fbpx

طلبا کے لئے بڑی خبر، تعلیمی اداروں میں ایک دو نہیں بلکہ مسلسل چھٹیاں

طلبا کے لئے بڑی خبر، تعلیمی اداروں میں ایک دو نہیں بلکہ مسلسل چھٹیاں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے

تعلیمی ادارے اسموگ کی وجہ سے بند رکھے جائیں گے، تعلیمی ادارے ہفتے میں تین دن بند ہوں گے، جبکہ چار دن سکولوں میں حاضری ہو گی، تعلیمی ادرے ہفتہ، اتوار اور سوموار کو بند کئے جائیں گے، اس ضمن میں نوٹفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے، نوٹفکیشن پر عملدرآمد 27 نومبر سے شروع ہو گا اور 15 جنوری تک عمل ہو گا

واضح رہے کہ لاہور آج کل فضائی آلودگی کے باعث شدید سموگ کی زد میں آیا ہوا ہے۔ سموگ کے باعث شہری بڑی تعداد میں بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ لاہور کو دنیا بھر میں سموگ کے حوالے سے آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا۔ شہر میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 397 تک پہنچ گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سموگ پر قابوپانے کے لئے اہم اقدامات سامنے آئے ہیں،لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو سوموار کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تعلیمی ادارے ورچوئل کلاسز کا انتظام کرسکیں گے لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام نجی دفاتر بھی سوموار کو بند رہیں گے نجی دفاتر کا عملہ گھر سے کام کرسکے گا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،ان فیصلوں کا اطلاق 15 جنوری 2022 تک ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سموگ پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے-پنجاب حکومت سموگ کو پہلے ہی آفت قرار دے چکی ہے-فصلوں کی باقیات او رفیکٹریوں میں ٹائر جلانے پر پابندی عائد کرچکے ہیں -کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر پابندی ہے-کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے وا قعات کی شکایات پر فوری ایکشن لیاہے-حکومت سموگ پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے او رکرتی رہے گی-سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

دوسری جانب سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ایک ہفتے کے دوران 225 مقدمات درج کر کے 153 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں۔رواں سال اب تک آلودگی پھیلانے پر 2 ہزار 217 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 294 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔سموگ کا سبب بننے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سموگ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کے انسداد سموگ اسکواڈ کی سخت کاروائیاں بھی جاری ہیں،15 نومبر 2021 تا 20 نومبر 2021 کی رپورٹ جاری کر دی گئی،فضا میں دھواں چھوڑنے اور آلودگی کی روک تھام کے لیے آلات نہ ہونے پر 18 انڈسٹریل یونٹس میں خلاف ورزی پائی گئی.255 انڈسٹریل یونٹس بغیر کنٹرول سسٹم کے کام کر رہے تھے. 87 انڈسٹریل یونٹس کو سیل کر دیا گیا.03 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا.02 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے. شہر کے انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کے لیے پانچ تحصیلوں میں انسداد سمموگ اسکواڈ ٹیمیں موجود ہیں .

ایئر سیال آغاز کے پہلے سال ہی بحران کی جانب گامزن

ایئرسیال کے بارے سچ اور جھوٹ کیا ہے ، اصل حقیقت جانیے مبشر لقمان کے ساتھ

ایئر سیال کی پرواز کے ٹائر میں تکنیکی خرابی،پرواز تاخیر کا

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

سموگ کے تدارک کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ