وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے کرم سے ہماری اسمبلی نے اپنی مدت پوری کی ، 4 سال 11 ماہ بعد اسمبلی تحلیل ہو گئی، میری ایڈوائس پر گورنر سندھ نے کل رات اسمبلی تحلیل کردی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی رات 9 بجے تحلیل ہوئی,آئین کے مطابق اسمبلی کو تحلیل کیا گیا،جب تک نگراں وزیر اعلی نہیں آ جاتا تب تک میں وزیر اعلی سندھ ہوں ، میری اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی،اگر نہیں ہو پائی تو آئین میں پارلیمینٹ کمیٹی بنائے گی اسے تین دن دئیے جائیں گے، اگر پارلیمنٹری کمیٹی سے بھی بات نہ بنی تو الیکشن کمیشن دو دن میں فیصلہ سنائے گا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ گندے انڈے اگر آجاتے ہیں تو پورا تالاب خراب کرتے ہیں،اس وقت کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ کراچی ہمارا ہے ہی نہیں، اس حالت کے پیش نظر ہمیں مشکل حالات سے گزرنا پڑا، چیئرمین بلاول بھٹو نے اسی حالات کو دیکھتے ہوئے بیان دیا کہ وزیراعلیٰ یہی رہے گا چاہے جیل میں سے ہی کیوں نہ حکومت چلانی پڑے،کورونا سے کئی قیمتی جانیں گئی، ڈاکٹر کی تجویز پر میں نے فیصلے لئے تو مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جو میرے خلاف تنقید کررہے تھے بعد میں انھوں نے میرے فیصلوں کو تسلیم کیا، سندھ نے کورونا میں بہترین کام کیا، اور ہم کامیاب رہے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پھر سیلاب آ گیا، وزیراعظم شہباز جب بھی آئے وہ حیران ہوگئے اتنا پانی دیکھ کر کہ کیسے نکلے گا،وزیراعظم شہباز شریف بہت پریشان تھے کہ گندم کی فصل کیسے ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کو میں نے اعتماد میں لیا اور ہم نے کام کیا، گندم کی قیمت اگر نہیں بڑھاتے تو کسانوں کے خرچے پورے نہیں ہوتے، ہم نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے پورے سندھ سے سیلاب کا پانی نکالا اور گندم بھی اگائی ، گندم کی رکارڈ فصل ہوئی اور اس سال کپاس کی فصل آنے والی ہے، سیلاب نے سندھ کو شدید نقصان پہنچایا، تمام ایم پی ایز فیلڈ میں رہے اور کام کرتے رہے،اس وقت کے وزیراعظم کچھ منٹوں کیلئے صرف کراچی آتے اور چلے جاتے، سندھ کے کسی شہر میں انھوں نے دورہ نہیں کیا، سیلاب میں سندھ کے ہر شہر میں ہم پہنچے اور مدد کی،اس وقت کے تمام جماعتوں کا موقف تھا کہ اسمبلی سے استعفیٰ دینا چاہئے،
ہمارے تمام اتحادی جماعتوں کے ذریعے ہم جمہوری طریقے سے ایک وزیراعظم کو گھر بھیجا،ملک کی تاریخ میں پہلی بار جمہوری طریقے سے وزیراعظم کو گھر بھیجا، وزیراعظم شہباز شریف کو نیا وزیراعظم منتخب کروایا، سیلاب میں ہر جگہ جہاں جاتا دیکھ کر میں ہمت ہار چکا تھا،تمام اہم شاہراہیں بند ہوچکی تھی، کھانے پینے کی اشیاء پہنچا نہیں پارہے تھے، ہماری کابینہ اور ٹیم نے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر فیلڈ میں رہے، جو بھی سیلاب متاثرین تھے ہر ایک ایک شخص کے پاس پہنچے، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش تھی لیکن ہم نے ہر متاثرین کی مدد کی،
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کےاعزاز میں وزیراعلیٰ ہائوس کے اسٹاف کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا،ظہرانے میں چیف سیکریٹری ، سہیل راجپوت، سابق پرنسپل سیکریٹریز، تمام سابق اور موجودہ ڈپٹی سیکریٹریز ، گریڈ 2 سے لے کر 20 تک کے افسران و ملازمین نے شرکت کی،وزیراعلیٰ ہائوس کے 4 گریڈ کے ملازم ڈنل خان ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی نے تقاریر کیں،تمام ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ کی شفقت ، مختلف شعبوں میں ان کی رہنمائی اور سندھ کے حقوق پر آواز بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،تمام ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ تصویربنانے کی خواہش کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلی ہاوس کے ملازمین کے ساتھ یادگار سیلفی بھی بنائی
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا