تاجر رہنما نے حکومت سے لاک ڈاون کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

0
20

تاجر رہنما نے حکومت سے لاک ڈاون کے خاتمے کا مطالبہ کردیا
باغی ٹی وی : چیئرمین بزنس مین گروپ اور سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس سراج قاسم تیلی نے حکومت سے لاک ڈاون کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری لاک ڈاوَن ختم کیا جائے تاکہ پوری قوت سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہوسکیں۔ ہماری معیشت پہلے ہی بحران سے دوچار ہے، یہ مزید تباہی برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔

چیئرمین بزنس مین گروپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کہیں جانے والانہیں ہے، معمولات زندگی اور کاروبار بحال کرنے ہوں گے۔

سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ملک کوکورونا وبا سے اور معاشی بحران سے بچانا ہوگا۔

یاد رہے کہ 18 مئی کو سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکٹیں کھلی رکھنے کا حکم دیدیا،دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہفتہ اور اتوار کو نہیں آئے گی؟ کیا حکومتیں ہفتہ اتوار کو تھک جاتی ہیں؟ کیا ہفتہ اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟تحریری حکم دیں گے ہفتہ اور اتوار کو تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھی جائیں،

عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو فوری عدالت طلب کرلیا،عدالت نے سندھ حکومت سے بڑے شاپنگ مالز کھولنے کی ہدایات طلب کرلیں ، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت آج سے شاپنگ مالز کھولنے پر غٖور کررہی ہے جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ باقی مارکیٹیں کھلی ہوں گی تو شاپنگ مالز بند کرنے کا کیاجواز ہے ؟

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 59ہزار 151 تک پہنچ گئی ہےاور1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Leave a reply