fbpx

طلاق جرم نہیں،عمران خان نے اسے میرے خلاف استعمال کیا،ریحام خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والے مسائل سے متعلق ٹویٹ کر دیا۔

ریحام خان نے امریکی شہر شکاگو میں سابق شوہر کی جانب سے قتل کی جانے والی پاکستانی فوٹوگرافر ثانیہ خان کی موت کی خبر پر ردعمل دیا اور اپنی طلاق کا وقت یاد کیا۔

عمران خان کی سابق اہلیہ نے لکھا کہ ‘مجھے طلاق لینے میں کئی سال لگے اور اس وقت مجھے فیملی کی طرف سے کوئی تعاون حاصل نہیں تھا، نہ ہی میری کمیونٹی میں میرا کوئی دوست تھا

ریحام خان نے سماجی رابظے کی ویب سائٹ ٹوئتر پرلکھا کہ ‘اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے میری جدوجہد پی ٹی آئی کے ٹرولرز کے لیے میرے خلاف غلط باتیں بولنے کا بہانہ بن گئیں، میرے دوسرے شوہر (عمران خان) نے اسے میرے خلاف استعمال کیا، طلاق جرم نہیں بلکہ زندگی کا حق ہے۔‘

واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان نے اکتوبر 2015 میں طلاق ہو گئی تھی۔امریکا کے شہر شکاگو میں پاکستانی نژاد فوٹوگرافر ثانیہ خان کو ان کے سابق شوہر راحیل احمد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔

امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو پولیس کو فائرنگ کی اطلاع ملی جس پر وہ فوری طور پر ثانیہ کی رہائش گاہ پہنچی تو دیکھا کہ گھر کے درواز ے پر ثانیہ کی لاش پڑی ہے اور ان کے سر پر گولی کا نشان ہے۔

پولیس گھر میں داخل ہوئی تو دوسرے کمرے سے کسی شخص کی کراہنے کی آواز آرہی تھی، پولیس نے دیکھا کہ ثانیہ کا سابق شوہر زخمی حالت میں پڑا ہے جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ انتقال کرگیا۔