ماضی کے نامور فنکار طلعت حسین جنہوں جو آج کل ٹی وی ڈرامے سے دوری بنائے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاستدانوں نے ان حالات میں پہنچا دیا ہے کہ جہاںہر کوئی پریشان ہے اور یہ لوگ خوش ہیں.کراچی کی جو صورتحال ہے یا لاہور کے علاوہ دیگر شہروں کی اس کے ذمہ دار صرف سیاستدان ہیں. کیا پاکستان اس دن کے لئے بنایا گیا تھاکہ عوام پریشان رہیں اور سیاستدان آپسی سیاسی لڑائیاںلڑتے رہیں. ان کا مزید کہنا ہے کہ میں بہت مایوس ہوں اپنے ملک کے حالات دیکھ کر جو کچھ ہو رہا ہےیہ سب سیاستدانوںکے آپسی مفادات کی خاطر ہو رہا ہے.مفادات کی جنگ لڑی جا رہی ہے اس میں عوام کہاںہے؟
یاد رہے کہ طلعت حسین نے کچھ عرصہ قبل ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا دل کرتا ہے کہ وہ ڈرامے لکھیں انہوںنے لکھا بھی لیکن آگے سے جواب ملا کے آپ کی کہانیاں بہت مشکل ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی تو لوگوںکو کیسے سمجھ آئے گی اس کے علاوہ اسی انٹرویو میں ان سے جب پوچھا گیا کہ آپ ڈراموں میں اداکاری کیوں نہیں کررہے تو انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اداکاری کی آفرز ہی نہیں آتیں.طلعت حسین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ڈرامہ ادب کی قسم ہے اور آج کے ڈرامے میں انہیںڈرامے کی کمی نظر آتی ہے.طلعت حسین کے مطابق ڈرامہ لکھنا آسان کام نہیںہے پہلے جو لکھا کرتے تھے ان کو بہت ہی ذہین کہا جاتا تھا.