طاہر اشرفی وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ مقرر

0
34

اسلام آباد : پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی کو وزیراعظم عمران خان کا نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ مقرر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق طاہر اشرفی پہلے ہی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

بدھ کو وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مولانا طاہر اشرفی کی تعینانی کے حوالے سے 29 ستمبر کو جاری ہونے والے اعلامیے میں ترمیم کرکے ان کی عہدے کو وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور اور مشرق وسطیٰ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس سے سیکرٹری وزیراعظم کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کو وزیراعظم عمران خان کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کیا گیا تھا۔

Leave a reply