طلاق شدہ عورت یا سنگل پیرنٹ کو حقیر سمجھا جاتا ہے ملائکہ اروڑہ

بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ جو کہ فیشن آئیکون ہیں وہ اپنے فیشن اور افئیرز کی وجہ سے کافی چرچا میں‌ رہتی ہیں. انہوں نے ارباز خان کے ساتھ 1998 میں شادی کی اور 2017 میں ان کی طلاق ہو گئی.اپنے حالیہ انٹرویو میں ملائکہ اروڑہ نے کہا ہے کہ مجھے بہت زیادہ ٹرول کیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ آج بھی طلاق یافتہ خواتین اور سنگل پیرنٹ کو درحقیقت حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس رویے کو تبدیل کئے جانے کی ضرورت ہے . انہوں نے کہا کہ میں بہت مضبوط اعصاب رکھتی ہوں. مجھے کوئی ایک گھونسا مارے تو میں اس کو واپس پوری طاقت کے ساتھ

گھونسا مارتی ہوں اور ایسا گھونسا مارتی ہوں کہ اگلہ جلدی صحتیاب بھی نہیں ہو سکتا. میں ہر بات صاف صاف اور منہ پہ کہتی ہوں اور میرے خیال سے سب عورتوں کو ایسا کرنا چاہیے انہیں جو ٹھیک لگتا ہے انہیں کہنا چاہیے اور جو کرنا چاہتی ہیں ویسا ہی کریں اپنے حقوق کے لئے اور خود کےلئے اٹھ کھڑی ہوں. یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرو ل کیا جاتا ہے اور انکی طلاق اور ارجن کپور کے ساتھ ان کے رشتے پر بہت زیادہ بات کی جاتی ہے. ملائکہ اروڑہ بہت جلد ویب سیریز موونگ ان ود ملائکہ کے ساتھ OTT کی دنیا میں‌قدم رکھیں گی.

Comments are closed.