تائیوان پر چینی جارحیت ہوئی تو امریکا طاقت کے ساتھ دفاع کرے گا، جوبائیڈن

0
22

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان پر کسی بھی چینی جارحیت کے نتیجے میں طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بھر پور دفاع کرے گا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدارت کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ایشیاء کے پہلے دورے پر جو بائیڈن کی جانب سے تائیوان کی حمایت میں یہ بیان پیر کے روز ٹوکیو میں کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں دیا گیا۔

امریکی صدر ایشیائی ممالک کے دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے

امریکی صدر جو بائیڈن نےجاپان کے دورے کے موقع پر کہا کہ چین تائیوان کے قریب جنگی جہازوں کی پروازوں سے خطے کا ماحول خراب کر رہا ہے ہم نے تائیوان پر کسی بھی ممکنہ جارحیت کے جواب میں اس کے دفاع کا وعدہ کیا ہے اور وقت آنے پر اس وعدے کو نبھائیں گے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس کے یوکرین پر بلا اشتعال حملے کے بعد اس خود مختار جزیرے کی حفاظت کی ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے چین کی جانب سے تائیوان کے خلاف کی جانے والی کوئی بھی کوشش مناسب نہیں ہوگی اس طرح کا کوئی حملہ پورے خطے کو متاثر کرے گا اور یہ صورتحال بالکل یوکرین کے مماثل ہوگی۔

پیرس: چیکنگ کیلئے روکنے پر قطر کے سفارت خانے پرتعینات سیکیورٹی گارڈ قتل

جو بائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ چین معاملات کو اس نہج تک نہیں لے کر جائے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کچھ عرصہ پہلے تائیوان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا اور اس مقصد کے لیے طاقت کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔

تائیوان کے مطابق چین کی جانب سے گزشتہ برس سے عسکری سرگرمیوں میں شدت لائی گئی ہےتائیوان نے چین کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو دباؤ ڈالنے کے ہتھکنڈے قرار دیا ہے تاکہ تائیوان خود کو چین کے ساتھ ضم کر لے۔

واضح رہے جنگِ عظیم دوم کے بعد سے تائیوان کا وجود بطور خود مختار ریاست رہا ہے۔

ایران کا پاسداران انقلاب کےسینئیر کرنل کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام

Leave a reply