خان صاحب،گفتگو کرتے وقت پڑھ لیا کریں،طاہر اشرفی کی تنقید کہا ہم آپکے غلام نہیں
خان صاحب،گفتگو کرتے وقت پڑھ لیا کریں،طاہر اشرفی کی تنقید کہا ہم آپکے غلام نہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی، پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے
مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ میں مدینہ منورہ پہنچا تو خان صاحب کی ویڈیو کسی نے بھیجی،عمران خان صاحب یہ باتیں کئی بار کہ چکا ہوں تنہائی میں بھی، کہ اسلام کے بارے میں، انبیا کے بارے، مقدسات کے بارے جب آپ گفتگو کریں تو کسی سے رہنمائی لے لیا کریں یا پڑھ لیا کریں، خان صاحب انبیا تو انبیا ہیں، ہم تو اولیا کے گھوڑوں کے ٹاپوں کے نیچے جو ذرے آتے ہیں ان سے بھی گئے گزرے لوگ ہیں، انبیاکے ساتھ تشبیہ دے کر اپنے پیغام کو پھیلانے کی بات کرتا یہ درست نہیں جس سے مرضی پوچھ لیں، مولانا طارق جمیل سے ہی پوچھ لیں،کیا یہ تشبیہ درست ہے
مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو لاکھوں لوگ سنتے ہیں، نوجوان نسل آپ سے متاثر ہوتی ہے، بنیادی اسلامی مقدسات پر حملہ آور نہ ہوں، نقصان دہ ہے، ہماری دل آزاری ہوتی ہے، آپکی شخصیت پر بھی اثر پڑتا ہے، سارے مسلمان جمع ہوجائیں تو کسی صحابی کی خاک کے برابر بھی نہیں ہو سکتے، میری بات بری لگے گی میں اسوقت بھی عرض کرتا رہا، اب بھی عرض کر رہا ہوں، رمضان کا مہینہ ہے، آپ ماں سے بڑی محبت کرتے تھے، تہمتیں لگانے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہئے، اگر میں نے سولہ ماہ میں ایک مفاد بھی اپنی ذات اور اولاد کے لئے لیا تو قوم کو بتائیں، جو حلیف ہوتے ہیں،وہ غلام نہیں ہوتے، ہم بھی آپکے غلام نہیں، اپنے وطن کے لئے سب کچھ کیا ہے
مسیحی برادری کے قائدین پر حملہ، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان
شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا
وزیراعظم نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف
سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان
خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی
کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی
امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی