آنے سے منع کر دیا ہے

  • قصور کی عوام کا سیف اللہ خالد قصوری پر بھارتی الزامات پر احتجاج

    قصور
    پوری پاکستانی قوم بلخصوص قصور کی عوام معروف سیاستدان سیف اللہ خالد قصوری پر بھارتی الزام کی مذمت کرتی ہے،ممبئی حملوں کی طرح اپنی ناکامی چھپانے کیلئے بھارت الزام تراشی کر رہا ہے،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے،قصور کی عوام کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سیاستدان اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے راہنما سیف اللہ خالد قصوری پر بھارت کی طرف سے پہلگام حملے کے الزامات لگائے جانے پر پوری پاکستانی قوم کی طرح قصور کی عوام نے بھی بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے
    قصور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیف اللہ خالد قصوری ایک اعلی اور نیک سیرت سیاستدان ہیں جو اپنی عوام کو ہر طرح کی سہولیات کہیا کر رہے ہیں اور اصولی سیاست کر رہے ہیں
    ان پر دہشت گردی کے الزام لگانا ایک بھونڈی حرکت ہے بھارت ممبئی حملوں کی طرح پہلگام حملوں پر اپنی ناکامی چھپانے کیلئے پاکستانی سیاستدانوں پر الزام لگا رہا ہے اس کا جواب سفارتی سطح پر دیا جائے اور بھارت ثبوت فراہم کرے اور اگر بھارت کسی بھی طرح کی جارحیت کرے تو پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے
    قصور کی عوام کا کہنا ہے کہ ہم پوری طرح سے پاک فوج اور سیف اللہ خالد قصوری کیساتھ ہیں اور کسی بھی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں

  • ملزم معہ ولائتی شراب کی بوتلیں گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    تھانہ صدر قصور پولیس نے ملزم معہ ولائتی شراب کی بوتلیں پکڑ لیا،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کے اے ایس آئی تعینات پولیس چوکی نور پور نے بتایا کہ میں ملازمین عبد المنان 93/c معہ ایگل 28 احسن 978/C طارق 388/C بسلسلہ گشت سرکاری گاڑی 12015 /KG ڈرائیور آصف علی 1301/C کے ہمراہ بسلسلہ ناکہ بندی بہادر پورہ روہی پر موجود تھا کہ ایک شحض جو کہ نظام پورہ کی طرف سے پیدل آرہا تھا اور جس نے اپنے دائیں ہاتھ میں سفید رنگ کا شاپر پکڑا ہوا تھا وہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر واپس کھسکنے لگا جسکو مشکوک جان کر گھیر ڈال کر قابو کر لیا جس نے دریافت کرنے پر اپنا نام و پتہ مبارک علی عرف موبا ولد محمد اکبر قوم میو ساکن بگری بتایا جسکی جامع تلاشی بذریعہ خود عمل میں لانے پر مذکورہ کے دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے سفید شاپر میں سے 8 عدد چھوٹی بوتل شراب RAS PUTIN مارکہ برآمد ہوئیں ہیں جس پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے
    تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • ڈاکو راج قائم،شہری لاکھوں روپیہ و قیمتی اشیاء سے محروم

    قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔تھانہ صدر میں فہد نے درخواست دی ہے کہ چند روز قبل امجد موٹر سائیکل پر قصور سے شیخ عماد گھر کو جارہا تھاکے دوکس نے شیخ عماد کے قریب اسلحہ کے زور پر 60ہزار روپے نقدی،دو عدد موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔تھانہ صدر پھولنگر میں محمد امین نے اطلاع دی ہے کہ میں اپنے ساتھی امین کے ساتھ لاہور سے حاصل پور جارہے تھے کے سرائے اڈا کے قریب بوتل لینے کو رکے تو تین کس نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر ایک لاکھ روپے نقدی،4عدد موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔تھانہ کوٹ رادھا کشن میں صابر نے درخواست درج کروائی ہے کہ اسٹیل مل روسہ بھیل سے ڈیوٹی کے بعد گھر کو آتے ہوئے دوکس نے اسلحہ کی نوک رپر نقدی،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

  • یونین کونسل کے جوانوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی

    قصور
    نواحی یونین کونسل کے جوانوں نے دکانداروں کو اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی

    تفصیلات کے مطابق قصور کی نواحی یونین کونسل مان کے غیور نوجوانوں کی زیر قیادت عظیم الشان ،لبیک اقصی، مارچ اور بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا گیا جس میں گاؤں ساندہ، مان، باہمنی والا، ہری ہر و ذیلی حویلیوں کے تمام دکانداروں کے پاس جا کر جوانوں نے اسرائیل کی تمام پراڈکٹ کے بائیکاٹ کے حوالے سے اگاہی فراہم کی اور دکانداروں کو سمجھایا کہ اس بائیکاٹ سے اسرائیل کو معاشی نقصان ہو گا اور آپ بھی اس جہاد میں شامل ہو جائیں گے
    دکانداروں نے تحریک کے جوانوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرینگے اور اس کے مدمقابل پاکستانی مصنوعات کو خریدیں گے اور عوام کو فروخت کرینگے نیز مسجد اقصیٰ،بیت المقدس اور فلسطین کی اہمیت کو احادیث نبوی سے ثابت کیا اور اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور دعا کی فلسطین کے مسلمانوں کی خیر اور مدد فرمائے