تجارتی خسارہ کم ہوا یا زیادہ اعدادو شمار جاری

0
40

تجارتی خسارہ کم ہوا یا زیادہ اعدادو شمار جاری

باغی ٹی وی : دسمبر دو ہزار بیس کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے ماہ میں تجارتی خسارے میں کتنی فیصد کمی واقع ہوئی، ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ماہانہ تجارتی اعدادو شمار جاری کردیئے، جاری اعدادوشمار کے مطابق دسمبر دو ہزار بیس کے مقابلے میں جنوری دوہزار اکیس میں تجارتی خسارے میں 1.44 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ تقریباً 15 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد زائد ہے۔

گذشتہ روز پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 14.96 ارب ڈالر رہا جو مالی سال 2019-20 کی اسی مدت کے مقابلے میں8 فیصد زائد ہے۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 13.82 ارب ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2021ء میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 2.60 ارب ڈالر رہا۔ جنوری کے مہینے میں درآمدات اور برآمدات کے مابین فرق یعنی تجارتی خسارہ 21 فیصد اضافے سے 2.60 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کی اہم وجہ صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کے لیے درآمدات میں اضافہ تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزارت خزانہ نے پاکستان پر قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کی تھی، جس میں 15 ماہ کے قرضوں کی تفصیلات دی گئی، جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون 2019 سے ستمبر 2020 تک اندرونی سمیت قرض میں 2660ارب کا اضافہ ہوا، اندرونی قرض بڑھ کر23ہزار392ارب روپے تک جا پہنچا۔

Leave a reply