fbpx

تیل سے بھرا ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا

کراچی میں قائد آباد سے داؤد چورنگی جانے والے منزل پمپ کے قریب آئل ٹینکر کو حادثہ، تیل سے بھرا ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ہزاروں لیٹر سویا بین تیل سڑک پر بہہ گیا۔شہریوں کی بڑی تعداد بوتلیں،گیلن اور تھیلیاں لیکر پہنچ گئی۔ عوام نے خطرات کے باوجود موقع غنیمت جان کر بوتلیں گیلن اور تھیلیوں کی مدد سے تیل جمع کرنا شروع کردیا۔ یہ سلسلہ گھنٹوں تک چلتا رہا۔ تیل بہنے کے باعث بیشتر موٹرسائیکل سوار سڑک پر پھسل کر گر گئے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹینکر کو جائے وقوعہ سے ہٹادیا گیا تاحال سڑک پر آئل موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.