تاجر تنظیموں نے 18 جولائی کو مشترکہ احتجاج کرنے کا اعلان کردیا

0
22

تاجر تنظیموں نے 18 جولائی کو مشترکہ احتجاج کرنے کا اعلان کردیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انجمن تاجران (نعیم میر گروپ) اور انجمن تاجران (اشرف بھٹی گروپ ) نے تاجروں کے مسائل اور کاروباری حالات کی زبوں حالی کے خلاف ایک اہم پریس کانفرنس کی جس میں نعیم میر، محمد اشرف بھٹی ، محبوب علی سرکی، سہیل بٹ، میاں خلیل عبیر، ملک کامران سلیم، ملک ناظم، حافظ رضوان بٹ، فاروق حفیظ، پرویز رحمت،لیاقت بٹ و دیگر تاجروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہہم حکومت کو جگانے جا رہے ہیں گرانے نہیں جا رہے، یہ حکومت بلکل بھی تاجر دوست نہیں ہے، تاجر اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر اسلام آباد روانہ ھونگے، تاجر بار بار ھارن بجا کر احتجاج کریں گے،حکمرانوں نے اگر بیدار نہیں ھونا تو اپنے گھر جاکر سوئیں،غیر ذمہ دار حکمران چلے گئے تو ان سے زیادہ زمہ دار حکمران آجائیں گے،ایک دن ھفتہ وار تعطیل کی جائے اور ٹائم رات10 بجے کیا جائے،ایس و پیز کے مطابق تمام بند کاروبار کھولے جائیں،یہ حکومت نالائق اور نکمی ہے،

نعیم میر کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی ناقص معاشی پالیسی کی وجہ سے تاجر پریشان ہیں، ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ تمام تمام کاروبار کھلے جائیں، ہفتہ وار تعطیل صرف ایک ہو اور دوکانوں کو رات دس بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے، تاجروں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں، 18 جولائی کو ٹھوکر نیاز بیگ پر صبح نو بجے اکھٹے ہوں گے اور وہاں سے کارواں اسلام آباد جائے گا، ہم ہارن بجا بجا کر سوئے ہوئے حکمرانوں کو جائیں گے، وزیر اعظم ہاوس میں آپ کو سونے کے لیے نہیں بٹھایا ، اگر اقتدار کے ایوانوں میں سونا ہی ہے تو اپنے گھر جا کر سوئیں،

نعیم میر کا مزید کہنا تاھ کہ انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی تب شروع ہو گی جب سینما تھیٹر کھلیں گے، پنجاب ریونیو اتھارٹی جو پیسے اکھٹے کرتی ہے وہ یہاں کی عوام پر لگایا جائے، آٹا، پیٹرول اور سب چیزیں سستی ہونی چاہیے، حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی، ہم تاجر اکھٹے ہیں اور اکھٹے رہیں گے۔

انجمن تاجران (اشرف بھٹی گروپ) کے صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ اگر ہمارے مسائل حل نا ہوئے تو ہم اکھٹے ہوکر فیصلہ کریں گے اس پر عمل کریں گے، ہارن بجاو حکمران جگاو تحریک کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، پاکستان کہ اکانومی پوری دنیا سے نیچے بیٹھ گئی ہے، ہمارے پاس سیل مینوں کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، پیٹرول اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، ہم تاجر کاز کے لیے اکھٹے ہیں، 18 جولائی کو تمام تاجر ہمارا ساتھ دیں، 18 جولائی کو اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نا لیے تو اگلا لائحہ عمل اسلام آباد میں ہی طے ہو گا۔ پریس کانفرنس میں تاجر برادری کی جانب سے ہارن بجا کر احتجاج کا اظہار کیا گیا۔۔۔

Leave a reply