طاہر اشرفی کا علماء کو عوام میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے درس دینے پر زور

0
18

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جنہوں نے مندرمیں تخریب کاری کی تھی، ان کے خلاف قانونی ایکشن ہورہا ہے، مندر کی بحالی کا کام کر کے ان کے حوالے کیا گیا ہے، دو دن کے اندر یہ سب کام کیے گئے ہیں، چند دن کے اندر میں خود بھی وہاں جاؤں گا، تمام مکاتب فکر کے علماء وہاں پر گئے ہیں، انہوں نے ہندو برادری کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے.

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ کل کے خطبہ جمعہ میں حضرت حسین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، حضرت عمر کی شہادت کے فضائل بھی بیان کیے جائیں گے، ہم تمام مکاتب فکر کے علماء اور ذاکرین سے درخواست کرتے ہیں کہ اتحاد اور یکجہتی کا درس دیں، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے افواہ سازی کے اور شر کے حوالے سے بتائیں، اس میں خیر بھی ہے، لیکن اس میں شر کا بھی بتائیں، کل فواد چوہدری اور ڈاکٹر معید یوسف کی پریس کانفرنس پر بھارت، اسرائیل اور یہاں کے کچھ لوگوں نے پروپیگنڈہ کیا تھا، اسرائیل کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبر کو پھیلایا جاتا ہے، یہ اسرائیل کے دوست ہیں یا پاکستان کے دوست ہیں، آپ مجھے بتائیں کہ ہمارا دوست تو فلسطین ہے، اگر اسرائیلی اخبار کوئی جھوٹی خبر نشر کرے جسکی یہاں بیٹھ کر ہم نے تردیدیں کیں ہوں، پاکستان کے کچھ لوگ اس کو پھیلا رہے ہوتے ہیں.

Leave a reply