بھارتی ریاست بہار کے ویشالی ضلع میں واقع داﺅد پور گاوں میں مبینہ چھیڑخانی سے روکنے پر ایک ہی خاندان کے 13ممبرز پر تیزاب پھینک دیا گیا جس میں 2خواتین سمیت تمام ممبرز جھلس گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویشالی کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ راگھو دیال نے یہاں بتایا کہ منگل کو کسی بات پر داﺅد پور گاوں کے رہنے والے نند کشور بھگت کی فیملی کے ممبران کا کچھ لوگوں سے جھگڑا ہو گیا اور جھگڑا مار پیٹ تک پہنچ گیا۔ حالانکہ دونوں فریق میں مار پیٹ کے بعد معاملہ ختم بھی ہو گیا۔
بدھ کو دوسرے فریق نے گھر میں گھس کرخاندان کے ممبران پر تیزاب پھینک دیا۔ اس واقعہ میں دو خواتین سمیت ایک ہی فیملی کے 13 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔