Tag: Pakistan latest

  • ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین برخلاف فرح گوگی نیب پہنچ گئے

    ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین برخلاف فرح گوگی نیب پہنچ گئے

    پی ٹی آئی سربرا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کیخلاف گوجرانوالا میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین شکایات لے کر قومی احتساب بیورو کے دفتر پہنچ گئے ہیں جبکہ نیب لاہور کی ٹیم گوجرانوالا میں فرحت شہزادی کی ملکیتی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریکارڈ کی چھان بین کرنے گئی تھی کہ اسی دوران ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین فرح گوگی کے خلاف شکایات لیکر پہنچ گئے۔

    علاوہ ازیں متاثرین کا کہنا ہے کہ جعلی مالکانہ حقوق دے کر بُکنگ کی جاتی رہی، قبضہ ملا اور نہ رقوم واپس ہوئیں، مالکان بڑی رقوم بٹور کر ملک سے فرار ہو چکے، داد رسی کی جائے۔ یب ٹیم نے متاثرین کو فرحت شہزادی اور دیگر ملزمان کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیب آفس لاہور بُلوا لیا ہے۔ تاہم یاد رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کوٹے سے زائد الکوحل پر رشوت لینے اور پھر رشوت کی رقم فرح گوگی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے سے متعلق شواہد ملے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقات میں فرحت شہزادی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام117 بینک اکاؤنٹس کے انکشاف پر انہیں طلبی کا نوٹس بھی بھیجا گیا۔ جبکہ نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف تحقیقات کے دوران 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی منظرعام پر آئے، ان بینک اکاؤنٹس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ساڑھے 4 ارب روپےکی مبینہ ٹرانزیکشنز کا بھی انکشاف ہوا۔

  • دریائے سندھ؛ تین نوجوان ڈوب کر جان بحق

    دریائے سندھ؛ تین نوجوان ڈوب کر جان بحق

    ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر 3 نوجوان ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں 2 سگے بھائی اور ایک چچا زاد بھائی شامل ہیں۔ جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی، اور نوجوانوں کی تلاش شروع کردی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے تینوں مدرسے کے طالب علم ہیں، جو گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے دریا میں نہانے گئے تھے، ڈوبنے والوں میں زیت اللہ، محمد موسیٰ اور شہاب دین شامل ہیں۔

    ادھر دوسری جانب خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے دوران خواتین، بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس میں خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے بعد متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں، اسی دوران گھروں کی چھتیں اور دیواریں بھی گر گئیں ہیں۔

    ہسپتال ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں کو سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جبکہ ضلع بنوں میں ایک بار پھر تیز بارش اور طوفان نے 8 مختلف مقامات پر گھروں کی دیواریں گرا دیں اور کچھ مقامات پر چھتوں کو اڑا دیا جن میں سوارنی، ککی، پکا بچک، ہوید ، چاند ماری، برگے پمپ، نیو سبزی منڈی، پیر خیل ککی کے علاقے شامل ہیں۔

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے کے باعث خاتون سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 54 افراد زخمی ہوگئے ہیں جس میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے، زخمیوں میں مرد بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کمشنر بنوں ڈویژن کا کہنا ہے کہ واقعات کے بعد ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے، طوفانی بارشوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہے اور متاثرین کی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    یاد رہے ایک ہفتہ قبل بھی تیز طوفانی بارشوں نے ضلع بنوں میں تباہی مچا دی تھی جس میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان، مانسہرہ میں بھی بارشوں سے افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 71 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اُدھر بلوچستان کے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جو کہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

  • یونان میں کشتی حادثہ؛ یوم سوگ والا نوٹیفکیشن تبدیل

    یونان میں کشتی حادثہ؛ یوم سوگ والا نوٹیفکیشن تبدیل

    وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کل یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا جبکہ حکومت نے یوم سوگ کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا تھا تاہم اس حوالے سے صحافی وحید مراد نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ حکومتِ پاکستان اور وزیراعظم کا دُکھ و خوشی۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید لکھا کہ یونان کے کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے مرنے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم کو یہ ہدایات جاری کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کل یعنی پیرکو یومِ سوگ منایا جائے گا.

    خیال رہے کہ جو نوٹیفیکشن حکومت نے جاری کیا تھا اس میں لفظ پلیسڈ یعنی Pleased لکھا گیا تھا جسے صحافی وحید نے سرخ دائرے سے واضح کردیا، علاوہ ازیں صحافی شہباز رانا نے لکھا کہ وحید صاحب آپ کی نشاندہی کے بعد اس مسئلے پر توجہ دی گئی ہے جس کے بعد اس میں مناسب الفاظ استعمال کیئے گئے ہیں،


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 14 جون کو یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے پر کل 19 جون بروز پیر کو قومی سوگ منانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اس سلسلے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے 4 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے تھی، کمیٹی کے چیئرمین ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق کو بنایا گیا تھا، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (افریقہ) جاوید احمد عمرانی، آزاد جموں و کشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری (ایف آئی اے) فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

  • پنجاب پولیس؛  بیمار اہلکاروں کے علاج کیلئے 1 کروڑ  11 لاکھ 86 ہزار روپے جاری

    پنجاب پولیس؛ بیمار اہلکاروں کے علاج کیلئے 1 کروڑ 11 لاکھ 86 ہزار روپے جاری

    پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے صوبہ بھر کے تقریبا 18 پولیس اہلکاروں کو مختلف بیماریوں کے علاج کی غرض کیلئے رقم جاری کردی گئی ہے تاکہ وہ اپنا بہتر علاج کروا سکیں اور آئی جی پنجاب نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    پولیس کے 18 اہلکاروں کو 1 کروڑ 11 لاکھ 86 ہزار سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے، جس میں سے ٹریفک وارڈن محسن جاوید کو بیٹے کے کلئیر امپلانٹ کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار روپے دئیے گئے، اور کانسٹیبل عامر شہزاد کو جگر کے کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔ جبکہ کانسٹیبل ڈرائیور مختار احمد کو بیٹے کے گردوں کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے، ٹریفک وارڈن منیر افضل کو اہلیہ کے بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے، جب کہ قصور کے ریٹائرڈ کانسٹیبل عظمت عباس کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    مجموعی رقم میں سے بہاولپور کے انسپکٹر محمد افضل مرحوم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے، اسپیشل برانچ کے اے ایس آئی محبوب اسلم کو بیٹی کے علاج کیلئے 7 لاکھ روپے اور کانسٹیبل غلام عباس کلاسی کی اہلیہ کو گردوں کے علاج کے اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں، جب کہ باقی رقم مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی درخواستوں پر افسران و اہلکاروں کو دی گئی ہے۔

  • 9 مئی واقعات؛ جمال شاہ کاکا خیل نے ذاتی خرچ پر  وال آف شیم بنانے کا اعلان کردیا

    9 مئی واقعات؛ جمال شاہ کاکا خیل نے ذاتی خرچ پر وال آف شیم بنانے کا اعلان کردیا

    خیبر پختونخوا نگران حکومت کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے مختلف مقامات پر وال آف شیم بنانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے 9 مئی واقعات بارے وال آف شیم پر 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں اور شرپسندوں کی تصاویر لگانے کا کہا ہے کہ قوم ایسے ملک دشمنوں کو ہمیشہ یاد رکھے.

    صوبائی نگران وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کو ریڈیو پاکستان، جی ایچ کیو اور جناح ہاوس پر حملوں کرنے والے شر پسندوں کے تصاویر وال آف شیم پر چسپاں کی جائیں گی، وال آف شیم ریڈیو پاکستان عمارت سمیت مختلف مقامات پر بنائی جائے گی، اور اس پر آنے والے اخراجات ذاتی طورپربرداشت کروں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مئی کو جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف بینرز لگائے گئے تھے، اور مختلف جگہوں پر وال آف شیم بنائی گئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    جوڈیشل کمپلیکس کے باہر وال آف شیم پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بینرز آویزاں تھے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصویروں والے بینرز پر نعرے درج تھے، جب کہ اسلام آباد کچہری چوک روڈ اور اے ٹی سی کے باہر بھی مختلف بینرز اور پی ٹی آئی رہنماوں کی تصاویر والے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے۔

  • باسکٹ بال ٹورنامنٹ؛ بنگلادیش کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں داخل

    باسکٹ بال ٹورنامنٹ؛ بنگلادیش کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں داخل

    مالدیپ میں جاری پانچ ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 66 کے مقابلے میں 84 پوائنٹس سے ہراکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ فیضان لاکھانی کے مطابق پاکستان باسکٹ بال ٹیم اپنے آخری میچ میں بھرپور پھرتی میں دکھائی دی اور بنگلا دیش کے خلاف پوری طرح چھائی رہی۔

    پاکستان نے پہلے کوارٹر میں 15 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس حاصل کیے۔ دوسرے کوارٹر میں بنگلا دیش تھوڑا بہتر کھیلا اور اس کے اختتام پر اسکور اپنے حق میں 34-37 کرلیا تاہم تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے پھر کم بیک کیا۔ بنگلا دیش تیسرے کوارٹر میں صرف 7 پوائنٹس لے سکا جبکہ پاکستان نے مزید 22 پوائنٹس حاصل کیے اور برتری کو 44-56 کردیا۔

    آخری کوارٹر میں دونوں ٹیموں میں زبردست مقابلہ ہوا لیکن بنگلا دیش اپنا خسارا کم نہ کرسکا یوں پاکستان نے یہ میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ پاکستان کے زین الحسن خان اور محمد عمیر جان نے 19، 19 پوائنٹس اسکور کیے۔ عبدالوہاب نے 16 اور ضیاء الرحمان نے 11 پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان کےشہباز علی، عمیر اور ضیا نے تین تین 3 پوائنٹرز حاصل کیے۔ جبکہ دوسری جانب راشد خان کو بنگلا دیش کے خلاف 5 جولائی سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے افغانستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ راشد خان کو میرپور میں ہونے والے واحد ٹیسٹ میں آرام دیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    حالیہ بگ بیش میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیگ اسپنر اظہار الحق نوید کو پہلا ون ڈے کال اپ ملا ہے۔ حال ہی میں سری لنکا کا دورہ کرنے والے اسکواڈ میں شاہد اللہ، ضیاء الرحمان، وفادار مومند، محمد سلیم اور سید شیرزاد شامل ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اگلے ون ڈے ورلڈ کپ، اور بنگلہ دیش سے کھیلنے والے اسکواڈ کے لیے 10 ریزرو کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کیا۔ ریزرو کی فہرست میں کریم جنت، گلبدین نائب، نوین الحق اور درویش رسولی کے نام شامل ہیں۔ حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمن، اعجاز الاحسن ،نوید شاہد اللہ، ضیاء الرحمان، وفادار مومند، محمد سلیم، سید شیرزاد۔

  • پاکستان کے دشمن عمران خان کی حمایت کررہے. مولانا فضل الرحمان

    پاکستان کے دشمن عمران خان کی حمایت کررہے. مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ماضی میں 2018ء کے الیکشن میں دھاندلی کے سرپرستوں کو جانتے ہیں جبکہ دھاندلی کےسرپرست رہنےدیئےنہ فائدہ اٹھانےوالے علاوہ ازیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک دشمن قوتیں ایک شخص یعنی عمران خان کی حمایت کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرونی ایجنٹوں نےملکی معیشت کوجام کیا ہوا اور ملکی معیشت کی عمارت کو زمیں بوس کیاگیا ہے حتکہ ترقی کاسفر بھی روک دیا گیا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری،

    انہوں نے کہا کہ آج وہ بلوں میں گھسے ہوئے ہیں،تلاش کےباوجودنہیں مل رہے، ہم نےپاکستان میں14ملین مارچ کیے، ملین مارچ میں 3 کلومیٹرتک عوام کا سمندر تھا، آج ہم نے ان کا تختہ الٹ دیا، کسی پرالزام نہ لگاؤہم نےتمہاراتختہ الٹا، ہم نے تمہارا تختہ پارلیمنٹ کےذریعےالٹا، ایک شخص نےاحتجاج کےنام پرحساس تنصیبات پرحملےکیے، ہم نےپورےملک میں پرامن مظاہرےاور جلسے کیے، ہمارےجلسوں،مظاہروں،ملین مارچ میں ایک گملانہیں ٹوٹا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے امیر جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ آپ نےریاست،جی ایچ کیو،کورکمانڈکےگھرپرحملہ کیا، تم نےریاست کیلئےقربانی دینےوالےسپوتوں کی یادگاروں کو اکھاڑا، ہم نےگزشتہ حکومت کےجبرکامقابلہ ڈٹ کرکیا، ملک دشمن قوتیں ایک شخص کی حمایت کررہی ہیں، ہم نےتمہارےخلاف پہلےدن جو آواز بلندکی وہ صحیح نکلی، میں نےپہلےان کےنام بتادیئےتھےجواب اینکربتارہےہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    جبکہ اس سے قبل وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ ایک شخص نےملکی ترقی کا سفر روکے رکھا، 2018میں غیر ملکی ایجنٹ کو پاکستان پرمسلط کیاگیا، یہ شخص قوم کومزید گمراہ کرنےکی کوشش کر رہا ہے، قوم کو ایک بار پھر گمراہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، ایک شخص نےہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائیں، 2018میں رکنےوالاترقی کاسفردوبارہ شروع کیاہے، تمام ترقیاتی منصوبوں کومکمل کیاجائےگا۔

    ادھر تحریک انصاف کے رپورش صوبائی صدر علی امین گنڈا پور نے نامعلوم مقام سے اپنے آیڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کا ٹھکیدار بنا ہوئے ہیں، اور وہ جن پروجیکٹس کے افتتاح کررہے ہیں وہ سارے میرے منظور شدہ ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان بائی پاس، درابن روڈ ، مریالی موڑ سے قریشی موڑ تک یہ منصوبے این ایچ اے کے ہیں، جو کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں منظور ہوئے، ار مولانا فضل الرحمان نے بلیک ملنگ کے ذریعے اور دھمکیاں دیکر منصوبوں پر کام روکا دیا تھا۔ علی امین گنڈا پور نے الزام لگایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی کمیشن کے لئے 90 کروڑ کے منصوبے ساڑھے تین ارب روپے میں دئیے ہیں۔

  • عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع

    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدےکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات ہمارے لیے بڑی عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، امریکا کو ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلنا چاہیے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنے پڑیں۔ جبکہ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم امریکا سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ پھلے پھولے، پاکستانی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچانے والی امریکا بھارت شراکت داری سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا پاکستان اور چین کے درمیان 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات ہیں، ہماری چین، افغانستان، ایران اور بھارت کے ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں، ہم ان ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ تاہم یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا نہ کہا جائے، واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی میں پاکستان کسی ایک فریق کو چُننے کی خواہش نہیں رکھتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    حنا ربانی کھر کا اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا چین تنازع کے اثرات کے بارے میں پاکستان فکرمند ہے، دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنے کے تصور سے ہمیں خطرہ ہے، دنیا کو مزید تقسیم کرنے والی کوئی بھی چیز قابل تشویش ہے۔

  • کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    مسلم لیگ ن کی سینئر مرکزی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسانی اسمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔جبکہ مریم نواز نے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    جبکہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے یوم سوگ منانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور آخر میں مریم نواز نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ جبکہ دوسری جانب یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے سانحے میں زندہ بچ جانے والے 12 خوش قسمت پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے۔

    زندہ بچ جانے والوں کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر، گوجرانوالا، گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ سے ہے۔ پاکستانی سفارت کار نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ بچنے والے پاکستانیوں میں کوٹلی کے محمد عدنان بشیر،حسیب الرحمن، گوجرانوالہ کے محمد حمزہ، ذیشان سرور اور گجرات کے عظمت خان اور عثمان صدیق شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ شیخوپورہ کے محمد سنی اور زاہد اکبر، منڈی بہاؤالدین کے مہتاب علی اور سیالکوٹ کے راناحسین، عرفان احمد اور عمران آرائیں بھی زندہ بچ جانے والے خوش قسمت افراد میں شامل ہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ناقابل شناخت، لاشوں کی شناخت کے لیے لواحقین کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں اور بچ جانے والے افراد کا ان کے اہلخانہ سے رابطہ کروا دیا گیا ہے۔

    پاکستانی سفارتی عملے کا بتانا ہے کہ کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے افراد کے لیے کئی روز سے جاری ریسکیو آپریشن بھی اب بند کر دیا گیا ہے، ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھیجنے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آزاد کشمیر سے 10 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار افراد میں ایک ایجنٹ کا بیٹا بھی کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا۔

    حادثے میں لاپتہ ہونے والے 50 سے زیادہ پاکستانیوں کا تاحال پتا نہیں چل سکا ہے، لاپتہ افراد میں 28 افراد کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ کے گاؤں بنڈل سے ہے، کشتی حادثے میں لاپتا ہونے والوں میں 16 افراد کا تعلق گوجرانوالا، 12 افراد کا تعلق سیالکوٹ اور 6 کا گجرات سے ہیں۔ جبکہ لاپتہ نوجوانوں کے گھر والے غم سے نڈھال ہیں اور اہل خانہ کے مطابق انھیں کچھ علم نہیں کہ ان کے بچے کہاں ہیں، سرکاری سطح پر کسی نے رابطہ نہیں کیا، اب تک ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، بینک کی کیش وین کو لوٹنے میں ملوث ملزم گرفتار
    یونان حکومت نے کشتی حادثے کی ابتدائی تحقیقات سے متعلق معلومات پاکستان کو فراہم کر دی ہیں، معلومات کے مطابق ڈوبنے والی کشتی 9 جون کو لیبیا کے شہر بن غازی سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئی تھی، یونان کے علاقے پلاس کے قریب 14 جون کو حادثہ پیش آیا، حادثے کا مقام یونان کی حدود میں پانچ کلومیٹر گہرائی والے فشنگ ایریا کے قریب ہے۔ علاوہ ازیں تارکین وطن کی ڈوبنے والی کشتی کا مالک مصری ہے، کشتی میں پاکستانی، شام اور لیبیا کے افراد سوار تھے، حادثے کے بعد ہیلی نک کوسٹ گارڈ نے 12 پاکستانیوں سمیت 104 افراد کو ریسکیو کیا۔

    جبکہ باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ضلع گجرات کے ذیل افراد کشتی میں سوار تھے
    علاقہ تھانہ کنجاہ
    1.عبداللہ ولد عبد العزیز قوم۔گجر سکنہ گولیکی
    2.عبد اللہ ولد آ فتاب احمد قوم جٹ سندھو سکنہ گولیکی
    3۔محدوم صادق ولد محمد صادق قوم جٹ سکنہ گولیکی
    4.حامد ولد محمد اکرم قوم جٹ سکنہ گولیکی
    5۔اسامہ ولد مح۔د طارق قوم جٹ سکنہ گولیکی
    6۔داود شہزاد ولد رحمدین قوم جٹ سکنہ گولیکی
    7.عامرولد یوسف قوم انصاری سکنہ قاسم آباد
    8.حماد ولد محمد صدیق قوم جٹ وڑائچ سکنہ قاسم آباد
    9.خرم بٹ ولد ارشد قوم بٹ سکنہ قاسم آباد
    10.ابوزر ولد پرویز قوم مہاجر سکنہ ٹاہلی صاحب
    11.شمشیر علی ولی محمد قوم مہاجر سکنہ ٹاہلی صاحب
    12.سیدعمران علی ولد سید قمر عباس قوم سید سکنہ کوٹ قطب دین
    13.علی ولد امتیاز قوم رحمانی سکنہ کوٹ قطب دین
    14.توقیر ولد صوفی محمد اسلم قوم
    گوندل سکنہ نتھو کوٹ
    ( تھانہ شاہین چوک )
    15۔ علی رضا ولد جعفر حسین سکنہ محلہ امین آباد گجرات( لا پتہ )
    16۔ رحمان علی ولد محمد ضیاء سکنہ نارووالی (لا پتہ )
    ( تھانہ صدر گجرات )
    17۔ عثمان ظفر ولد محمد ظفر سکنہ دیڈر
    18۔ علی سرور ولد محمد سرور سکنہ دیڈر
    19۔ عثمان اختر ولد محمد اختر سکنہ دیڈر

    (تھانہ ڈنگہ )
    20۔ عمران ولد حیات سکنہ نور جمال
    21۔ علی حیدر ولد پلے خان سکنہ نور جمال
    22۔ افضل حیات ولد فضل حسین سکنہ نور جمال
    23۔ منیر ولد اسلام ٹھیکیدار سکنہ نور جمال
    24۔ قاسم ولد طالب ٹھیکیدار سکنہ نور جمال
    25۔ شمریز ولد احمد خاں سکنہ نور جمال
    26۔ آفتاب ولد زاہد سکنہ نور جمال
    27۔ میاں بوٹا ولد میاں رحمت سکنہ نور جمال
    28۔ بابر ولد پہلو سکنہ نور جمال
    29۔ میاں عبدالجبار ولد میاں اسماعیل سکنہ نور جمال
    30۔ میاں عبدالغفار ولد میاں اسماعیل سکنہ نور جمال

    ( تھانہ رحمانیہ )
    31۔ سمیع اللہ ولد شاھد اقبال سکنہ دھول سرائے
    32۔ اویس ولد عبدالرزاق سکنہ دھول سرائے
    33۔ علی حسن ولد ندیم حیسن سکنہ دھول سرائے
    34۔ حمزہ ولد اختر حسین سکنہ کوٹ بیلہ
    ( لا پتہ )
    ( تھانہ ککرالی )
    35۔ علی حمزہ ولد خادم حسین سکنہ بٹر
    36۔ راجہ سلمان ولد راجہ اقبال سکنہ سنگلا
    37۔ عثمان ولد شبیر سکنہ راجپور

    ( تھانہ بولانی )
    38۔ شبیر احمد ولد بشیر احمد سکنہ گوریاں
    39۔ شعیب بیگ ولد محمد شریف سکنہ گوریاں
    40۔ اسد بیگ ولد ارشد بیگ سکنہ گوریاں
    41۔ مرزا موبین ولد محمد حنیف سکنہ گوریاں
    42۔ جواد اصغر ولد اصغر علی سکنہ تہیال
    43۔ محمد علی ولد الطاف حسین سکنہ ڈاک تہیال
    44۔ ذیشان ولد الطاف حسین سکنہ معصوم پور
    45۔ تجمل حسین ولد مزمل حسین سکنہ معصوم پور
    46۔ عدنان ولد عارف حسین سکنہ معصوم پور
    47۔ عرفان ولد مہربان سکنہ معصوم پور

  • حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا

    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا

    پی ڈی ایم حکومت نے بجٹ منظوری کے بعد عام انتخابات منعقد کرنے کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ قومی اسمبلی آئینی مدت پر تحلیل کی جائے یا وقت سے پہلے حکمران اتحاد نے بجٹ منظوری کے بعد عام انتخابات منعقد کرنے کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور بلاول زرداری کی ملاقاتوں میں فیصلہ ہوا ہے کہ بجٹ سیشن اور عیدالاضحیٰ کے بعد عام انتخابات کے حوالے سے حتمی مشاورت کا عمل شروع ہو جائے گا۔ جس کے بعد ہی انتخابات کے انعقاد بارے کوئی حتمی لائحہ عمل واضح کیا جائے گا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، بینک کی کیش وین کو لوٹنے میں ملوث ملزم گرفتار

    تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکمران اتحاد میں آئینی مدت ختم ہوتے ہی الیکشن انعقاد پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے، تاہم قومی اسمبلی 12 اگست کو تحلیل ہوگی یا چند روز پہلے، اس حوالے سے تبادلہ خیال جاری ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت بھی جلد نوا شریف سے مشاورت کرے گی، جب کہ عارف علوی کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد کی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی۔