اداکار شان شاہد نے حال ہی میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر تبصرہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت عمل ہے، جو لوگ سوچ سمجھ کر شادی نہیں کرتے بعد میں ان کے رشتوں میں خرابی پیدا ہوتی ہے. اور جو طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جلد بازی میں فیصلے کر لئے جاتے ہیں سوچا سمجھا نہیں جاتا ، تھوڑا ساتھ چل کر پتہ چلتا ہےکہ ہم ایک دوسرے کےلئے نہیں بنے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے . پھر ایسے شادی شدہ جوڑے کو طلاق کی صورت میں الگ ہونا پڑتا ہے. شادی کرنے کے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم
جس کا انتخاب کررہے ہیں اس کے ساتھ ہماری ذہنی ہم آہنگی ہے یا نہیں ہے. معاملات وہاں خراب ہوتے ہیں جہاں ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوتی . انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ عشق کے خیال سے پیار کرتے ہیں یہ ہوتا کیا ہے اسے سمجھنا نہیں چاہتے بس جو اچھا لگ گیا شادی کر لی جلد بازی میں بعد میں پتہ چلا کہ یہ تو وہ ہے ہی نہیں جس کے ساتھ زندگی کا سفر کٹ سکے تو بہتر ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں .شان نے کہا کہ شادی ہو یا زندگی کے دیگر فیصلے سوچ سمجھ کر کریں.