لانگ مارچ: تاجربرادری کا اسلام آباد کو احتجاج فری شہر بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: تاجر برادری نے لانگ مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے اسلام آباد کو احتجاج فری شہر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اور دھرنوں سے اسلام آباد کی معیشت اور کاروبار تباہ ہونے کا خطرہ ہے،لانگ مارچ سے اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی مفلوج ہو جائے گی۔

لاہور قلندرز کا خواتین کرکٹرز کی ترقی کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب سے اشتراک

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد نے اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے خصوصی ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو احتجاج فری شہر قرار دینے کیلئے پارلیمنٹ میں بل لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت پر سیاسی دھاوے بولنے سے سفارتی کمیونیٹی بھی شدید اضطراب کا شکار ہوتی ہے،اس حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے احتجاج کیلئے اسلام آباد سے باہر کوئی جگہ مختص کی جائے۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ 2014 کے 126 دنوں کے دھرنے سے اسلام آباد کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ ملاقات کے دوران تاجر برادری نے شاہراہوں پر رکھے کنٹینرز فوری ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔

جو بھی جتھہ آتا ہے اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے،احتجاج کرنیوالوں کیلئے جگہ مختص کی جائے،تاجر رہنما

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور کاروباری افراد کے تحفظ کیلئے تمام قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تاجر رہنما شیخ جمشید نے عدالتوں سے درخواست کی تھی کہ احتجاج کرنے والوں کے لیے جگہ مختص کی جائے،نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جمشید نے کہا تھا کہ جو بھی جتھہ آتا ہے وہ اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے لیکن ضروری ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے لیے داخل ہونے والوں کو پریڈ گراؤنڈ سے آگے نہ آنے دیا جائے۔

پاکستان کی آٹھ یونیورسٹیاں عالمی درجہ بندی میں شامل

انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں رہنے والوں اور کاروبار کرنے والوں کے بھی کچھ حقوق ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ہمارے حقوق کی حفاظت کون کرے گا؟جب بھی اسلام آباد میں احتجاج ہوتا ہے تو آبپارہ اور بلیو ایریا بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں، حکومت کی جانب سے شیلنگ کرنے کے بھی ہم حق میں نہیں ہیں۔

تاجر رہنما نے کہا تھا کہ احتجاج کی وجہ سے بچے اسکول نہیں جا سکتے ہیں، کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہوتا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو شہر کے باہر مخصوص جگہ دی جائے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہر طرح کے لوگ آتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو دھمکی دی ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ابتدا آپ نے کرنی ہے انجام ہمارے پاس ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اور ادارے اپنی آئینی حدود میں ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان مبارک بادکامستحق ہے، ضمنی انتخابات صاف اور شفاف ہوئے ضمنی انتخابات کو الیکشن کمیشن نے ذمہ داری کیساتھ مینج کیا، کوئی نہیں کہہ سکتاکہ کل کے الیکشن میں جانبداری سے کام لیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ عمران نیازی شروع سے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ہتک آمیز پروپیگنڈا کرتے ہیں، کل دوسری بار عمران خان کےجھوٹےہونےکادوسری بارثبوت فراہم ہوا ہے۔

ورلڈ بنک پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ 34 اضلاع کو850 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔

Comments are closed.