Tag: news

  • پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تیاریاں زوروں‌ پر

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تیاریاں زوروں‌ پر

    بالی وڈ اداکارہ اور پریانکا چوپڑا کی کزن پریتنی چوپڑا کی شادی کی خبریں ہیں آج کل چرچا میں ، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پرینتی اور راگھو چڈھا کی رواں ماہ دہلی میں‌ منگنی ہو نے جا رہی ہے اس ھوالے سے تیاریاں زوروں پر ہیں. راگھو اور پرینتی اس وقت دہلی میں‌موجود ہیں . کہا جا رہا ہےکہ اس منگنی میں‌ پرینتی اور راگھو چڈھا کی فیملی اور بہت ہی قریبی دوست شامل ہوں گے. آج کل پریانکا اور ان کے شوہر نک بھی انڈیا میں ہی موجود ہیں وہ بھی اس منگنی میں شریک ہوں گی. پرینتی جیسے ہی دہلی پہنچیں تو ان کو ائیر پورٹ پر لینے اور ان کا استقبال کرنے خود

    راگھو چڈھا پہنچے، سوشل میڈیا پر وڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ راگھو پرینتی کو ائیرپورٹ پر ویلکم کررہے ہیں. کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ راگھو اس منگنی سے نہایت ہی خوش ہیں اور پرینتی کا کہنا ہے کہ ان کو ان کا ہمخیال مل گیا ہے. تاہم ان دونوں کے قریبی دوست انہیں زندگی بھر کے ساتھی بننے پر مبارکبادوں کے ٹیلی فونز کررہے ہیں. یاد رہے کہ پرینتی بالی وڈ کی وہ چلبلی اداکارہیں جنہوں نے کم وقت میں بالی وڈ جیسی بڑی انڈسٹری میں‌جگہ بنالی اور آج ان کا شمار بالی وڈ کی نامور اداکارائوں میں ہوتا ہے.

  • کیرئیر میں روڑے اٹکانے والوں کو معاف کر دیا پریانکا چوپڑا

    کیرئیر میں روڑے اٹکانے والوں کو معاف کر دیا پریانکا چوپڑا

    مس ورلڈ کا خطاب پانے والی معروف اداکارہ اور بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا رہتی ہیں بالی وڈ‌ سے ناراض ، اس چیز کا اظہار وہ مسلسل کرتی رہتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بالی وڈ‌میں بہت مشکل وقت دیکھا اور میں سمجھتی ہوں کہ اب میں اس مقام پر ہوں کہ میں اس حوالے سے بات کر سکتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کو معاف کر کے آگے بڑھ چکی ہوں جنہوں نے میرے لئے بالی وڈ کا سفر مشکل بنایا ، میرے کام کی راہ میں مشکلات کھڑی کیں، پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے اور اب میں چالیس

    برس کی ہوں ، آج جس بھی مقام پر ہوں وہ بہت بہتر اور اچھا ہے. میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اب جبکہ آپ بالی وڈ انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں تو اسلئے آپ اس کے خلاف بات کررہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے ، اب میں کیرئیر کے ایک ایسے فیز میں کھڑی ہوں جہاں میں کچھ بھی کہہ سکتی ہوں اور گلہ بھی کر سکتی ہوں شاید کیرئیر کے شروع میں ، میں ایسا نہیں‌کر سکتی تھی کیونکہ تب میری بطور اداکارہ کوئی سٹینڈنگ نہیں تھی.

  • شوبز میں واپس آنے کی ضرورت نہیں ایمن خان

    شوبز میں واپس آنے کی ضرورت نہیں ایمن خان

    اداکارہ ایمن خان جنہوں نے منیب بٹ کے ساتھ شادی کے بعد شوبز سے بریک لے لی، ان کے مداح ان کی شوبزنس میں واپسی کے منتظر ہیں، لیکن اداکارہ نے پھیر دیا ہے ان کی امیدوں پر پانی اور انہوں نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ میرا شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے. میرا فیشن بزنس بہت اچھا چل رہا ہے اسلئے مجھے شوبز میں واپسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں جب غیر شادی شدہ تھی تو مجھ پر ذمہ داریاں نہیں تھیں لیکن جب سے شادی ہوئی ہے خصوصی طور پر بیٹی کی پیدائش

    ہوئی ہے میں سمجھتی ہوں کہ میری تمام تر توجہ اب اسی پر ہونی چاہیے اور اپنے گھر پر ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ جتنا کام کرنا تھا کر لیا ، اب مجھے کام سے زیادہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی چاہت ہے. ٹھیک ہے میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اب میری ترجیحات بدل چکی ہیں لہذا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ میں ڈراموں میں واپسی کروں. انہوں نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں کیونکہ منیب میری زندگی میں آئے ہم دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.

  • جندو کا ٹریلر جاری ، عمائمہ ملک نے پراجیکٹ کو دل کے قریب قرار دیدیا

    جندو کا ٹریلر جاری ، عمائمہ ملک نے پراجیکٹ کو دل کے قریب قرار دیدیا

    اداکارہ عمائمہ ملک جن کی مارکیٹ ویلیو دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں دارو نتنی کا کردار کرنے کے بعد کافی بڑھ گئی ہے ، وہ اب ایک نئے روپ میں دکھائی دیں گی. اوراس نئے روپ کا نام ہے جندو ، جندو عمائمہ ملک کا نیا ڈرامہ ہے . اس ڈرامے میں عمائمہ ملک کے علاوہ گوہر رشید، سمیعہ ممتاز، نذر الحسن، ہاجرہ یامین، فراز علی اور نعیمہ بٹ و دیگر بھی اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں. ڈرامے کی ڈائریکشن انجم شہزاد کی ہیں جبکہ لکھا قربان علی نے ہے . جندو کا حال ہی میں‌ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، عماعمہ ملک نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر لکھا کہ ” میرا یہ نیا پروجیکٹ جندو میرے دل کے بہت قریب ہے ، یہ ڈراما سیریز گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا، جس کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔

    گرین انٹرٹینمنٹ ایک پاکستانی چینل ہے جو عیدالفطر پر لانچ کیا جائے گا۔جندو کا ٹریلر کافی جاندار لگ رہا ہے ، ڈرامے میں کردار عام ڈراموں سے ہٹ کر محسوس ہو رہے ہیں ، ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمائمہ ملک کہہ رہی ہیں کہ ظلم سہنے والوں کو مظلوم کہنا سب سے بڑا گناہ ہے ، سب سے بڑے ظالم تو یہی ہیں جو ظلم دیکھ کر آواز نہ اٹھائیں . اس ڈرامے کی شوٹنگ کہانی کے اعتبار سے پاکستان کے دیہاتی علاقوں اور صحرائوں میں کی گئی ہے. عمائمہ ملک کہتی ہیں کہ میں نے اس کردار میں حقیقت کے رنگ بھرنے کےلئے بہت محنت کی ہے مجھے امید ہے کہ شائقین کو میرا یہ کردار بہت پسند آئیگا.

  • ایک بزرگ شہری نے امیتابھ بچن کو کر دیا حیران

    ایک بزرگ شہری نے امیتابھ بچن کو کر دیا حیران

    اپنی اداکاری سے دنیا کو حیران کر دینے والے بالی وڈ کے بگ بی ہوگئے ہیں حیران ایک بزرگ شہری سے. امیتابھ بچن کو ایک طزرف شہری نے کر دیا ہے حیران اور پریشان. تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کی ہے ایک وڈیو شئیر جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سولر پلیٹ سے چلنے والے پنکھے کو بزرگ شہری نے اپنے ہیلمٹ پر لگا رکھا ہے۔ اس بزرگ شہری نے گرمی سے بچنے کا یہ انوکھا طریقہ اپنایا ہے ، اور اس انوکھے طریقے کو دیکھ کر ہیں بہت ہی حیران ہیں امیتابھ بچن . امیتابھ بچن نے جب یہ وڈیو اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شئیر کی تو اس پر بہت سارے کمنٹ آئے ، اور زیادہ تر کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین نے یہی لکھاکہ یہ وڈیو ایک سال

    پرانی ہے اور آپ ابھی شئیر کررہے ہیں. کسی صارف نے لکھا کہ جب مہنگائی اتنی زیادہ ہو گی تو لوگ تو اپنے لئے آسانیاں پیدا کرنے کےلئے انوکھے تجربات تو کریں گے. یاد رہے کہ امیتابھ بچن کچھ عرصہ قبل شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے چند ہفتوں کے لئے کام بند کر دیا تھا ، لیکن اب دوبارسے انہوں نے کام شروع کر دیا ہے.

  • سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر جواد احمد کی تنقید

    سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر جواد احمد کی تنقید

    برابری پارٹی کے چئیرمین جواد احمد جو کہ عمران خان کے سوشل میڈیا پر سب سے بڑے ناقد ہیں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا. انہوں نے انتخابات کے معاملے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں ایک ٹویٹ لکھا ” ججوں کو اپنی مرضی کے فیصلے سناتے ہوئے ثاقب نثار کو ضرور یاد رکھنا چاہیے۔ سارے عہدے، ساری دولت، ساری طاقت، ساری شہرت اور نام آخرکار ختم ہونے ہیں” . اپنی ایک اور ٹویٹ میں‌ انہوں نے لکھا کہ ” لوگ ججوں کوبرابھلاکہیں،حکومت کو،اپوزیشن کویااسٹیبلشمنٹ کومگرغورسےدیکھیں تواسوقت پاکستان میں آئینی،قانونی،سیاسی اورمعاشی بحران کااصل ذمہ دارصرف عمران فراڈیاہےجوگرسی جانےپرعوام کوبھڑکارہاہےاورملک میں فسادمچانےکامجرم ہے۔غریب لوگ اسوقت عمران بےغیرت کیوجہ سےشدیدمہنگائی سےپریشان ہیں۔جواد احمد نے ان ٹویٹس پر عمران خان کے سپورٹرز کی ا یک بڑی تعداد نے کمنٹس کئے. تاج محمد نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”

    میں حیران یوں آپ کی سوچ بلکہ آپ کی حیثیت سے کچھ زیادہ بڑھ کر سوچ کے اوپر۔ آپ کم از کم اپنے پیشے سے وابسطہ رہیں یہ سیاست وغیرہ چھوڑدیں” . ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو عمران فوبیا ہے آپ کو سخت قسم کے علاج کی ضرورت ہے تاکہ آپ عمران فوبیا سے باہر نکل سکیں، ایک اور صارف نے لکھا ” کیا پدی کیا پدی کا شوربہ۔۔۔۔ جناب کی ایسی بکواس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ جواد احمد نے کسی بھی صارف کو اسکی تنقید کے بدلے میں جواب نہیں‌ دیا.

  • عفت عمر کا نیا ہیرو کون؟‌

    عفت عمر کا نیا ہیرو کون؟‌

    اداکاری اور ماڈلنگ کو خیرباد کہنے والی عفت عمر جو کہ ایک وقت میں عمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ‌کرتی تھیں ، ان کی عمران خان کے لئے سپورٹ کا یہ عالم تھا کہ کوئی عمران خان پر رتی برابر بھی تنقید کرتا تھا نہ صرف اس کے ساتھ سوشل میڈیا پر جھگڑا کرتی تھیں بلکہ بلاک کر دیتی تھیں، لیکن آج عفت عمر عمران خان کی بہت بڑی ناقد ہیں اس وجہ سے ان کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے. انہوں نے حال ہی میں انتخابات کے معاملے میں جس جس کا جو کردار ہے اسکو لیکر ایک ٹویٹ کی ہے، انہوں نے وکیل عرفان قادر کی ایک تصویر پوسٹ کی اور اسکا کیپشن لکھا کہ ” میرا نیا ہیرو عرفان قادر ایڈووکیٹ ہے” . ان کی اس پوسٹ پر بہت

    سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے، خصوصی طوپر عمران خآن کے حامیوں نے لیا عفت عمر کو آڑھے ہاتھوں ، علی حیدر نامی ایک صارف نے لکھا کہ ” ہر ابلتا اور غلیظ گٹر تمھارا ہیرو ہوتا ہے جیسی تم غلیظ ویسے غلیظ تمھارے ہیرو” . اسی طرح سے ازان سعید نامی ایک صارف نے لکھا ” صلاح الدین ایوبی آپ کی نظر میں ہیرو نہیں تھا اس کی کیا وجہ تھی. باقی میرا تعلق پی ڈی ایم سے ہے”. عفت عمر نے کسی بھی صارف کو جواب نہیں دیا.

  • عمر عطا بندیال تاریخ آپ کو یاد رکھے گی شان شاہد

    عمر عطا بندیال تاریخ آپ کو یاد رکھے گی شان شاہد

    سب جانتے ہیں کہ اداکار شان شاہد عمران خان کی شخصیت اور ان کے سیاسی نظریات سے بہت زیادہ متاثر ہیں. وہ ہر دوسرے دن ان کی تصویر لگا کر ان کو پاکستان کی آخری امید کہتے ہیں. چونکہ عمران خان کی محبت میں شان شاہد ملکی سیاست میں بھی دلچپسی لیتے ہیں ، لہذا سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی تصویرٹویٹر پر لگا کر لکھا ” عمر عطا بندیال آپ کے لئے بہت زیادہ عزت اور احترام آپ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں ہم سب آپکا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا، تاریخ آپ کو یاد رکھے گی” . اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں شان شاہد نے پی ٹی آئی کےچئیرمین جناب عمران خان کی

    تصویر لگا کر اس کا کیپشن کچھ یوں‌لکھا” پاکستانیوں کے ساتھ اور ان کے لئے کھڑے رہنے کے لئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ پاکستان کی امید ہیں اور پاکستانی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں. شان شاہد کی اس پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے ، کسی نے انکی ہاں میں ہاں ملائی تو کسی نے لیا انکو آڑھے ہاتھوں اور پنجابی فلمیں کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ سیاست سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے.

  • مشی خان نے کیا عمر عطا بندیال کا شکریہ ادا

    مشی خان نے کیا عمر عطا بندیال کا شکریہ ادا

    اداکاری کو خیرباد کہنے والی مشی خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اور عمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ بھی کرتی ہیں، اور جو عمران خان کو سپورٹ نہیں کرتا وہ اسکو لیتی ہیں آڑھے ہاتھوں. مشی خان کی گزشتہ دنوں ایک وڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں وہ عمران خان کے لئے بھاگی چلی جا رہی ہیں. اداکارہ نے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کو کافی سراہا ہے. انہوں نے ایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا کے زریعے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا شکریہ ادا کیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں عطا بندیال صاحب آپ کا، عدلیہ کا اور پوری وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں. آج حق سچ پر فیصلہ ہوا ہے ، دل سے خوشی ہوئی ہے ، اور پورا پاکستان اس

    فیصلے پر بہت زیادہ خوش ہے. اب انتخابات اپنے ٹائم پر ہوں گے. اور عفت عمر ، شمع جونیجو اور ریحام خان آپ تینوں سڑو جلو اور سڑ سڑ کر پکوڑے بن جائو. یوں‌ مشی خان نے آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان اور ان کے حامیوں کومبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ آگے بھی عمران خان کی باتیں اور مطالبے مانے جائیں گے.

  • منیب بٹ چیف جسٹس کے حق میں کھڑے ہوگئے

    منیب بٹ چیف جسٹس کے حق میں کھڑے ہوگئے

    اداکار منیب بٹ جو ٹویٹر کا استعمال ہی شاید عمران خان کی سپورٹ کرنے کے لئے کرتے ہیں، انہیں اس قوم کا مسیحا صرف عمران خان اور ان حامی لگتے ہیں. منیب بٹ اپنی اداکاری اور اپنے شعبے کے حوالے سے کم پوسٹیں لگاتے ہیں جبکہ ملکی معاملات اور سیاست پر زیادہ پوسٹیں شئیر کرتے ہیں. حال ہی میں ملکی صورتحال کے پیش نذر انہوں نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو ہی سپورٹ کیا اور ان کے سپورٹر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی کھل کر سپورٹ کیا . انہوں نے پہلے تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تصویر لگا لکھا ” آخری امید” . اس کے بعد جب چیف جسٹس نے 12 مئی کو پنجاب کے انتخابات کروانے کا فیصلہ دیا تو ، منیب بٹ نے

    خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”سدا بادشاہی صرف اللہ کی. یہ قوم آپکو نہیں بھولے گی. شکریہ چیف جسٹس” . انہوں نے ایک اور پوسٹ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا ” آئین پر ڈٹ گیا چیف جسٹس” .منیب بٹ کی ان تمام پوسٹوں پر ان کے مداحوں اور سیاسی نظریے سے اختلاف رکھنے والوں نے کمنٹس کئے لیکن منیب نے کسی کا بھی جواب نہیں دیا. کسی صارف نے انہیں اداکاری پر توجہ دینے کےلئے کہا تو کسی نے ان کو سیاسی سمجھ بوجھ رکھنے پر داد دی.