تاجک وزیردفاع کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید سے اہم ملاقات

0
29
تاجک وزیردفاع کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید سے اہم ملاقات #Baaghi

راولپنڈی :تاجک وزیردفاع کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید سے اہم ملاقات،اطلاعات کے مطابق آج تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیرالی مرزو نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور مجموعی طور پر علاقائی صورتحال سمیت افغانستان کی حالیہ صورت حال خصوصا تاجک افغان سرحد پر حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے ، جو علاقائی امن ، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر مشترکہ اعتقاد ، ثقافت اور ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

آرمی چیف نے علاقائی تعاون کے سلسلے میں‌ تاجکستان کی کوششوں کی تعریف کی اورپاکستان کی حمایت کا بھرپوریقین دلایا

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو کے دورے کے دوران تاجک وزیردفاع نے افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

Leave a reply