تحریک صوبہ ملتان
سو دن میں صوبے کا وعدہ کرنے والے سب سیکرٹریٹ بھی نہ دے سکے۔چوہدری شہزاد فیصل ارائیں .جنوبی پنجاب صوبہ
.محاذ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے والے سیاستدانوں کا محاسبہ کریں گے۔
باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق حکومت علیحدہ صوبہ ملتان کے قیام کیلئے ٹھوس آئینی و قانونی اقدامات کرے۔.تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی رہنما کا اجلاس سے خطاب.تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی رہنما چوہدری شہزاد فیصل نے کہا ہے کہ حکومت بنانے کے بعد پہلے سو دن میں علیحدہ صوبے کے قیام کا وعدہ کرنے والے جنوبی پنجاب کی عوام کو سب سیکرٹریٹ بھی نہ دے سکے۔ایسے لگتا ہے جیسے اس خطے کی محرومیوں کو برقرار رکھنے کی سازش کی جارہی ہے۔وہ تحریک صوبہ ملتان کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس کے مہمان خصوصی تحریک صوبہ ملتان کے بانی راؤ عارف رضوی تھے۔چوہدری شہزاد فیصل ارائیں نے کہا کہ انتخابات سے قبل چند مفاد پرست سیاستدانوں نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام پر اپنی بولیاں لگوائیں اور عوام کو بیوقوف بنا کر ووٹ حاصل کئے۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام پر خطہ ملتان کے عوام کو بیوقوف بنانے والے سیاستدانوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ہم اس خطے کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ہم اس خطے میں ہرقسم کے تعصب سے پاک علیحدہ صوبہ ملتان کے قیام کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت علیحدہ صوبہ ملتان کے قیام کیلئے ٹھوس آئینی و قانونی اقدامات کرے تاکہ اس خطے کے عوام کو ان کے بنیادی آئینی حقوق مل سکیں اوراس خطے کی محرومیاں اور پسماندگی دور ہوسکے۔اجلاس میں راؤ عبدالقیوم شاہین اوررکن الدین ملتانی نے بھی شرکت کی۔