Tag: israeel

  • امریکا نےکینیڈا کی فضا میں پرواز کرنے والی ایک اور پُراسرار شے کو مار گرایا

    امریکا نےکینیڈا کی فضا میں پرواز کرنے والی ایک اور پُراسرار شے کو مار گرایا

    امریکی فوج کے لڑاکا طیاروں نے کینیڈا کی سرحد کے قریب واقع جھیل ہورون کے اوپر پرواز کرنے والی ایک اور ناقابل شناخت شے کو مار گرایا۔

    باغی ٹی وی: خبررساں ادارے "روئٹرز” کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتےایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو امریکی میزائل کے ذریعے نشانے بنانے کے بعد یہ اس نوعیت کا چوتھا واقعہ ہے، پینٹاگون نے کہا اس تازہ ترین واقعہ نے شمالی امریکا کی سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر کردیا ہے۔

    برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

    امریکی فضائیہ کے جنرل گلین وان ہرک (جنہیں امریکی فضائی حدود کی حفاظت کا کام سونپا گیا ہے) نے صحافیوں کو بتایا کہ فوج تاحال اس بات کی شناخت نہیں کر سکی ہے کہ فضا میں پرواز کرنے والی یہ تینوں چیزیں کیا تھیں، کیسے ہوا میں معلق تھیں اور کہاں سے آ رہی ہیں۔

    نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (نوراد) اور ناردرن کمانڈ کے سربراہ گلین وان ہرک نے کہا کہ ہم کسی وجہ سے انہیں غبارے نہیں بلکہ (آبجیکٹ) چیز کہہ رہے ہیں ہم کسی خلائی مخلوق کے امکان کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے، ہم چاہیں گے کہ انٹیلی جنس کمیونٹی اور انسداد انٹیلی جنس کمیونٹی اس بات کا پتا لگائے‘۔

    تاہم ایک اور دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ اشیا ماورائے زمین تھیں۔

    ترجمان پینٹاگون بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائڈر نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ ’صدر جو بائیڈن کے حکم پر ایک امریکی ایف-16 لڑاکا طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 42 منٹ پر امریکا-کینیڈا کی سرحد پر واقع جھیل ہورون کے اوپر پرواز کرنے والی اس چیز کو مار گرایا۔

    برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی،نیٹو

    رائڈر نے کہا کہ اگرچہ اس سے کوئی فوجی خطرہ نہیں تھا، لیکن یہ شے ممکنہ طور پر کمرشل ائیر ٹریفک میں مداخلت کر سکتی تھی کیونکہ یہ 20,000 فٹ (6,100 میٹر) کی بلندی پر سفر کر رہی تھی، اور ہو سکتا ہے اس میں نگرانی کی صلاحیتیں موجود ہوں۔

    ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیز ساخت میں آکٹونل (8 کونوں والی) دکھائی دیتی تھی جس میں تاریں لٹکی ہوئی تھیں مگر ان سے بظاہر کچھ لٹکا ہوا دکھائی نہیں دیا۔

    پینٹاگون نے کہا کہ بظاہر یہ وہی چیز تھی جو حال ہی میں مونٹانا میں حساس فوجی مقامات کے قریب پائی گئی تھی جس کے بعد امریکی فضائی حدود کو بند کر دیا گیا تھا۔ گلین وان ہرک نے صحافیوں کو بتایا کہ فوج اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہورون جھیل پر گرائی گئی اس نامعلوم چیز کے ملبے کو تلاش کرنے کی کوشش کرے گی۔

    امریکا کی فضائی حدود میں ناقابل شناخت شے کی موجودگی کےانکشاف پرپریشانی میں اضافہ

    اس تازہ واقعے نے حالیہ ہفتوں کے دوران شمالی امریکا کے آسمانوں پر نمودار ہونے والی غیر معمولی چیزوں کے بارے میں نئے سوالات اٹھادیئے ہیں جن کے سبب امریکا اور چین کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ 4 فروری کو امریکی فوج کے ایک لڑاکا طیارے نے جنوبی کیرولینا کے ساحل پر ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا تھا۔

    بعدازاں امریکی صدر جو بائیڈن کے احکامات پر امریکی لڑاکا طیارے نے الاسکا کے شمالی ساحل پر پرواز کرنے والی ایک اور نامعلوم اور پراسرار شے کو مار گرایا تھا جبکہ گزشتہ روز امریکی لڑاکا طیارے نے کینیڈا کے اوپر فضا میں پرواز کرنے والی ایک اور نامعلوم شےکو مار گرایا تھا۔

    جہاز میں کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پرخواتین نے ایک دوسرے کی پٹائی کر دی،ویڈیو

  • ترکیہ زلزلہ: کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے

    ترکیہ زلزلہ: کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے

    گزشتہ پیر ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں معروف ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکار اپنی اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلان ٹگرس بھی ان ہزاروں افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کی جانب سے انسٹاگرام پر جاگدس اور ان کی موسیقار اہلیہ زلان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

    پروڈکشن کمپنی کی جانب سے دونوں کی تصویر شیئر کی گئی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اداکار جاگدس جانکایا اہلیہ سمیت ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔

    جاگدس جانکایا نے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز عثمان غازی المعروف ‘کورولش عثمان’ میں قونیہ محل کے ایک اہم سپاہی کا کردار نبھایا تھا۔

    واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔

    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

    ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو اعلان کیا کہ گزشتہ ہفتے ملک کے جنوب میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 29 ہزار 605 ہوگئی ہے۔ ترکی کے سرکاری "ٹی آر ٹی” چینل نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایک لاکھ 47 ہزار 934 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد 5,273 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تعداد 7,000 تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    گزشتہ روز شام کے شمال مغربی علاقوں میں ملبے تلے دبے بچ جانے والوں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں رک گئیں اور وہ کئی دن تک مسلسل تباہ کن زلزلے سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے بعد لاشوں کو نکالنے کے مرحلے تک پہنچ گئے ہیں۔

    ترکیہ زلزلہ:ریسکیو ٹیم نے ملنے کی نیچے سے 140 گھنٹے بعد نوزائیدہ بچہ نکال…

  • ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 34 ہزار سے تجاوزکرگئی

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 34 ہزار سے تجاوزکرگئی

    لاہور:ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔

    زلزلے سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے لوگوں کی تلاش کا عمل جاری، ترکیہ میں 140 گھنٹے بعد 7 ماہ کے بچےکو ملبے سے نکال لیا گیا، اس کے علاوہ 136 گھنٹے بعد 13 سال کی لڑکی کو بھی ملبےسے نکالا گیا، ایک اور عمارت کے ملبے سے 70 سال کی ترک خاتون کو نکالا گیا۔ترک وزارت انصاف نے ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    واضح رہے کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے ترکیے میں 6 ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ دونوں ملکوں میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں، متاثرین کے لیے 4 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی فوری امدادکی اپیل کی گئی ہے۔

    اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہرکیا ہےکہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد دوگنا ہوسکتی ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہےکہ سلامتی کونسل ترکیہ اور شام کے درمیان سرحد پار امدادی مراکز کھولنے کی اجازت دے۔

  • میٹا نے  مزید ملازمین کو نکالنے کا منصوبہ تیار کرلیا

    میٹا نے مزید ملازمین کو نکالنے کا منصوبہ تیار کرلیا

    میٹا نے مزید ملازمین کو نکالنے کا منصوبہ تیار کرلیا
    معروف سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا کی جانب سے آنے والے ہفتوں میں مزید ملازمین کو نکالنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ فنانشنل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق مارچ 2023 میں میٹا کی جانب سے مزید ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹا کی جانب سے عملے کی کارکردگی کا تجزیہ مارچ میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد مزید ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان ہوسکتا ہے۔

    اس سے قبل نومبر 2022 میں میٹا کی جانب سے دنیا بھر سے کمپنی کے 11 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مارک زکربرگ نے ملازمین کے نام ایک میمو میں کہا تھا کہ ‘آج میں میٹا کی تاریخ میں کی جانے والی سب سے مشکل تبدیلی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کا حجم 13 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    اس نئی رپورٹ پر میٹا کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر، ایمازون، گوگل، مائیکرو سافٹ اور دیگر متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے حالیہ مہینوں کے دوران معاشی حالات کو جواز بناتے ہوئے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔ جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ملازمین کو نکال دیا گیا تھا اور اب بھی اسی طرح ملازمین کو نکالنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے.

  • پی ائی اے کا طیارہ مزید 5 ٹن ریلیف سامان لے کر ترکی پہنچ گیا

    پی ائی اے کا طیارہ مزید 5 ٹن ریلیف سامان لے کر ترکی پہنچ گیا

    پی ائی اے کا طیارہ مزید 5 ٹن ریلیف سامان لے کر ترکی پہنچ گیا

    ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے کہ ترجمان پی ائی اے کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ مزید 5 ٹن ریلیف سامان لے کر ترکی پہنچ گیا ہے جبکہ زلزلے کے بعد سے پی آئی اے ابھی تک مجموعی طور پر 72 ٹن امدادی سامان اور 51 ریسکیو ٹیم کے افراد کو لے کر جاچکا ہے .

    پی آئی اے نے ترکی میں ادانا اور استنبول، اور شام کے شہر دمشق کے لیے 06 شیڈول اور 02 خصوصی چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کیں ہیں اور امدادی پروازیں بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے لاہور اور اسلام آباد سے چلائی جا رہی ہیں۔ جبکہ پی آئی اے حکومت پاکستان کی جانب سے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ترجمان پی آئی اے کا مزید بتانا ہے کہ این ڈی ایم اے نے پی آئی اے کے ذریعے کثیر تعداد میں خیمے اور کمبل متاثرہ علاقوں تک پہنچائے ہیں اور پی آئی اے نے ٹرکش ائیرلائن اور دیگرحکام کو تمام ممکنہ مدد اور آپریشنل معاونت بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے علاوہ ازیں ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا پی آئی اے ترکی میں پاکستانی سفارت خانے کو مکمل معاونت فراہم کررہاہے جس میں آفت زدہ علاقوں سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا بھی شامل ہے.

    خیال رہے کہ ترکیہ اور شام میں گزشتہ پیر کو آنے والے شدید زلزلے سے اموات کی تعداد ہزاروں میں ہوگئی تھی ۔ جبکہ حکام کا بتانا تھا کہ ترکیہ اور شام میں کئی ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے.

  • ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا

    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا

    بھارت میں ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا

    آن لائن سامان کی خریداری کے دوران غلط چیز آجانے کا امکان تو رہتا ہے لیکن کیا آپ اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ بریڈ کے پیکٹ کے اندر سے چوہا نکلے اور وہ بھی زندہ۔ لیکن ایسا بھارت میں ہوا ہے۔ دور جدید میں ہماری زندگی بہت تیز ہوگئی ہے، اب ہر چیز تک رسائی صرف موبائل میں موجود ایپ کی محتاج ہوگئی ہے۔ اسی وجہ سے گھر کا سامان اب ایپس کے ذریعے منگوانے کا رواج زور پکڑتا جارہا ہے لیکن اس طرح کی خریداری میں غلط فہمی کا امکان بھی رہتا ہے۔

    آن لائن شاپنگ کرنے والے تقریباً سب ہی لوگوں کو غلط چیز ملنے کا تجربہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ کی منگوائی گئی روٹی کے پیکٹ میں سے زندہ چوہا نکل آئے تو آپ کیا کہیں گے۔ ایسا ہی واقعہ بھارت میں نتن اروڑا نامی ایک شخص کے ساتھ ہوا ، جس نے بلنک اٹ (Blinkit) نامی ایپ کے ذریعے بریٖ کا پیکٹ منگوایا تو اس میں تھیلی کے باہر سے ہی روٹی کے ساتھ ایک چوہا نظر آیا جو کہ زندہ تھا۔

    نتن اروڑا نے اس چوہے کے ساتھ روٹی کی تصویریں ٹوئٹ کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ بلنک اٹ (Blinkit) کے ساتھ ان کا تجربہ انتہائی ناخوشگوار رہا ہے۔ یکم فروری 2023 کو روٹی منگوائی گئی تو اس کے ساتھ پیکٹ کے اندر زندہ چوہا بھی نکلا، یہ ہم سب کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔


    نتن اروڑا نے مزید کہا کہ اگر 10 منٹ میں سامان ایسے ہی بھجوایا جانا ہے تو میں ٹھیک سامان ملنے کے لیے کچھ گھنٹے انتظار کرلوں گا۔ بھارتی صارف نے ایپ کو تصویر کے ساتھ شکایات بھی لکھی تو ان کی جانب سے معذرت کی گئی۔ جواب میں ایپ کی انتظامیہ نے لکھا کہ یہ وہ تجربہ نہیں ہے جو ہم آپ کو کرانا چاہتے تھے۔ براہ کرم اپنا رجسٹرڈ رابطہ نمبر یا آرڈر آئی ڈی شیئر کیجیے تاکہ ہم اسے دیکھ سکیں۔

  • ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

    ترکیہ میں 7.1 شدت کے زلزلے کے دوران اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: ترک میڈیا کے مطابق گازیانٹیپ کے ایک اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ کی گئی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نرسیں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بچوں کی حفاظت کرنے لگیں-

    جہاز میں کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پرخواتین نے ایک دوسرے کی پٹائی کر دی،ویڈیو


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب زلزلے سے اسپتال کی عمارت ایک منٹ تک لرزتی رہی تو ڈیوٹی پر موجود ڈیولٹ نظام اور گزول کالسکان نامی نرسوں نے بچوں کے انکیبیوٹرز کو گرنے سے بچایا۔

    سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان نرسوں کی فرض شناسی کو سراہا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پیر کی صبح کے وقت، جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد چند گھنٹوں بعد 7.6 کی شدت کے ساتھ ایک اور زلزلہ آیا اور سینکڑوں پرشدید آفٹر شاکس آئے، جس سے دونوں ممالک میں بے پناہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے،ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے 1939 کے بعد سے ترکیہ میں آنے والے یہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز زلزلہ ثابت ہوا ہے۔

    برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جنگ زدہ شام کے اکثر متاثرہ علاقوں میں اب تک امداد نہ پہنچ سکی، جہاں لوگ مدد کو پکار رہے ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کو شدید سرد موسم کا بھی سامنا ہے۔

  • ترکیہ زلزلہ:ریسکیو ٹیم نے ملنے کی نیچے سے 140 گھنٹے بعد نوزائیدہ بچہ نکال لیا،ویڈیو

    ترکیہ زلزلہ:ریسکیو ٹیم نے ملنے کی نیچے سے 140 گھنٹے بعد نوزائیدہ بچہ نکال لیا،ویڈیو

    ترکیہ میں ریسکیو ٹیم نے140 گھنٹے بعد ریاست ہاتائی میں 7 ماہ کے بچے کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا-

    باغی ٹی وی: گریٹر کوکیلی میونسپلٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے نوزائیدہ حمزہ کو ہاتائی کے علاقے انطاکیا میں ایک عمارت کے ملبے کے نیچے سے بچا لیا، ٹیموں نے 7 ماہ کےحمزہ کو ملبے تلے 140 گھنٹے رہنے کے بعد نکالا اور اسے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس ٹیم کے حوالے کر دیا۔

    ترکیہ:زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار


    واضح رہے کہ پیر کی صبح کے وقت، جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد چند گھنٹوں بعد 7.6 کی شدت کے ساتھ ایک اور زلزلہ آیا اور سینکڑوں پرشدید آفٹر شاکس آئے، جس سے دونوں ممالک میں بے پناہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جنگ زدہ شام کے اکثر متاثرہ علاقوں میں اب تک امداد نہ پہنچ سکی، جہاں لوگ مدد کو پکار رہے ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کو شدید سرد موسم کا بھی سامنا ہے۔

    زلزلہ زدہ علاقوں میں آفٹرشاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ شام کے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچ رہی ہے نہ ریسکیو ٹیمیں پہنچ پا رہی ہیں۔ شام میں عوام اب مایوس ہوچکے ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ سردی اور بھوک اب ان کی جان لے لے گی۔ لوگ اپیلیں کررہے ہیں، شامی عوام نے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے تو دہشت گرد نہیں، خدارا انہیں بچائیں۔

    ترکیہ اور شام زلزلہ: اموات 25 ہزار 800 سے متجاوز

    اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس کا خیال ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے متاثرین کی تعداد 40,000 سے تجاوز کر جائے گی۔

    گریفتھس نے ہفتے کے روز ’اسکائی نیوز‘ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’صحیح اندازہ لگانا بہت مشکل ہے کیونکہ ابھی تک ملبہ نہیں ہٹایا گیا، لیکن مجھے یقین ہے کہ مرنے والوں کی تعداد دوگنا سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے-

    اقوام متحدہ کے مطابق شام میں پینسٹھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ابتر صورت حال کو دیکھ کر امریکا نے چھ ماہ کے لئے شام پر سے پابندیاں اٹھالی ہیں، جس کے بعد امید ہے کہ اب شامی متاثرین کو امداد اور مدد دونوں ملے گی-

    پاکستان سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ:اموات کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی

  • برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

    برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

    برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے پھٹ گیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی کاؤنٹی نورفوک (Norfolk) کے علاقے گریٹ یرماؤتھ (Great Yarmouth) میں 4 روز قبل دریافت ہونے والا دوسری جنگ عظیم کا 250 کلوگرام وزنی بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے کی آواز 15 کلومیٹرز کے فاصلے تک سنی گئی جبکہ شہریوں نے عمارتوں میں تھرتھراہٹ بھی محسوس کی۔


    نورفوک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بم کو ناکارہ بنانے کی کارروائی سے قبل ہی علاقے کو خالی کروالیا گیا تھا اور بم کی سائٹ پر ریت کی دیوار کھڑی کی گئی تھی،پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

    پولیس کے مطابق برطانوی ایجنسیوں، فوج، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار مشترکہ طور پر تین روز سے بم کو ناکارہ بنانے کی کوششوں میں مصروف تھے دھماکے کےمقام پر سڑک میں گڑھا پڑ گیا تھا جسے ریپیئر کرنے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

  • جہاز میں کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پرخواتین نے ایک دوسرے کی پٹائی کر دی،ویڈیو

    جہاز میں کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پرخواتین نے ایک دوسرے کی پٹائی کر دی،ویڈیو

    برازیل میں خواتین نے جہاز کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پر ایک دوسرے کی پٹائی کر دی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے ہوائی جہاز میں غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواتین نے کھڑکی والی سیٹ کے لیے ایک دوسرے کو مارا پیٹا جس کے باعث پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق جہاز کے ٹیک آف کرنے سے قبل ایک مسافر خاتون نے اپنے معذور بیٹے کو کھڑکی والی سیٹ پر بٹھانے کے لیے دوسری خاتون سے سیٹ بدلنے کی درخواست کی جواب میں دوسری خاتون نے فوراً انکار پر بحث لڑائی اور مارکٹائی میں تبدیل ہوئی-


    انٹرنیٹ پر ہونے والی لڑائی کی ویڈیو میں لوگوں کو ایک دوسرے پر چیختے ہوئے، ایک دوسرے کو مارتے اور ایک دوسرے کے بال کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

    شام زلزلہ:ملبے تلے پیدا ہونیوالی نومولود بچی کو اسے بچانے والے نے گود لے لیا

    دوسری جانب جہاز کا عملہ خواتین کے درمیان معاملہ سلجھانے کی کوشش کرتا رہا لیکن ناکام ہوگیا جہاز کے عملے کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز کا دروازہ بندکیا جارہا تھا، اس وقت دیکھا گیا کہ خواتین ایک دوسرے کو گالیوں سمیت مکے اور تھپڑ مار رہی ہیں۔

    کچھ دیر بعد فلائٹ اٹینڈنٹ نے صورتحال پر قابو پالیا،فلائٹ اٹنینڈنٹ کے مطابق میں پہلے ہی دروازے بند کر رہا تھا جب میں نے دیکھا کہ دونوں قطار 20 میں ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہے ہیں۔ میں بھاگا، جیسے ہی میں وہاں پہنچا، میں دونوں کے درمیان آ گیا-

    فلائٹ اٹینڈنٹ کے مطابق ایک خاندان میں پانچ افراد تھے اور دوسرے میں 10۔ دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارنا شروع کر دیا، ایک دوسرے کو کوسنا شروع کر دیا-

    ائیر لائن نے بعد ازاں بتایا کہ جھگڑے کے تمام شرکاء کو ہوائی جہاز سے باہر لے جایا گیا۔ تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد بھی طیارے نے ساؤ پالو کے لیے اڑان بھری-

    ایک غلطی نے گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو 100 ارب ڈالرز سے محروم کردیا