تاجروں کے مطالبات، سندھ حکومت نے یقین دہانی کروا دی

0
25

سندھ حکومت نے تاجروں کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے وفد نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سے ‏ملاقات کی، وفد میں رضوان عرفان ، حکیم شاہ ، جمیل پراچہ ، شرجیل گو پلانی ، وقاص عظیم اور ‏رانا رئیس شامل تھے۔

کنویئنر تاجر ایکشن کمیٹی رضوان عرفان نے کہا کہ تاجروں نے ہفتے میں ایک دن کی چھٹی ختم ‏کرنے کا مطالبہ کیا.

جب کہ شرجیل گوپلانی ڈپٹی کنوئینر نے بتایا کہ صوبائی وزیر نے لاک ڈاون کے ‏دوران تاجروں کی ایف آئی آر ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ملاقات میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور ‏مارکیٹوں میں ایک دن کی چھٹی کی تجویز آئندہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ اوپن شادی ہالز کو محدود افراد اور ایس او پیز کے تحت 11 جون ‏سے کھول دیا جائے گا.

جب کہ ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک اور ڈلیوری کی 24 ‏گھنٹے کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کی ویکسینیشن کی مدت پندرہ یوم سے بڑھا کر ایک ماہ کر دی ہے اور ‏انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاون کے نام پر تاجروں کو تنگ نہ کیا جائے۔

Leave a reply