تائیوان کی وزارت دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ ہوٹل میں مردہ پائے گئے،سرکاری میڈیا

0
78

تائیوان کی وزارت دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ ہوٹل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ او یونگ لی شنگ آج ہفتے صبح ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

چین کا موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد معاملات پرامریکا سے تعاون ختم کر نے کا اعلان

تائیوان کے سرکاری میڈیا کا بتانا ہے کہ ریسرچ یونٹ کے نائب سربراہ کو دل کا دورہ پڑا جس سے جانبر نہ ہو سکے او یونگ لی شنگ فوج کی ملکیت والے نیشنل چنگ شان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نائب سربراہ تھے-

روئٹرز نے سی این اے کے حوالے سے کہا کہ حکام نے بتایا کہ 57 سالہ او یونگ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی اور ہوٹل کے کمرے میں کسی بھی طرح کی مداخلت کا کوئی نشان نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق، ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہیں دل کی بیماری تھی-

تائیوان کا دورہ، چین نے نینسی پلوسی پر پابندیاں عائد کردیں

رپورٹس کے مطابق او یونگ لی شنگ نے تائیوان کے متعدد میزائل پروجیکٹس کی نگرانی کے فرائض انجام دیے اور انتقال کے وقت وہ جنوبی کاؤنٹی پنگ ٹنگ کے دورے پر تھے۔

فوجی ملکیتی ادارہ اپنی سالانہ میزائل پیداواری صلاحیت کو اس سال 500 کے قریب کرنے کے لیے دوگنا سے زیادہ کام کر رہا ہے، کیونکہ یہ جزیرہ چین کے بڑھتے ہوئے فوجی خطرے کے درمیان اپنی جنگی طاقت کو بڑھا رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے چین اور امریکا کے درمیان شدید تناؤ کی کیفیت ہے، چین نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو ون چائنا پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے آبنائے تائیوان میں سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔

چین کی جانب سے تائیوان پرداغے گئے5 میزائل جاپان کی حدود میں گرگئے

Leave a reply