30 دسمبر کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے دوشنبے میں پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک سے ملاقات کی۔
اطلاعات کے مطابق ملاقات میں تاجکستان اور پاکستان کے تعلقات کی موجودہ حالت اور مستقبل کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعاون کے دیگر اہم امور پر بھی بات چیت ہوئی۔تاجکستان کے صدر رحمان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی اعتماد کی اعلیٰ سطح کو سراہا۔سیکورٹی کے معاملات میں شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے، تاجک رہنما نے دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان باقاعدہ رابطوں کو باہمی طور پر فائدہ مند قرار دیا۔
دونوں ممالک نے دہشت گردی، انتہا پسندی، منشیات کی اسمگلنگ، بین الاقوامی جرائم اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پارہ چنار میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک،علما آگے بڑھیں،تابش قیوم