تاجر برادری ایف بی آر دفتر کے سامنے پہنچ گئی، طویل دھرنے کا اعلان کردیا گیا

0
29

پاکستان بھر سے تاجر برادری کی تمام تنظیمیں ایف بی آر اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینے پہنچ گئے.

اسلام آباد سمت پورے پاکستان کی تاجر تنظیمیں ایف بی آر اسلام آباد کے سامنے پہنچ گئی ہیں، ان میں بلوچستان، سندھ، پنجاب اور کے پی کے تاجروں کے قافلے اسلام آباد پہنچے ہیں، مرکزی اسٹیج ایف بی آر کے دفتر کے سامنے لگایا گیا ہے، مرکزی قائدین کے خطابات جاری ہیں.

قائدین کا کہنا ہے کہ ہم چھوٹے تاجر کی جنگ لڑنے کیلئے آۓ ہیں، ایف بی آر کے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، اس ٹیکس کے لگنے سے چھوٹے تاجر کا کاروبار متاثر ہوگا، حکومت نے بغیر کسی مشاورت سے صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے، چھوٹا تاجر یہ ٹیکس دینے کے قابل نہیں ہے، اس کی اتنی آمدن نہیں ہے کہ وہ اس ٹیکس کا بوجھ برداشت کر سکے، ہمارا جو ٹیکس بنتا ہے وہ ہم سے لیں، ہم سے اس قسم کا ٹیکس لیں جس سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوسکے، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم یہیں بیٹھے ہیں، آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر نظام چلایا جا رہا ہے،

اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ قائدین ایف بی آر کے دفتر کے سامنے ایف بی آر کو للکارتے رہے کہ تم ہمارا ہی ٹیکس کھاتے ہو، اس کا احتساب دو، ہم سے ہی رشورت لے کر کھاتے ہو.

حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئی ایسی پالیسی لائیں جس سے تاجر پریشان نہ ہوں، اس صدارتی آرڈیننس کو فوری طور پر ختم کیا جائے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہم آخری حد تک جائیں گے.

اس وقت چئیرمین ایف بی آر کی طرف تاجر برادری کی مرکزی قیادت اے رابطہ کیا گیا ہے، چئیرمین ایف بی آر کی طرف سے مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے.

مذاکرات کی دعوت ملنے کے بعد تاجر برادری کی مرکزی قیادت آپس میں مشاورت کررہی ہے، ایف بی آر سے جن ایجنڈوں پر بات کی جائے گی، اس پر مشاورت کی جارہی ہے.

Leave a reply